پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس /کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹواور بی اے (سماعت سے محروم) سالانہ2024ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق تمام ریگولر،لیٹ کالج، پرائیویٹ، امپرووڈویژن، اضافی مضامین اور خصوصی کیٹیگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم۔ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل اور وفاق المدارس) کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ19جنوری تا29فروری 2024ء تک آن لائن فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ امیدواروں کومطلع کیا جاتا ہے کہ تمام داخلے آن لائن ہوں گے اور داخلہ فارم دستی اور بذریعہ ڈاک کسی صورت وصول نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔
Uncategorized
اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تکمیل فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب …..ڈاکٹر صوبیہ عابد کو اپلائیڈ زوالوجی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ”پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال گولڈ میڈل” حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل …..

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون کے لیے قائم کیے گئے مرکز سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کولیبریشن سینٹر، فاطمہ جناح ویمن لیڈرشپ سینٹر، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور تکمیل فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ اس یاد داشت پر دستخط کا مقصد پاکستان کے پسماندہ طبقات دیہی علاقوں بالخصوص جنوبی پنجاب کے علاقے میں اسکول سے باہر بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے باہمی اشتراک عمل کو فروغ دینا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے کہا کہ پاکستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے کا کوئی واحد حل نہیں ہے۔ ایک کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرے اور حکومت اور سول سوسائٹی دونوں کی کوششوں کی حمایت کرے۔پروفیسرڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کہا کہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی دنیا میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے جہاں 5 سے 16 سال کی عمر کے 22.8 ملین بچے سکول نہیں جاتے، جو کل آبادی کا 44 فیصد ہیں۔ اس عمر کے گروپ میں 5 تا 9 سال کی عمر کے گروپ میں 50 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں اور پرائمری اسکول کی عمر کے بعد اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دوگنی ہوجاتی ہے، 10 تا 14 سال کی عمر کے 11.4 ملین نوجوان رسمی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ پاکستان کو سب سے زیادہ پسماندہ اسکول میں حاضری، قیام اور سیکھنے کو یقینی بنانے کے لیے ایک سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم، پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر عابد رشید گِل، ڈاکٹر عابدحسین شہزاد، ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر مریم سہروردی، ڈاکٹر محمد علی، خورشید احمد، ڈاکٹر ماہ بشریٰ اصغر اور دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔

اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں شعبہ زوالوجی کی لیکچرار ڈاکٹر صوبیہ عابد کو اپلائیڈ زوالوجی کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران ”پروفیسر ڈاکٹر نزہت سیال گولڈ میڈل” حاصل کرنے والی سب سے کم عمر شخصیت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ چھٹی انٹرنیشنل کانفرنس براے اپلائیڈ ذوالوجی میں ایوارڈ ان کی غیر معمولی علمی تحقیقی خدمات کا اعتراف میں دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈاکٹر صوبیہ عابد اور ڈائریکٹر کیمپس رحیم یارخان خان پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد اطہر خان اور فیکلٹی کو مبارکباد دی ہے۔

Ministry of Federal Education and Professional Training in collaboration with National Heritage and Culture Division and Ministry of Information and Broadcasting organised a special event to commemorate the 100th Anniversary of Shaikh Ayaz. The event was attended by Federal Ministers Madad Ali Sindhi, Murtaza Solangi and Jamal Shah. Madad Ali Sindhi while addressing the occasion said that Shaikh Ayaz’s contribution towards the democratic journey of Pakistan cannot be over stated. He said that Shaikh Ayaz’s role in the intellectual awakening of the youth of the country and in particular youth of Sindh cannot be neglected. He said that intellectuals like Faiz Ahmed Faiz, Habib Jalib and Shaikh Ayaz has done this country an immeasurable service. He said that Shaikh Ayaz continued his service to the people of Sindh and Pakistan even in the most oppressive times of dictators. He said that his devotion and hardwork laid the foundation of the democratic norms we have in the country today. He said that the basic human rights that the people enjoy today stem from the sacrifices of Shaikh Ayaz. Madad Ali said that after partition for years the people of Sindh did not have true political representation. He said that this void was filled by the revolutionary poetry of Shaikh Ayaz. Madad Ali said that Shaikh Ayaz went to prison numerous times due to his unwillingness to compromise on his ideals. Madad Ali said that the name of Shaikh Ayaz will be remembered for ages to come. He said that whenever the history of democracy in Sindh is studies his name will be taken after that of Shah Abdul Latif Bhittai. Madad said that Shaikh Ayaz was not only a Sindhi Language poet but a prose writer and former Vice Chancellor of University of Sindh. He said that Shaikh Ayaz is counted as one of the prominent and great Sindhi poet of Pakistan in general and Sindh in particular. He said that he was an author of more than 50 books on poetry, biographies, plays and short stories in both Sindhi and Urdu languages. His translations of Shah Jo Risalo, which was written by the 18th-century Sufi poet Shah Abdul Latif, from Sindhi to Urdu language established him as an authority in his domain. He received Sitara-i-Imtiaz for his literary works and is regarded as a “revolutionary and romantic poet”. In 2018, a university, Shaikh Ayaz University, was established and was named after him.
پنجاب یونیورسٹی طلباء کا اعزاز……..پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری

:پنجاب یونیورسٹی سپورٹس سائنسز کے طالب علم اسامہ حسن نے پشاور میں منعقدہ آل پاکستان (مینز)انٹر یونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اتھلیٹ کا اعزاز اپنے کر لیا۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ آل پاکستان (خواتین)انٹریونیورسٹی اتھلیٹکس چیمپن شپ میں سپورٹس سائنسز کی طالبہ سنینہ مصورکوشاندار کارکردگی پر بہترین اتھلیٹ قرار دیا گیا۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے چیئرمین شعبہ سپورٹس سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ اور کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش ک
…….2….
پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری

:پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز 2024-2025 کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب صدر سیف الرحمان عتیق، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالجبار اعوان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر اظہر رشید، نائب صدر فیاض حسین، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمیرہ حسین، خزانچی محمد آصف خان، انفارمیشن سیکرٹری آمنہ جنید، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر سہیل اقبال اعوان، کاشف حسین، محترمہ ناظمہ ریاض، توقیر احمد، آصف علی اور لائبریرینز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے نومنتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائز یشنز کے نو منتخب اراکین کتاب پڑھنے والوں اور لائبریرینز کوبہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنامثبت کردار ادا کریں گے۔سیف الرحمان عتیق نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پنجاب یونیورسٹی لائبریرینز آرگنائزیشنز کے نو منتخب اراکین مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
—
سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کے سلسلے میں 150کے قریب مختلف شعبہ جات میں 180پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔………پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں سپرنگ ایڈمیشن 2024کی داخلہ مہم کے سلسلے میں پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں 150کے قریب مختلف شعبہ جات میں 180پروگراموں میں داخلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے نئے داخلہ لینے والے طلباء وطالبات کے لیے فیسوں میں 25فیصد رعایت دینے کافیصلہ کیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور جنوبی پنجاب کی واحد یونیورسٹی ہے جہاں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈگری پروگرام جاری ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی جاری رہتی ہیں جن میں کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں جن کے لیے بہترین سپورٹس کمپلیکس موجود ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں مختلف موضوعات پر کانفرنسز، سیمینار اور ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جن سے طلباء وطالبات کو سیکھنے اور قائدانہ صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بہت سی سٹوڈنٹس سوسائٹیز قائم کی گئیں ہیں تاکہ طلباء وطالبات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدارچیئرمین ایڈمیشن کمیٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی فیس اینڈ ڈیوز میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے مختلف شعبہ جات کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ کیا اور ان شعبہ جات کی ٹیوشن فیس میں 25فیصد کمی کی گئی۔ ان شعبہ جات میں فیکلٹی آف انجینئرنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف ایوی ایشن اینڈ ٹیکنالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرونک انجینئرنگ، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز میں ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی، ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، ڈیپارٹمنٹ آف فارسی، ڈیپارٹمنٹ آف اقبال اسٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف سرائیکی، ڈیپارٹمنٹ آف فلاسفی، فیکلٹی آف ایجوکیشن میں فیکلٹی آف ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ایولوشن، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشنل ٹریننگ، ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن، ڈیپارٹمنٹ آف لینگویج ایجوکیشن، فیکلٹی آ ف سوشل سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ریلیشنز، ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اور انفارمیشن سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا سٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک، ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس، فیکلٹی آف عربی اینڈ اسلامک لرننگ میں شعبہ عربی، شعبہ حدیث، شعبہ عالمی مذاہب اینڈمذہبی ہم آہنگی، شعبہ فقہ و شریعت، شعبہ قرآنی علوم، شعبہ ترجمہ علوم، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ میں ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سیکورٹی، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ایگرو انڈسٹری اینڈ انوائرنمنٹ، ڈیپارٹمنٹ آف فارسٹری، رینج اینڈ وائلڈ لائف، فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف پولٹری سائنس، ڈیپارٹمنٹ آف فزیالوجی، فیکلٹی آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورزم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس، مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز، ڈیپارٹمنٹ آف کامرس، بزنس فنانس، ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ کمرشل بینکنگ، ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ اینڈ ایچ آر ایم، ڈیپارٹمنٹ آف پراجیکٹ اینڈ آپریشن مینجمنٹ، فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹکل سائنسزمیں ڈیپارٹمنٹ آف جغرافیہ، فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔
یو ای ٹی لاہور، ہاسٹلزکی تزئین و آرائش، افتتاح کردیا گیا….ہاسٹلز کی تزئین و آرائش ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پراجیکٹ کے تحت عمل میں آئی…افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر داکٹر ناصر حیات کی خصوصی شرکت

یوای ٹی لاہور کے مین کیمپس میں موجودہاسٹلز کی تزئین و آرائش کے عمل کا آغازہو گیاہے ۔ افتتاحی تقریب کا انعقاد ممتاز ہال میں کیا گیا ۔ تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات،سینئر وارڈن داکٹر محمد مشتاق،ڈائریکٹر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،رجسٹرار محمد آصف ،پی آر او شاہدہ نذیر،تمام فیکلٹیز کے ڈینز ،مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، اور دیگر انتظامی شعبوں کے ایچ او ڈیز نے شرکت کیا اور اپنے اپنے نام کا پودا لگایا ۔ ممتاز ہال کی تزئین و آرائش کا عمل ایچ ای سی کے تعاون سے عمل میں آیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی لاہورپروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے نئے تجدید شدہ ہاسٹلزکا افتتاح کیا ۔
ترکیہ، پاکستان کے مابین تجارتی و ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے، درمش باشتگ

ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور درمش باشتگ نے کہاہے پاکستان کے ساتھ 75سال سے بہترین روابط قائم ہیں اور مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تجارتی و ثقافتی تعلقات مزید فروغ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹرکے زیر اہتمام’ترکیہ کے 100سال اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے 75 سال‘کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صدر رجب طیب اردوان کے مترجم ترکیہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر فرقان حمید، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر ڈاکٹر نعمانہ کرن، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس مگسی، تاریخ دان، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں درمش باشتگ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دو الک ریاستیں ہیں مگر عوام کا دل ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ہمیشہ ایک دوسرے کاہر سطح پر ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان نے ہر فورم پر کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں تعلیم سمیت ترکیہ زبان اورکلچر کے فروغ کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام صدیوں پرانے تعلقات کی حساسیت سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ترکیہ کو امت مسلم کیلئے ذمہ دار ملک سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کایورپ کے کنارے ہونے کے باعث بہت سے ممالک سے روابط میں توازن قائم رکھنا مشکل ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاستدانوں کو منظم بلدیاتی نظام کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام کے لئے ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی جامعات اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے مل کر کئی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ اپنے کلیدی لیکچر میں ڈاکٹر فرقان حمید نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے بھی برصغیر کے مسلمانوں نے تحریک خلافت میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2005کے زلزلے اور 2010کے سیلاب میں ترکیہ کی حکومت اور عوام نے پاکستان کی بھرپور مدد کی جبکہ پاکستان نے دفاعی معاملات میں ترکیہ کی حکومت کو ہمیشہ مدد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین سمیت مسلمانوں پر ظلم کے خلاف دونوں ممالک ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اور محمد عاکف نے مسلمانوں کی ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈرونز ٹیکنالوجی میں ترکیہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں جمہوریت کی مضبوطی میں بلدیاتی اداروں کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیب رجب اردوان نے میئر بن کر جدید استنبول کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ 60کی دہائی میں پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے ترقی کی دوڑ میں آگے تھا اور جرمنی کو قرضہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کے لئے بیوروکریسی کا موجودہ نظام بدلنا ہوگا۔ڈاکٹر نعمانہ کرن نے شرکاء کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا مقصد طلباء کو جدید ترکیہ کے سو سال مکمل ہونے اور پاکستان سے 75سالہ تعلقات بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی امت مسلمہ کیلئے امید کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے لوگوں کو بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے معزز مہمانوں کو سووینئرز پیش کئے۔
Prof. Dr. Shahid Munir, Chairperson Punjab Higher Education Commission (PHEC) chairs a Consultative session with management of Golden Ring Economic Forum

A Consultative session chaired by Prof. Dr. Shahid Munir, Chairperson Punjab Higher Education Commission (PHEC) held on 2nd January, 2023 with management of Golden Ring Economic Forum (GREF), Rector University of Lahore, Rector University of Management and Technology, and Rector Lahore Garrison University to discuss the prospects of foreign collaborations for our universities.
پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسۂ عطائے اسناد20 جنوری کو ہوگا……..پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس سپلیمنٹری داخلوں کی تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی کا 132 واں جلسۂ عطائے اسناد 20 جنوری2024 بروز ہفتہ کومنعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کو یونیورسٹی کے 132ویں جلسۂ عطائے اسناد کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے عہدیداران کوجلسۂ عطائے اسناد کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔پنجاب یونیورسٹی کے 132ویں جلسۂ عطائے اسناد میں سال 2022ء میں فارغ التحصیل ہونے والے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباؤ طالبات کو ڈگریاں اور میڈیلز دیئے جائیں گے
……..2……..
پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس سپلیمنٹری داخلوں کی تاریخ میں توسیع
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون اور ٹوسپلیمنٹری امتحان 2023 ء اور بی اے (سماعت سے محروم) سپلیمنٹری امتحان 2023ء کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب مذکورہ امتحان کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ سنگل فیس کے ساتھ 10 جنوری 2024 ء ہے۔ تفصیلاتwww.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ؎
The National Academy of Higher Education (NAHE), Higher Education Commission (HEC), has successfully completed training of Cohort-VIII of the National Faculty Development Programme (NFDP). The faculty will serve the public sector universities under the Interim Placement of Fresh PhDs (IPFP) programme.
NAHE designed the Pre-Service NFDP as a pioneering initiative to prepare and certify recently graduated PhD holders for their teaching roles in higher education institutions. This pre-service training imparts critical techniques and skillset that will enhance their teaching practices in the future. The programme ensures a seamless transition from theoretical knowledge to practical implementation, with special emphasis on effective andragogical methods.
During her address at the closing ceremony, Managing Director NAHE Ms. Noor Amna Malik extended congratulations to the newly certified IPFP Fellows for their successful completion of the training and their enthusiastic participation throughout the programme. She highlighted that the fellows undergo a meticulous training process specifically structured to underscore the incorporation of innovative methodologies, with micro-teaching being a notable example. This pedagogical approach encourages candidates to refine their teaching techniques by actively seeking and incorporating constructive feedback from resource persons, peers, and self-evaluation, she underlined.
Ms. Noor Amna Malik emphasised the importance of incorporating societal norms and values and drew attention to the practical implementation of subject knowledge. She encouraged the candidates to extend their role beyond teaching by actively engaging in meaningful research, fostering innovation, and cultivating critical thinking skills.
Director General NAHE Mr. Muhammad Faisal Butt also spoke on the occasion and congratulated the participants.