لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرر یوں اور تبادلوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا ، کیس کے حتمی فیصلے تک حکومت کو کسی قسم کی تقرریوں سے روک دیا گیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا ۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کرتے ہوئے تین صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم نامہ جاری کیا ۔
درخواست گزار ڈاکٹر محمد فاروق نے موقف اپنایا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک خودمختار ادارہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں اور تبادلوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔