Home اہم خبریں IBU News……شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم محمد سعد علی کو پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے

IBU News……شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم محمد سعد علی کو پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے

by Ilmiat

عبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم محمد سعد علی کو پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے حلف لیاجو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کی علامت ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل کا مقصد وزیراعظم کے مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرنا اور نوجوانوں کی شرکت کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، مریم افتخار انچارج شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر شاہد محمود ڈائریکٹر ایلومینائی، ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، اساتذہ اور طلباو طالبات نے محمد سعد علی کو مبارکباد دی ہے۔ 

You may also like

Leave a Comment