پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
لاہور (6فروری،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئرکے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیزسے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تک ریلی نکالی گئی۔ہیومین رائٹس چیئر کی سربراہ اور ہیڈ آف سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے تمام شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈاکٹر فائزہ لطیف،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم سومرو،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے کہا کہ بھارتی تسلط میں کشمیر کی حیثیت ایک جیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے انسانی حقوق کے ساتھ آئینی حقوق بھی سلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اندرونی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جس میں سب سے ذیادہ فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ خاموش نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ دنیا نے مقبوضہ کشمیر کا ایشو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے ڈیموگرافکس میں تبدیلی لا رہا ہے۔ڈاکٹر فائزہ لطیف نے کہا کہ کشمیر میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بعد ازاں فیض احمد فیض سیمینار روم میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
Uncategorized
سینٹر فار کاؤنسلنگ اینڈ کیریئر ایڈوائزری (C3A) نے حال ہی میںنسٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ (CAE) میں طلبہ کی فلاح و بہبود اور ذاتی ترقی پر مرکوز ایک سلسلہ وار سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان سیشنز میں طلبہ کو NUST کے کیریئر وسائل، صحت مند ہم عمر تعلقات کے لیے حکمت عملی، اور یونیورسٹی کی حفاظتی پالیسیوں کے ذریعے ہراسمنٹ سے نمٹنے کے طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔
مزید برآں، C3A نے فیکلٹی کے لیے اسٹریس مینجمنٹ کی تربیت بھی فراہم کی، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس دباؤ کا سامنا کر سکیں
نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور فنکاروں نے تخلیقی پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد، ثقافت اور حقوق کو اجاگر کیا۔
تقریب میں اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“یہ نمائش نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان فنکاروں کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کی بھی عکاس ہے۔ آرٹ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو تاریخی حقائق کو اجاگر کرنے اور دنیا کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔”
شرکاء نے طلبہ کے فن پاروں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ فن اور ثقافت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں.
پپنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی
پنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی۔خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے تعاون اور سرپرستی سے شعبہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔
سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی تھر روایتی اور ثقافتی میلہ جمعرات کو منعقد کیا جائےگا

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی اور تھری سٹوڈنٹس کونسل کے اشتراک سے ’’تھر روایتی و ثقافتی میلہ‘‘ (جمعرات ) کو منعقد کیا جائےگا۔ اس میلے کا مقصد تھر کے ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جبکہ اس کی عظیم وراثت اور روایات کو بھی اجاگر کرنا ہے۔یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ملکی سکالرز، محققین، طلبہ اور ثقافتی شخصیات تھر کے متنوع منظرنامے کو تکنیکی سیشنز، نمائشوں اور ثقافتی پرفارمنسز میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں وزیر تعلیم و خواندگی، حکومت سندھ، سید سردار علی شاہ بطور مہمان خصوصی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور راج ویر سنگھ کو بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے،اس میلے میں معروف ماہرین مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے، جن میں پروفیسر نور احمد جنجھی تھر کی حیاتیاتی تنوع ، ناصر پنھور ماحولیاتی ،ادریس جتوئی تھر اور سندھی ادب ،بھارو مل امرانی تھری لوک داستانوں اور روایتی ثقافت پر اظہار خیال کریں گے، جبکہ دیگر نمایاں مقررین میں ڈاکٹر سونو مل کھنگھارانی تھر میں اقتصادی مواقع ، نور احمد بجیر روزگار کے مواقع اور خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر پشپا کماری اور زاہدہ دیتھو روشنی ڈالیں گی۔
اس میلے کے دوران تھری ثقافت، خوراک، زراعت اور دستکاری کی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ دوسری نشستوں میں تھر کے ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع، ثقافت اور ورثے پر تکنیکی سیشنز ہوں گے، جس کے بعد لوک داستانوں اور تھری فنون پر مبنی ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائیں گی۔ شام کے وقت ڈرامہ اور آرٹ کے ذریعے تھر کے موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ رات کو ایک شاندار ثقافتی شو میں موسیقی کی محفل منعقد ہوگی۔ اس میلے کا چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر اور سیکرٹری ڈاکٹر شنکر سنگھ سوڈھو ہیں۔
سیکرٹری اسکولز جناب خالد نذیر اور پارلیمانی سیکرٹری محترمہ نوشین عدنان کی ورلڈ بینک ٹیم کے ساتھ ملاقات
سیکرٹری اسکولز جناب خالد نذیر اور پارلیمانی سیکرٹری محترمہ نوشین عدنان کی ورلڈ بینک ٹیم کے ساتھ ملاقات جس میں پنجاب کے تعلیمی منصوبوں پر غوروخوص لیا گیا۔

سیکرٹری اسکولز خالد نذیر تعلیم پروگرام کے حوالے سے یونیسف ٹیم، ڈی جی قائد اور پی ڈی پی ایم آئی یو کے ساتھ ملاقات۔
IBU News……شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم محمد سعد علی کو پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے
عبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سابق طالب علم محمد سعد علی کو پرائم منسٹر نیشنل یوتھ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نیشنل یوتھ کونسل کے اراکین سے حلف لیاجو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کی علامت ہے۔ نیشنل یوتھ کونسل کا مقصد وزیراعظم کے مشاورتی ادارے کے طور پر کام کرنا اور نوجوانوں کی شرکت کے لیے ایک متحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز، مریم افتخار انچارج شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، ڈاکٹر شاہد محمود ڈائریکٹر ایلومینائی، ڈاکٹر عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز، اساتذہ اور طلباو طالبات نے محمد سعد علی کو مبارکباد دی ہے۔

حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ان سرمایہ کاری کے فوائد عام شہری تک پہنچیں۔…….”ملک بھر میں اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں……. وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس، اور ٹیکنالوجی کا کانووکیشن نہ صرف تعلیمی کامیابیوں کا جشن تھا بلکہ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا،…گورنر سندھ کامران ٹیسوری،
وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس، اور ٹیکنالوجی (FUUAST) نے گورنر ہاؤس میں اپنا کانووکیشن منعقد کیا، جو فارغ التحصیل طلبہ، فیکلٹی اور معززین کے لیے ایک یادگار موقع تھا۔اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینیٹ کے اراکین، فیکلٹی، طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
یہ تقریب تعلیمی کامیابی کا جشن تھی، جس میں شرکاء نے فارغ التحصیل طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے خطاب میں فخر اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،“آج کا دن خوشی اور فخر کا ہے، کیونکہ ہم اپنے طلبہ کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن انہیں اس سنگِ میل تک لے کر آئی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔”
اپنے کلیدی خطاب میں گورنر نے پاکستان کے اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے کی جانے والی وسیع تر کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں آرمی چیف ملک کی سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں، وہیں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے متوازی کوششیں جاری ہیں۔“اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کو سرمایہ کاری کے مواقع کو آسان بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں راغب کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے،” انہوں نے کہا۔
“سعودی عرب، ترکی، چین اور دیگر ممالک مستقبل قریب میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے، جو ہماری معیشت کے امکانات کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔”
گورنر ٹیسوری نے مزید وضاحت کی کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ان سرمایہ کاری کے فوائد عام شہری تک پہنچیں۔
“ملک بھر میں اقتصادی خوشحالی کے فروغ کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ ہر پاکستانی ان کوششوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکے،” انہوں نے مزید کہا۔یہ کانووکیشن نہ صرف تعلیمی کامیابیوں کا جشن تھا بلکہ اس موقع پر تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا، جو قومی ترقی کی محرک ہے۔
فارغ التحصیل طلبہ، جو اپنی علمی پوشاک میں ملبوس تھے، اس بات کا ثبوت تھے کہ یونیورسٹی اعلیٰ معیار کے فروغ اور پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
#FUUAST #MoFEPT
4o
پنجاب یونیورسٹی لیکچرار نے یونائیٹڈ پیپلز گلوبل کی طرف سے کولابریشن کیٹالسٹ ایوارڈ جیت لیا………….پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپین شپ جیت لی3 سونے، 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
:پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے لیکچرار حافظ فواد کو یونائیٹڈ پیپلز گلوبل کی جانب سے تعاون کو فروغ دینے اور مثبت اثرات مرتب کرنے میں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کولابریشن کیٹالسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یونائیٹڈ پیپلز گلوبل نوجوان رہنماؤں اور تبدیلی سازوں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے جو مثبت، دیرپا تبدیلی پیدا کرنے کے لیے افراد اور برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے۔ یہ ایوارڈ مختلف پراجیکٹس میں ٹیم ورک اور تعاون کو فروغ دینے میں حافظ فواد کی غیر متزلزل لگن، قیادت اور اختراعی جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی نے انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپین شپ جیت لی سونے، 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
:پنجاب یونیورسٹی باکسنگ ٹیم نے جمعرات کو 26 ویں آل پاکستان انٹرنسٹی مین باکسنگ چیمپیئن شپ2024-25 میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔فیصل آباد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں کل 18 یونیورسٹیوں نے پورے پاکستان سے حصہ لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے 3 سونے، 4 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے کے ساتھ فاتح کا اعلان کیا-وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شبیر سرور، کوچ زیشان احمد اور منیجر مدثر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
—
پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ کھیلوں اور فیملی فیسٹیول کاانعقاد………..پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہیلی کالج آف کامرس کی گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور،صدر پنجاب یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈاکٹر توقیر علی، جنرل سیکرٹری رانا مظفر علی،سپورٹس فیسٹیول کوآرڈینیٹرملک سرفرازخالد و دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں افسران کے درمیان کرکٹ، ٹگ آف وار اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجبکہ کرکٹ مقابلوں میں رجسٹرار ٹائیگر، اولڈ کیمپس تھنڈر، کنٹرولر بادشاہ اور آئی ٹی ایگل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔صدرپنجاب یونیورسٹی آفیسرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر توقیر علی نے کہا کہ یونیورسٹی کے افسران دن رات محنت کرتے ہیں جبکہ سپورٹس فیسٹیول انہیں تفریح کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی و دیگرشرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ فیسٹیول میں افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ تقریب میں بچوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ کروایا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی: ایسو سی ایٹ ڈگری کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ امتحان2025ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن، اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز کے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس پارٹ ون اورپارٹ ٹوسالانہ اامتحان2025ء کے ریگولر،پرائیوٹ، لیٹ کالج، امپروو ڈویژن،اضافی مضامین اور سپیشل کیٹگریز میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے سنگل فیس کے ساتھ اب داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ14فروری 2025ء کر دی گئی ہے۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دستیاب ہیں۔