Homeاہم خبریںHEC News………ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm.D)، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FST) اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے شعبوں کے لیے نظرثانی شدہ نصاب کا اعلان کر دیا۔
HEC News………ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm.D)، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FST) اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کے شعبوں کے لیے نظرثانی شدہ نصاب کا اعلان کر دیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ڈاکٹر آف فارمیسی (Pharm.D)، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (FST) اور ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس (HND) کے شعبوں کے لیے نظرثانی شدہ نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔یہ نیا نصاب انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ موجودہ دور کی ضروریات، صنعتی مطالبات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کی جا سکے۔
اس نصاب کی تیاری میں ماہرین تعلیم، ایکریڈیٹیشن کونسلز اور صنعتی ماہرین کی آراء شامل کی گئی ہیں تاکہ اس کی مطابقت، معیار اور عالمی سطح پر برابری کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ نیا نصاب تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو عمل درآمد کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور یہ طلباء، فیکلٹی اور اداروں کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔