پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر ڈین فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور ڈین لاء پروفیسر ڈاکٹر راو عمران حبیب کی سرپرستی میں ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز اور لاء سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے چار روزہ فہمِ قرآن شارٹ کورس کا غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر آس محمد ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز فیکلٹی آف لاء اس سرگرمی کے منتظم تھے۔انہوں اس پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوے کہا کہ قرآن کریم اور تمام آسمانی کتب کا نزول رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہوا۔ ماہ صیام میں طلباء وطالبات کے لئے اس سرگرمی کے انعقاد کا مقصد انہیں قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف شریعہ اینڈ لاء سے ڈاکٹر محمد اسد نے کہا کہ فہمِ قرآن شارٹ کورس ورکشاپ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے۔اس ورکشاپ کے ذریعہ سے طلباء کے اندر قرآن سے محبت اور اس کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہوئی۔ ڈاکٹر محمد شعیب آئی ایس اے ڈیپارٹمنٹ آف لاء، ڈاکٹر امتیاز حسین سمیت فیکلٹی آف لاء کے اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ کورس انسٹرکٹر محمد سلیم لیکچرار ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز نے فہمِ قرآن شارٹ کورس میں طلباء کے جذبہ اور ذوق و شوق کو سراہتے ہوئے فیکلٹی آف لاء کے اساتذہ،طلباء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
IUB News……. چار روزہ فہمِ قرآن شارٹ کورس کا غلام محمد گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس میں انعقاد
36