پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے پی ای سی ایکسیلنس ایوارڈ 2023 دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں 14 اگست 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک بڑی تقریب میں دیا جائے گا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ہر سال انجینئرنگ کے شعبے میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے قابل اور بہترین افراد کو ایک سخت مقابلے اور جانچ پڑتال کے بعد ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو یہ ایوارڈ ان کی انجینئرنگ کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نامور استاد اور محقق ہیں اور انجینئرنگ کے شعبے میں تدریس و تحقیق کے ساتھ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چائنہ سے ڈیجیٹل سرکٹ ڈیزائن میں پی ایچ ڈی کیمپوٹر انجینئرنگ کی۔سال 2022 میں انہیں ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔ انہیں 7 مئی 2025 کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا مستقل وائس چانسلر تعینات کیا گیا۔انہوں نے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے بورڈ آف ایپلیکیشن آئی ای ای ای پی میں بطور چیئرمین گورننگ باڈی ، ممبر پاکستان انجینئرنگ کونسل، کیمپس کوآرڈینیٹر اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کالا شاہ کاکو کیمپس میں خدمات سرانجام دیں۔انہوں نےکنوینئر ہائر ایجوکیشن کمیشن نیشنل کریکولم ریویژن کمیٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ناروال میں بطور کیمپس کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ وہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل پاکستان کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ افراد اور تعلیمی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو قومی اور عالمی شہرت کے حامل اس منفرد اعزاز کے حصول پر پر مبارکباد دی ہے
Uncategorized
پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے پی ای سی ایکسیلنس ایوارڈ 2023 دینے کا اعلان ۔………۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نامور استاد اور محقق ہیں اور انجینئرنگ کے شعبے میں تدریس و تحقیق کے ساتھ انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں
پنجاب یونیورسٹی میں معیار ی تعلیم کویقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹلائیز کررہے ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی
:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے پہلی مرتبہ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں کے لئے موسم خزاں 2025ء سمسٹر کیلئے کیمپس مینجمنٹ سسٹم فیزٹوپرالرازی ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،ڈی جی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ یوسف،شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ اساتذہ کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا ہوگا تاکہ تدریسی عمل میں بہتری لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ میں آن لائن کی اہمیت اجاگر ہوئی ہمیں اس سے استفادہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ای آر پی سسٹم کو بھی بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مرتضیٰ یوسف نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)یونیورسٹی کے طلباء کے مکمل ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ایک طالب علم کے داخلے کے عمل سے لے کر گریجویشن تک،ہاسٹل کے معاملات کے علاوہ بطور سابق طلباء تمام ریکارڈموجود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کے تحت ہر شعبہ اپنے شعبہ جات میں تمام طلباء کے ریکارڈ کو آسانی سے منظم کرسکے گااور نیز فیکلٹی ممبران اس کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے اپنی کلاسزاورنتائج کا انتظام کر سکتے ہیں۔
گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سو سالہ تقریبات کا افتتاح کر دیا۔……… اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں معرکہ حق جشن آزادی اور 100 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے
گورنر پنجاب و چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سو سالہ تقریبات کا افتتاح کر دیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں معرکہ حق جشن آزادی اور 100 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیاگیا ہے۔ گورنر پنجاب نے عباسیہ کیمپس اپنی آمد کےفوراًبعد غلام محمد گھوٹوی ہال میں خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ غلام محمد گھوٹوی ہال کی تاریخی عمارت ترویج علم، محنت و لگن ، ویژن اور قوم کی تعمیر کی ایک صدی منانے کا موقع ہے ۔بہاول پور کے علم دوست حکمرانوں کی مستقبل بینی اور دور اندیشی سے جامعہ اسلامیہ قائم ہوئی۔ نواب آف بہاولپور کا پاکستان میں ریاست کو شامل کرنا ہم سب پر احسان ہے۔ 1975 میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جامعہ اسلامیہ کو مکمل چارٹرڈ یونیورسٹی کا درجہ دیا جو میرے شہید قائد کی سوہنی دھرتی سے محبت اور علم دوستی کا شاہکار ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اللہ کا انعام ہے اور اسکی منزل اور مقام بہت اونچا ہے حال ہی میں انڈیا نے گھمنڈ کا مظاہرہ کیا ساری قوم نے متحد ہو کر پانچ گنا بڑے اور طاقتور ملک کو شکست فاش دی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور تشکیل علم ، سائنس وٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کا دور ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو ماحولیاتی تبدیلی ، تیز ی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور فوڈ سیکورٹی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جسے پڑھی لکھی نسل نے حل کرنا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ہمیں اپنے عظیم فکری اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کرنی ہے۔ خواجہ غلام فرید کی اخوت اور محبت کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی قیادت میں یونیورسٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر محنتی ہیں اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے بہترین وژن رکھتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ صد سالہ تقریبات کے آغاز پر چانسلر و گورنر پنجاب سر دار سلیم حیدر خان کی موجودگی اساتذہ ، طلباو طالبات ، ملازمین اور ایلومنائی کے لیے باعث اعزاز ہے۔ 100 سال پہلے 1925 میں جامعہ عباسیہ کا قیام ہوا۔ 1963 میں اسے جامعہ اسلامیہ کا درجہ ملا اور پھر 4 مارچ 1975 کو یہ جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کہلائی۔ آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور وسیع و عریض رقبے پر پھیلی ہوئی یونیورسٹی جنوبی پنجاب اور وطن عزیز کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءوطالبات ہر میدان میں نمایاں کام سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمز ہائر ایجوکیشن اور کیو ایس رینکنگ میں دنیا کی 1000 اولین جامعات میں شامل ہے۔ یونیورسٹی میں معیاری تعلیم کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تدریس وتحقیق اعلیٰ معیار اور قومی ترقی سے ہم آہنگ ہو۔ اس سلسلے میں حکومتی اداروں کا تعاون خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب نے تقریب میں ملی نغمہ پیش کرنے والے طلباء وطالبات کو نقد انعام سے نوازا۔ گورنر پنجاب نے اپنی آمد کے موقع پر معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی ۔ انہوں نے سر صادق محمد خان عباسی صد سالہ گیٹ ، فیکلٹی ہاسٹل اور شاپنگ مارکیٹ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شجرکاری کے سلسلے میں عباسیہ کیمپس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار وائس چانسلر تھل یونیورسٹی بھکر، پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور، سابق وائس چانسلر راو محمد افضل خان، ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور طارق اسماعیل، صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی، ڈینز ، اساتذۂ، سرکاری افسران، صنعتکاروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں و طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی قیادت میں وفدکی چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی
پنجاب یونیورسٹی کا اعلیٰ سطحی وفد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں چین کے کامیاب سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ وفد میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ڈین جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور گورنر آفس کے سینئر افسران شامل تھے۔اس اہم دورے کے دوران وفد نے مختلف چینی جامعات اور تحقیقی اداروں سے تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے لیے متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے۔ دورے کے ایک اہم حصے میں وفد نے آسیان ممالک کی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے آئے وفود سے مفید اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔ یہ ملاقاتیں مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے درمیان اشتراکِ عمل کو نئی جہتیں فراہم کریں گی۔ کانفرنس میں چھ ممالک کے مندوبین نے شرکت کی جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وفد نے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران ایک نمایاں پیشرفت پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز اور چین کی یونیورسٹی آف آنشن کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے کی صورت میں سامنے آئی۔ اس دستخطی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت دونوں جامعات تعلیمی تبادلے، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔ دونوں فیکلٹیوں کے ڈینز نے اس معاہدے کو پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔یہ تاریخی دورہ پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی، ساکھ اور اثر و رسوخ میں اضافے کی ایک بڑی مثال ہے۔
:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز تاریخی ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ کی تزئین و آرائش کے افتتاح کے موقع پر تاریخی بلڈنگ کی جدید انداز میں تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو ٹاسک حوالہ کرتے ہوئے اسی طرز پر تاریخی اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کی ہدایات جاری کئے تھے جس کے تناظر میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا،
اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور اور رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر پشاور، پی ڈی اے حکام اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پشاور اپ لفٹ پروگرام بھی اجلاس میں شریک تھے، اجلاس میں تاریخی اسلامیہ کالج پشاور کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی سی ون تیار کرکے منصو بہ پر جلد سے جلد کام کا آغاز کیا جائے گا،منصو بہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس سلسلہ میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پراجیکٹ انجینیئر ز کے ہمراہ اگلے ہفتہ تاریخی اسلامیہ کالج کا دورہ کریں گے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز عوامی جمہوریہ چین کے مابین پاک چین جوائنٹ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز عوامی جمہوریہ چین کے مابین سائنسی ٹیکنالوجی پر مبنی جدید زراعت کے فروغ کے لیے پاک چین جوائنٹ لیبارٹری کے قیام کا معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے پر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدرگانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چانگ ہانگ نے دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہوئی۔ دونوں جانب سے طے پایا کہ زرعی تحقیق میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ زیادہ معیار اور پیداوار کی حامل فصلیں تیار کرتے ہوئے دیرپا زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے ۔ اسی طرح زرعی وسائل کا موثر استعمال کرکے ماحولیاتی تحفظ یقینی بناتے ہوئے زرعی ترقی سائنسی تحقیق ، جدت امیز استعدادکار کی حامل افرادی قوت کو تیار کیا جائے۔ دونوں جامعات اپنے علاقوں میں ایگریکلچر انڈسٹری کے فروغ کے لیے تکنیکی ، مشاورتی اور قابل افرادی قوت کی تیاری کے لیے کام کریں گی۔ اس سلسلے میں ریسرچ پراجیکٹ اساتذہ ، محققین اور طلباو طالبات کا باہمی تبادلہ اور مشترکہ تعلیمی منصوبے ، کانفرنسز، سیمینار اور وسائل کا اشتراک کیا جائے گا۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر تنویرحسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، ڈاکٹر قیصر، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس ، ڈائریکٹر میڈیا ڈاکٹر شہزاد احمد خالد اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عابد شہزاد ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے دونوں جامعات کے درمیان پہلے سے موجود تدریسی اور تحقیقی روابط سے آگاہ کیا۔ دونوں اطراف سے ڈاکٹر محمد علی رضا کی دونوں جامعات کے درمیان روابط کے فروغ میں کلیدی کردار کو سراہا گیا۔ مستقبل قریب میں دونوں جامعات کے سربراہ اور سائنسدان تحقیقی شراکت داری کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ بھی کریں گے
تھل یونیورسٹی بھکر میں تعلیمی معیار کی بہتری، تدریسی مہارتوں میں اضافے اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے تین ہفتوں پر مشتمل فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام جاری
تھل یونیورسٹی بھکر میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے لیے تین ہفتوں پر مشتمل اعلیٰ تربیتی پروگرام جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق تھل یونیورسٹی بھکر میں تعلیمی معیار کی بہتری، تدریسی مہارتوں میں اضافے اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے تین ہفتوں پر مشتمل فیکلٹی ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام جاری ہے۔ اس تربیتی پروگرام کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار کی سربراہی میں، نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن (NAHE)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد تربیتی پروگرام میں تھل یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شریک ہیں۔ تربیتی سیشنز میں ملک بھر سے نمایاں علمی و ادبی شخصیات اور تعلیمی ماہرین بطور ٹرینر شرکت کر رہے ہیں، جن میں معروف ڈرامہ نگار اور ادیب اصغر ندیم سید، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے ڈاکٹر رقیہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ڈاکٹر ارشاد حسین، اور ایئر یونیورسٹی سے ڈاکٹر وسیمہ شامل ہیں۔
یہ تربیتی پروگرام جدید تدریسی تکنیک، تعلیمی منصوبہ بندی، تحقیق، نصاب سازی، اخلاقی اقدار اور تدریسی نفسیات جیسے اہم موضوعات پر مبنی ہے، جس کا مقصد اساتذہ کو عالمی تعلیمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کرنا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی تعلیمی، تحقیقی اور اخلاقی تربیت ہی قوم کی تعلیمی ترقی کی بنیاد ہے۔ ہم تھل یونیورسٹی کو ایک ماڈل تعلیمی ادارہ بنانا چاہتے ہیں جہاں علم، تحقیق اور تربیت ساتھ ساتھ چلیں۔تربیتی پروگرام کے شرکاء نے سیشنز کو معلوماتی، مؤثر اور تحریک دینے والا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز فیکلٹی کو نہ صرف عالمی رجحانات سے ہم آہنگ کرتے ہیں بلکہ تدریسی جذبے میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید قومی سطح کے ماہرین تعلیم اس پروگرام کا حصہ بنیں گے اور تربیت کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

پاکستان نے فیسو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ٹیبل ٹینس میں قبرص کو شکست دے دی
پاکستان ٹیبل ٹینس پلیئر تیمور خان نے جرمنی میں منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں 3-0 سے قبرص کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تیمور خان نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد سے ہیں اور ایچ ای سی پاکستان سپورٹس دستے کا حصہ ہیں۔ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،پاکستان کے وفد کے سربراہ جاوید میمن اور دیگر کھیلوں کے حلقوں نے کھلاڑی تیمور خان اور ٹیم کے منیجر احمد خان ہرل کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جرمنی میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید میمن نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس گیم میں پہلی بار حصہ لے رہا ہے اور یہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں کسی بھی دور میں ہماری پہلی فتح ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا 40 رکنی دستہ اس وقت سات کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے جرمنی میں ہے جبکہ بھارت 400 ممبروں کا دستہ لایا ہے۔پاکستانی یونیورسٹیوں کی ٹیم ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، جوڈو، تیراکی، ایتھلیٹکس اور تیر اندازی میں حصہ لے رہی ہے۔
—
وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات……..یونیورسٹی میں موجود اہم خالی سیٹوں بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری پر تبادلہ خیال
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے مالی معاملات، انتظامی امور اور خالی آسامیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی کو مالی بحران سے نکالنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی لیڈرشپ میں یو ای ٹی کا مالی بحران سے باہر آنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہد منیر کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات میں یو ای ٹی میں موجود اہم انتظامی خالی آسامیوں، بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ یو ای ٹی میں تمام خالی انتظامی سیٹوں کو جلد از جلد پر کیا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کے امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی معاملات میں تسلسل اور شفافیت کے لیے خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔