Home خبریں Colleges NEWS…….گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بھکر میں سی بی سی اور سوشل ورک سوسائٹی کے زیرِ اہتمام انسدادِ گداگری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں آگاہی سیمینار اور واک شامل تھی

Colleges NEWS…….گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بھکر میں سی بی سی اور سوشل ورک سوسائٹی کے زیرِ اہتمام انسدادِ گداگری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں آگاہی سیمینار اور واک شامل تھی

by Ilmiat

بھکر (نمائندہ خصوصی) — گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بھکر میں سی بی سی اور سوشل ورک سوسائٹی کے زیرِ اہتمام انسدادِ گداگری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں آگاہی سیمینار اور واک شامل تھی۔ یہ سرگرمی حکومتِ پنجاب کے انسدادِ گداگری اقدام کی حمایت میں منعقد کی گئی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھیک مانگنا معاشرے پر گہرے منفی اثرات ڈالتا ہے اور اس کا سدباب اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی ضرورت مند افراد کی مدد فلاحی اور بحالی پروگراموں کے ذریعے کی جانی چاہیے تاکہ انہیں بھیک مانگنے کی بجائے باعزت زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔

اس موقع پر اساتذہ اور طالبات نے گداگری کو ایک سنگین سماجی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔بعد ازاں کالج کے احاطے میں آگاہی واک ہوئی جس میں طالبات نے “بھیک سے انکار – عزت کو اختیار” جیسے نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک بھیک سے پاک اور باوقار معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment