Home اہم خبریں IUB news……مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت، اکیڈمیا اور صنعت میں پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ کے موضوع پر ایک میگا سیمینار کا انعقاد………….ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرزاور ڈیبیٹنگ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی،بہاولنگر کیمپس کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد اور استقبال کے سلسلے میں سیمینار 

IUB news……مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت، اکیڈمیا اور صنعت میں پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ کے موضوع پر ایک میگا سیمینار کا انعقاد………….ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرزاور ڈیبیٹنگ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی،بہاولنگر کیمپس کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد اور استقبال کے سلسلے میں سیمینار 

by Ilmiat

فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیراہتمام تعلیمی مصنوعی ذہانت کی تبدیلی کی صلاحیت، اکیڈمیا اور صنعت میں پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ کے موضوع پر ایک میگا سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ نے کی۔ کلیدی مقرر اٹلی سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مصنوعی ذہانت کے انٹرپرینیور مائیکل گرزیولی تھے۔ مہمان مقرر نے طلباؤ طالبات کو تعلیمی ترقی کے لیے جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی ایپلی کیشنز، انڈسٹری ایڈوانسمنٹ کے لیے پیش گوئی کرنے والی ماڈلنگ اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اینگمیٹکس سافٹ ویئر ہاؤس کے سربراہ توقیر احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

…….2…..

)ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرزاور ڈیبیٹنگ سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی،بہاولنگر کیمپس کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد اور استقبال کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینارمیں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی،ڈاکٹر اجمل فریدی،ڈاکٹر شاہد نوازاورڈاکٹر تابینہ کرن نے بطورمہمان مقررشرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمدانچارج شعبہ ریاضی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے رمضان المبارک کی برکات و فیوض،روزہ اور ثقافت،روزہ اور قرآن، روزہ اور صحت سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اورنگزیب وٹو اور ایڈوائزر ڈیبیٹنگ سوسائٹی ارم نیاز نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

You may also like

Leave a Comment