Home اہم خبریں IUB News…آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن کی مناسبت سے آفات کے خطرات میں کمی اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ایک محفوظ مستقبل کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد 

IUB News…آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن کی مناسبت سے آفات کے خطرات میں کمی اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ایک محفوظ مستقبل کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد 

by Ilmiat

شعبہ جغرافیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام آفات کے خطرے میں کمی کے عالمی دن کی مناسبت سے آفات کے خطرات میں کمی اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور ایک محفوظ مستقبل کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ معزز مہمان مقررین ساجد نور اور ڈاکٹر قرۃ العین صفدر، اسسٹنٹ پروفیسر اور شعبہ ماحولیات کے لیکچرار ڈاکٹر اویس منیر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہر سال 13 اکتوبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (IDDRR) کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد آفات کے خطرات کو کم کرنا ہے۔  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کی کوششوں کا مقصد قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کو بڑھانا،  آب و ہوا کے لچکدار انفراسٹرکچر کی حمایت، کمزور کمیونٹیز کی حفاظت کریں اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔قاضی خلیل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے شعبہ جغرافیہ میں دستیاب جدید ترین سہولیات اور وسائل کی مدد سے طلباء وطالبات کی عملی تربیت پر گفتگو کی۔  چیئرمین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ملک مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment