پاکستانی جامعات کے ایک وفد نے، ہائیر ایجوکیشن کمیشنکی سرپرستی میں، سری لنکا میں تعلیمی روابط اور تعاون کے اقدام کے تحت کولمبو میں پاکستان ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ کی ٹیم نے اس دورے کے مقاصد بیان کیے، جن میں تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانا، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے کے مواقع، اور مشترکہ تعلیمی منصوبوں پر زور دیا گیا۔
مختلف یونیورسٹی کے نمائندوں نے اپنے اداروں کا تعارف پیش کیا۔ ہائی کمیشن نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ چیلنجز کے حل اور سری لنکن طلبہ کے لیے عمل کو آسان بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا۔وفد نے سری لنکا کی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کا بھی دورہ کیا، جہاں باہمی تعلیمی تعاون کے امکانات بالخصوص اساتذہ کے تبادلے، پوسٹ گریجویٹ پروگراموں، اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے حوالے سے۔پر گفتگو ہوئی، ۔
HEC کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جہانزیب خان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایسے تعلیمی اشتراکات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں عمل کو سہل بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ UGC سری لنکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک بھر کی جامعات میں وظائف کے مواقع اور اساتذہ کے تبادلہ پروگرام سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، اور سری لنکن جامعات کو ترغیب دے گا کہ وہ اپنے پاکستانی ہم منصب اداروں سے براہ راست روابط قائم کریں تاکہ مجوزہ تبادلہ پروگراموں کو فعال کیا جا سکے۔
