Home Uncategorized بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز (مردانہ کیمپس) میں فیکلٹی آف اصول الدین کے تفسیر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نئے کیمپس کے آڈیٹوریم میں قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد ۔۔۔۔۔۔فیکلٹی آف اصول الدین کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر نے تقریب کی صدارت کی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز (مردانہ کیمپس) میں فیکلٹی آف اصول الدین کے تفسیر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نئے کیمپس کے آڈیٹوریم میں قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد ۔۔۔۔۔۔فیکلٹی آف اصول الدین کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر نے تقریب کی صدارت کی

by Ilmiat

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز (مردانہ کیمپس) نے فیکلٹی آف اصول الدین کے تفسیر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے نئے کیمپس کے آڈیٹوریم میں قرأت اور نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔

تقریب کا آغاز ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز (مردانہ) ڈاکٹر ایچ غفران احمد کے استقبالیہ نوٹ سے ہوا، جبکہ فیکلٹی آف اصول الدین کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر متعدد فیکلٹی ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی۔قرأت کے مقابلے میں محمد صفدر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ نثار حیات دوسرے نمبر پر رہے، اور انڈونیشیا کے طالبعلم صالح نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت خوانی کے مقابلے میں محمد منیر نے پہلی، محمد صفدر نے دوسری اور محمد علی کاظم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے فاتحین کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ورکس IIUI، ڈاکٹر انعام الحق کی جانب سے اسناد اور نقد انعامات دیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔اختتامی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر نے اسٹوڈنٹ افیئرز سیکشن اور تفسیر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس تقریب کے کوآرڈینیٹر تفسیر ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر سید آصف محمود تھے۔

You may also like

Leave a Comment