Home اہم خبریں GC news…..جی سی یونیورسٹی میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت پر پینل ڈسکشن

GC news…..جی سی یونیورسٹی میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت پر پینل ڈسکشن

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی محبوب الحق اکنامکس سوسائٹی کے زیر اہتمام”پاکستان کی معیشت میں آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت کے کردار“پر پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف پبلک پالیسی اینڈ گورننس ڈاکٹر شہزاد حسین، ڈاکٹر فریحہ ظفر،ڈاکٹر عزیر احسن، وجاہت عثمان اور ڈاکٹر محرونہ سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی اور جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر گفتگو کی۔
 ڈاکٹر شہزاد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نئی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کی مہارتیں ہر طالب علم کے لیے ناگزیر ہو چکی ہیں، جبکہ مصنوعی ذہانت ملازمتوں کے خاتمے کے بجائے نئے مواقع پیدا کرے گی۔
پینل ڈسکشن کے اختتام پر طلبہ اور ماہرین کے درمیان سوال و جواب کا سیشن ہوا، جس میں مصنوعی ذہانت اور آٹومیشن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment