وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کے لئے سب کو مل کر مہم چلانا ہوگی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیر اہتمام ’سکول سے محروم بچے: اسباب و حل‘ کے موضوع پرمنعقدہ چوتھی سالانہ ’قومی کانفرنس برائے تحقیق ِ تعلیم‘ سے وحید شہید حال میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود،معروف صحافی و تجزیہ نگار سلمان غنی، چیئرمین شعبہ ایڈوانسڈ سٹڈیز ان ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، کانفرنس کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شازیہ ملک، تعلیمی ماہرین،محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیم کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے غریب ممالک بھی تعلیم و تحقیق کو فروغ دے کر آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود بھی اگر مل کر کام کیا جائے تو مسائل کا تدارک ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کے اعتبار سے 39فیصد بچوں کا سکول سے باہر رہنا ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر ادارہ تعلیم و تحقیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلباء ہی ہماری امیدوں کا مرکز ہیں۔معروف صحافی سلمان غنی نے کہا کہ دنیا بھر میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم وتحقیق کو فروغ دے کر اپنی نسلوں کو سنوارا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطے کے تعلیم کے خواندگی کے اعتبار سے نو ممالک میں صرف افغانستان سے آگے ہے جو ترقی کے میدان میں پیچھے رہنے کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو تعلیمی بحران سے نکالنے کے لئے ریاست کے تمام اداروں، افراد کو یکسوع ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں تعلیم کو سر فہرست نہیں رکھا جائے گا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے شعور اور صلاحیت میں کسی سے کم نہیں اور دنیا بھر میں ہونے والے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ کے فقدان کے باعث پاکستان اخلاقی بحران کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کے ساتھ مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے جدید نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر طار ق محمود نے کہا کہ سکول سے باہر رہنے والے بچے معا شرے میں خرابی اور بگاڑ کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے جس کے لئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے سکول میں نہ جانے کی وجوہات کا جاننا ضروری ہے تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے۔
Uncategorized
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی (IIU) کے خواتین کیمپس میں نئے طلباء کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر کیمپس کی انچارج، اسٹوڈنٹ ایڈوائزر، تمام شعبہ جات کے سربراہان اور سینئر طلباء نے ایک تعارفی تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں طلباء کو حوصلہ افزا کلمات اور نصیحتیں دی گئیں تاکہ وہ اپنی تعلیمی سفر کا آغاز پرجوش انداز میں کریں۔ اس خوش آمدید نے آنے والے تعلیمی سال کے لیے ایک مثبت ماحول پیدا کیا، جس سے نئے طلباء میں جوش اور خود اعتمادی کو فروغ ملا۔
خواتین کیمپس کی انچارج اور اسٹوڈنٹ ایڈوائزر نے نئے طلباء کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ ان کا وقت IIU میں ترقی اور کامیابی سے بھرپور ہوگا۔ سینئر طلباء نے بھی اپنی تجربات شیئر کیے، جس سے نئے طلباء خود کو گھر جیسا محسوس کریں اور آنے والے تعلیمی چیلنجز کے لیے تیار ہو جائیں۔
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈائریکٹرکوالٹی اینہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھاڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ڈائریکٹرکوالٹی اینہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ وائس چانسلر نے تعلیمی سال 2023-2024 کے دوران کوالٹی اشورنس اور اینہانسمنٹ کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی کارکردگی پر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل کی تعریف کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی کو بلند کرنے اور یونیورسٹی کی عالمی ساکھ کو بہتر کرنے پر ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اور ان کی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے ڈائریکٹوریٹ کی کاوشوں کو سراہے جانے پر وائس چانسلر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر محمّد اسد اللہ مدنی نے وائس چانسلر کو کوالٹی اینہاسمنٹ سیل نیوز لیٹر کا تازہ ترین ایڈیشن بھی پیش کیا۔کوالٹی اینہانسمنٹ سیل نے پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی کی قیادت میں کوالٹی اشورنس کے اقدامات کو مربوط کرنے اور پورے ادارے میں مسلسل بہتری کو فروغ دینے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور معیاری تعلیم اور ادارہ جاتی بہتری کو ترجیح دیتی ہے اور کوالٹی اینہانسمنٹ سیل اس سلسلے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھاڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین خیرپور ٹامیوالی کا دورہ کیا اور پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج سید وحید عثمان ہمدانی، پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین یاسمین سکندر اور دونوں کالجز کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ یہ دورہ آئی یو بی داخلہ مہم کا حصہ تھا جو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز نے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے اشتراک سے شروع کیا تھا۔ دونوں کالجوں کے فیکلٹی ممبران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایم فل/ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلہ پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ گورنمنٹ بوائز کالج خیرپور ٹامیوالی کے طلباء کے ساتھ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بی ایس اور اے ڈی پی کے داخلوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کے شرکاء میں پرنٹ شدہ مواد اور داخلہ بروشرز تقسیم کیے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے سید وحید عثمان ہمدانی اور یاسمین سکندر کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں کالجز کے پرنسپلز اور فیکلٹی نے فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ داخلہ سیشنز پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کا شکریہ ادا کیا۔
پی آر او نمبر 316/24 مؤرخہ 02.09.24
برطانیہ کی ہائی رینکنگ یونیورسٹیاںکا پاکستانی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل۔۔۔۔پاکستانی طلبا کے لئے عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع
یکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) نے برطانیہ کی دو اعلی درجے کی یونیورسٹیوں: یونیورسٹی آف ایسیکس اور یونیورسٹی آف کینٹ کے ساتھ اشتراک عمل کی صؤرت میں پاکیستان میں معیاری اعلی تعلیم کے فروغ میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ شراکت بی آئی سی کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اس اقدام کی بدولت پاکستانی طلباء کے لیے عالمی معیار کی تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آ ئیں گے۔ ، جس سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریاں حاصل کر سکیں گے ۔ پاکستانی طلبہ
یونیورسٹی آف ایسیکس ، دی گارڈین یونیورسٹی گائیڈ کے مطابق برطانیہ کی ٹاپ 30 یونیورسٹی ، ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) یونیورسٹی رینکنگز کی 2023 کے مطابق قانون کے لحاظ سے دنیا میں 47 ویں نمبر پر ہے ۔ ایسیکس یونیورسٹی بھی اس کے طالب علم کمیونٹی کے لئے مشہور ہے, سے زیادہ کی نمائندگی 140 ممالک, طالب علموں کو بی آئی سی مختلف قسم کے پروگرام پیش کر رہا ہے ، جن میں 3 سالہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ، بی بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن ، اور بی ایس سی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل ہیں ۔
یونیورسٹی آف کینٹ کے ساتھ شراکت میں ، بی آئی سی ایچ این ڈی (ہائر نیشنل ڈپلومہ) کے طلباء کو اپنی ایچ این ڈی کی اہلیت کو اپ گریڈکرنے کے علاوہ کرنے اور بی اے (آنرز) بزنس کے ساتھ گریجویٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کینٹ یونیورسٹی مائشٹھیت EQUIS ، AMBA ، اور AACSB کی منظوری رکھتی ہے ، جو اسے عالمی سطح پر سرفہرست بزنس اسکولوں میں شامل کرتی ہے ۔
یہ کامیابی بی آئی سی کو پاکستان کے اداروں میں ممتاز بناتی ہے جو اس طرح کے باوقار پروگراموں اور یونیورسٹیوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں ، جس سے پاکستانی طلباء کم لاگت میںبین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری حاصل کر سکتے ہیں ۔ مزید برآں ، طلباء پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کے مزید تعلیم کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کے مواقع لاش کر سکتے ہیں ۔ بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) اپنے ای پی سی اے ڈی (ایمپلائبلٹی ، پلیسمنٹس ، اینڈ کیریئر ایڈوانسمنٹ ڈیپارٹمنٹ) کے ذریعے طلباء کو صنعت کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے جو کیریئر کی تیاری اور پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بناتا ہے
:پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام نے ای کامرس بوٹ کیمپ میں شرکت کرنے والے طلباؤطالبات کے لئے سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی این وائی ٹریننگ وہاب یونس، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈاکٹر ظفر احمد، ڈاکٹر ذیشان شوکت اور ڈاکٹر وقاص فاروق کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں ماہرین کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی بدولت ای کامرس کی مہارتوں میں بہتری لانے کے قابل بنایا۔انہوں نے طلباء کو متحرک ڈیجیٹل مارکیٹ کیلئے تیار ی میں ایسی سرگرمیوں کی اہمیت پرزور دیا۔ ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ تقریب کا مقصد دونوں اداروں کی فیکلٹی اور عملے کو کامیابیوں کے سفر میں شریک کرنا ہے۔ بوٹ کیمپ کے طلباء نے کالج اورپی این وائی سے نہ صرف ایک قیمتی پلیٹ فارم مہیا کرنے پر بلکہ آئندہ انکیوبیشن سینٹر کے دلچسپ اعلان کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا، جو کاروباری صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے کا وعدہ کرتا ہے۔
پاکستان میں آرٹ کی تعلیم کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں آرٹ کی تعلیم کے فروغ میں پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ نسیم، سابق پرنسپلز ڈاکٹر راحت نوید مسعود، شاہنواز زیدی،معروف آرٹسٹس ذاولقرنین حیدر، خالد محمود، ظفراللہ، ملیحہ آغا،سابق اساتذہ رخسانہ ڈیوڈ، رخ نیلوفر کہکشاں، مسرت حسن، خالد اقبال،فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ نمائش میں کالج کے معروف اساتذہ و نامور آرٹسٹس کے فن پارے آویزاں کئے گئے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں فائن آرٹس کا شعبہ 1940ء میں قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں ایلومینائی کے فن پاروں کو پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے فن کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ نمائش میں تحریک پاکستان کی عکاسی پر مبنی فن پارے بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں اینا مولکا کے فن پاروں کی بھی نمائش کی گئی۔
نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز ۔۔۔۔۔۔۔۔ درخواستوں کے لیے آخری تاریخ 10 ستمبرمقرر
نل کالج آف آرٹس (این سی اے) نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کرتے ہوئے درخواستوں کے لیے آخری تاریخ 10 ستمبرمقرر کی ہے۔ این سی اے کے مطابق اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ اسکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
این سی اے لاہور میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، فیشن ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن، سرامک ڈیزائن) میوزک، فلم اینڈ ٹی وی، ملٹی میڈیا آرٹ اور کلچرل اسٹڈیز میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ این سی اے راولپنڈی میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس اور ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن) میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
داخلوں سے متعلق مزید تفصیلات نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
……………………….
شعبہ فزیالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پہلے شعبہ کے طور پر اپنے ڈیپارٹمنٹل لوگو کا کاپی رائٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن، پاکستان سے حاصل کر لیا
شعبہ فزیالوجی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پہلے شعبہ کے طور پر اپنے ڈیپارٹمنٹل لوگو کا کاپی رائٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن، پاکستان سے حاصل کر لیا ہے۔ شعبہ کے فیکلٹی اور طلباء ڈائریکٹوریٹ آف اورک کی سرشار ٹیم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے مختصر عرصے میں اپنی کاپی رائٹ رجسٹریشن سروسز کے ذریعے منظوری دی۔ پروفیسر ڈاکٹر عاطف ڈائریکٹر اورک اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی تحقیقی ترقی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا گیا۔
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں امن کی تعمیر اور سماجی تعمیر نو کے موضوع پر دو روزہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
انٹرنیشنل سینٹر آف ایکسی لینس فار سیرت اسٹڈیز ، اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد اور جامع محمد شریف ، چینیوٹ نے مشترکہ طور پر اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں امن کی تعمیر اور سماجی تعمیر نو کے موضوع پر دو روزہ ریسرچ اینڈ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔
ورکشاپ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر ایس ۔ زمان ، سابق وائس چانسلر ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد نے کیا ، جناب عمر ریاض ، ڈی جی ، این اے سی ٹی اے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد مسعود ، سابق چیئرمین ، کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی ، پروفیسر ڈاکٹر صاحب زادہ ساجد الرحمان ، سابق صدر ، آئی آئی یو آئی اور پروفیسر ڈاکٹر عبد القدس صہیب ، ڈائریکٹر ، اسلامک ریسرچ سینٹر ، بہا والدین زکریا یونیورسٹی، ملتان جبکہ اختتامی تقریب میں جناب خرم احمد ندیم ، چیئرمین ، قومی رخاتم النبین و رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی ، اسلام آباد نے شرکت کی ۔ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر غلام قمر ، ڈائریکٹر جنرل ، مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ، وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت ، حکومت پاکستان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
ورکشاپ میں پورے پاکستان سے سیرہ اور اسلامک اسٹڈیز کے تقریبا 60 اسکالرز نے شرکت کی ۔ ان علما کو تربیت دی گئی تھی اور ان کا ان پٹ سیرت ، امن کی تعمیر اور سماجی تعمیر نو سے متعلق مختلف موضوعات پر تھا ۔ سیرت پر ٹول کٹ اور تربیتی ماڈیولز کی تیاری کے لیے مختلف خاکے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ممتاز اسکالرز جیسے پروفیسر ڈاکٹر کلثو م پراچہ ، وائس چانسلر ، دی ویمن یونیورسٹی ، ملتان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ ، ڈائریکٹر ایس زیڈ آئی سی ، یونیورسٹی آف پنجاب ، لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، چیئرمین ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، بی زیڈ یو ، ملتان ، ڈاکٹر تنویر قاسم ، ڈائریکٹر ، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن ، پروفیسر ڈاکٹر شہباز منج ، چیئرمین ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، لاہور ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء اور رحمان ، پروفیسر ، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز ، اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاولپور ؛ مولانا امجد اقبال ، ڈائریکٹر (اکیڈمکس) جامع محمد شریف ، چینیوٹ اور پروفیسر ڈاکٹر معین الدین ہاشمی ، چیئرمین ، شعبہ سیرت اسٹڈیز ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ریسورس ورکشاپ میں شرکت کی ۔
:نیسلے پاکستان کی طرف سے صحت بخش غذا سے متعلق آگاہی کے فروغ کےلئے دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز روم کا افتتاح
نیسلے پاکستان نے صحت بخش غذا سے متعلق آگاہی کے فروغ کےلئے دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز روم کا افتتاح کیا۔نیسلے کے گلوبل ہیڈ ہیومن ریسورسز بیٹریس گیوم گرابش نے روم کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز پروگرام کی شاندار کامیابیوں کا جشن منانے کےلئے میری یہاں موجودگی میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔
اس پروگرام کا مقصد صرف بچوں کو غذائیت اور صحت کی اہمیت کے بارے میں تعلیم دینا ہی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کےلئے صحت مند مستقبل کی تشکیل دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے سی ای او جیسن آوانسینا نے کہا کہ ہمیں دی ٹرسٹ ا سکول کے ساتھ ہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر خوشی ہے جو ہمارے پرانے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔- –
دی ٹرسٹ اسکول کے ساتھ شراکت داری کے تحت 3تین رومز تعمیر کئے گئے، 400اساتذہ کو تربیت دی گئی جبکہ مختلف برانچوں میں 10,000سے زائد بچوں تک رسائی حا صل کی گئی۔ دی ٹرسٹ اسکول کے سی ای او طاہر یوسف نے نیسلے کے ساتھ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پارٹنر شپ پر نیسلے پاکستان کے مشکور ہیں۔
دی ٹرسٹ اسکول لاہور میں 13کیمپسز کے ساتھ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو رعایتی فیسوں یا مفت میں معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔نیسلے کاN4HK پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے عالمی پروگرام ہے جو نصاب پر مشتمل تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو صحت بخش غذائیت،حفظان صحت اور بھرپور طرز عمل کی ترغیب دینے کےلئے اساتذہ اور والدین کو معاونت فراہم کرتا ہے ۔ N4HKپروگرام کا دائرہ کار پنجاب، وفاقی دارلحکومت ، خیبر پختونخوا،سندھ اور گلگت بلتستان تک پھیلاہوا ہے