مسٹر وانگ شینگ جیے، سربراہ شعبۂ سیاسی و پریس (سی پیک فوکل پرسن)، ایجوکیشن کونسلر اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے دیگر اراکین کے ہمراہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ انہوں نے چینی حکومت کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے اپنے ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں اور علاقائی مراکز میں 845 کلوواٹ کے سولر پاور سسٹم کی تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی ہے، یہ اقدامات ماحولیاتی پائیداری اور توانائی کی بچت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں معزز چیئرمین ایچ ای سی، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، ستارۂ امتیاز (SI) اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، میرٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ستارۂ امتیاز (SI) نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایچ ای سی کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔