Home اہم خبریں FLood Relief by PU…….پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر اساتذہ وملازمین سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ایک دن کی تنخواہ وقف کریں گے

FLood Relief by PU…….پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر اساتذہ وملازمین سیلاب زدگان کی امدادکیلئے ایک دن کی تنخواہ وقف کریں گے

by Ilmiat

#PU News

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی ہدایت پر اساتذہ و ملازمین سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وقف کریں گے۔ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سیلاب سے متاثرہ طلباؤ طالبات کی فیس میں رعائیت دے گی۔ متاثرین کی ذہنی صحت کی بحالی کے لئے پنجاب یونیورسٹی خدمات فراہم کرے گی۔ یونیورسٹی سیلاب متاثرین اساتذہ، افسران اور ملازمین کو بحالی تک مفت رہائش فراہم کرے گی۔ پنجاب یونیورسٹی سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت میں بھی امداد فراہم کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی معروف این جی اوز کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment