لاہور — چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر فہیم الرحمن سہگل سے ملاقات کی۔
اس اہم اجلاس میں معروف شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں عرفان قریشی، ڈاکٹر رضوانہ بشیر، ڈاکٹر عفصہ بتول، عمر سلیم، سجاد افضل اور زیشان سہیل ملک شامل تھے۔

ملاقات کے دوران اکیڈمیا اور صنعت کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ نصاب کو بدلتی ہوئی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور دیا گیا تاکہ وہ پیشہ ورانہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے درمیان قریبی تعاون ملک کی معاشی ترقی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔