Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 89 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی ،قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 89 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی ،قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے

by Ilmiat

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 89 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی ،قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے۔ وائس چانسلر نے نئے آنیوالے ممبران اراکین صوبائی اسمبلی کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب میاں محمد شعیب اویسی ، رکن صوبائی اسمبلی محمد سہیل خان زاہد، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ مظفر،سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا  پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ماریہ جاوید ،ڈاکٹر عالیہ نذیر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، قیصر اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر اور  محمد شجیع الرحمن رجسٹرار و سیکریٹری شریک ہوئے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل نے تحصیل علی پور کے 550 سیلاب زدگان میں خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔ ٹیم 600 راشن بیگ تقسیم کرنے کے لیے بہاولپور شہر کے نواحی علاقہ فتو والی اور ہیڈ پنجند کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوئی۔

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل نے گزشتہ روز تحصیل علی پور کے 550 سیلاب زدگان میں خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔ آج ٹیم 600 راشن بیگ تقسیم کرنے کے لیے بہاولپور شہر کے نواحی علاقہ فتو والی اور ہیڈ پنجند کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف ٹیم کو روانہ کرنے کے موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے فلڈ ریلیف سامان کی فراہمی پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، فوکل پرسن آئی یو بی فلڈریلیف سیل اور اوورسیز پاکستان فورم کو سراہا۔ اس موقع پررجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، پرنسپل سٹاف آفیسر وسیم احمد صدیقی، فیکلٹی ممبر، ڈاکٹر بدر حبیب، رانا عامر شہزاد، پیلیکل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اوورسیز پاکستان فورم کی ٹیم میں حسن محمود سپرا، میاں وقار اکمل، آفتاب احمد گوندل، سید عمر دراز مشیدی، تصور عزیز بھگت بھی موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ آئی یو بی میڈیکل اینڈ ویٹرنری ٹیم بھی آنے والے ہفتے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو جائے گی۔

#Education news# Ilmiat onlone #Iub

You may also like

Leave a Comment