ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام مشرقی شاعر وفلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نقوی سابقہ چیئرپرسن شعبہ زبان و ادبیات فارسی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپورتھیں۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر روبینہ یاسمین چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز اور نظامت محمد نعیم(لیکچرار) ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان اسٹڈیز نے کی۔ ڈاکٹر روبینہ انجم نقوی نے طلبا و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کے فلسفہ، شاعری و خدمات سے متعلق روشناس کروایا۔ ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا فلسفہ اور اس کی اہمیت کو طلبہ و طالبات میں اجاگر کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہے اور ہم اس کی تکمیل میں بھر پور کو شش کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر روبینہ یاسمین نے پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ڈاکٹر علامہ اقبال کی خدمات کو طلبا تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Uncategorized
پنجاب یونیورسٹی:12 اساتذہ کروڑوں روپے کی سکالرشپ لے کر مفرور، ……..مفرور اساتذہ کو یونیورسٹی سروس سے برخاست…….. انتظامیہ کا ایف آئی اے، وزارت خارجہ و داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی نے سکالرشپ پر بیرون ملک جا کر مفرور ہونے والے 12 اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھی خط لکھے گی۔ اپنے بیان میں پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ ملی تھی جن میں سے 12 اساتذہ نے جوائننگ نہ دی۔ انہوں نے کہاکہ 7 اساتذہ ایچ ای سی کی سکالرشپ اور5 اساتذہ پنجاب یونیورسٹی کی اوورسیز سکالرشپ لے کر مفرورہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد وطن واپس آ کر 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینا لازمی ہوتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کے مطابق یونیورسٹی کو کروڑوں روپے ادا کرنے تھے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کی فرح ستار70لاکھ سے زائد، سنٹر فار جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے سید محسن علی1کروڑ 40لاکھ سے زائد، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی کرن عائشہ ایک کروڑ سے زائد،شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس کی رابعہ عباس90لاکھ سے زائد، انسٹیٹیوٹ آف کوالٹی اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ کے خواجہ خرم خورشید84لاکھ سے زائد،ہیلی کالج آف کامرس کی شمائلہ اسحاق 1کروڑ 61لاکھ سے زائد اور سینٹر فار کول ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر محمد عثمان رحیم 72لاکھ روپے سے زائد ادا کئے بغیر مفرور ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سے سلمان عزیز90لاکھ سے زائد، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنس کی ڈاکٹر سیماب آراء فاروقی1کروڑ سے زائد، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی سامعہ محمود1کروڑ 16لاکھ سے زائد، سنٹر فار جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم محمد نواز72لاکھ سے زائد اور پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جویریہ اقبال60لاکھ روپے سے زائد ادا کئے بغیر مفرور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے 12 مفرور اساتذہ کو یونیورسٹی سروس سے برخاست بھی کر دیاہے۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ۔۔۔۔۔۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بیوٹمز یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بیوٹمز یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباء و طالبات سے گھل مل گئے اور انکے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اور موجودہ حکومت آپ کو دور جدید کے تقاضوں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، آی ٹی ، روبوٹکس جیسے علوم سے آراستہ کرنے کے علاوہ لیپ ٹاپس بھی بھی فراہم کرے گئ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے صوبہ کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اور ہم سب نے ملکر انکے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور شوشل میڈیا جیسے طاقتور ٹولز کے درست استعمال سے ملک پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنا ہے۔
All reactions:
9999
یونیورسٹی آف پشاور کے طلبہ کی نمایاں کارکردگی – دوستی پشاور ادبی میلہ 2025 میں نمایاں کامیابیاں
یونیورسٹی آف پشاور میں منعقدہ چوتھے دوستی پشاور ادبی میلہ 2025 میں دو طلبہ نے شاندار کامیابیاں حاصل کر کے اپنا لوہا منوایا۔ یہ میلہ ادب، ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کے جشن کے طور پر منایا گیا۔
انعام یافتگان:
- افنان احمد خان:
یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ جرنلزم و ماس کمیونیکیشن کے طالبعلم افنان نے ویڈیوگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وہ اس میلے کے میڈیا لیڈ بھی رہے اور بصری کہانی نویسی اور میڈیا رسائی میں اہم کردار ادا کیا۔ - ایمان شجاع:
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS) کی طالبہ ایمان نے فوٹوگرافی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شاندار بصری کہانی نے 12 روزہ میلے کی روح اور رنگینی کو شاندار انداز میں پیش کیا، جو آن لائن اور زمینی سطح پر حاضرین کو محسوس ہوا۔
افنان اور ایمان کی یہ کامیابیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خطے کے نوجوانوں میں میڈیا اور تخلیقی اظہار کے لیے بڑھتا ہوا جذبہ اور صلاحیت موجود ہے۔

4o
منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے وفد نے وزارتِ تجارت کے زیر اہتمام اور گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے اشتراک سے منعقدہHEMS 2025 ایکسپو کا دورہ کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے وفد نے وزارتِ تجارت کے زیر اہتمام اور گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ HEMS 2025 ایکسپو کا دورہ کیا۔نمائش میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی گئی، جس نے طلبہ کو گوجرانوالہ کی صنعتی طاقت اور ابھرتی ہوئی جدت کا مؤثر انداز میں مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔علاقائی مہارت کو اجاگر کرنے اور صنعت و تعلیمی اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کے لیے گوجرانوالہ بزنس سینٹر کا یہ اقدام واقعی قابلِ تحسین ہے۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کاقائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور ادارہ جاتی ترقی پر مرکوز تین روزہ “مستقبل کے رہنما” تربیتی پروگرام (16 تا 18 اپریل 2025) کامیابی سے اختتام پزیر
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) نے قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور ادارہ جاتی ترقی پر مرکوز تین روزہ “مستقبل کے رہنما”؎ تربیتی پروگرام (16 تا 18 اپریل 2025) کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ پروگرام صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید کی ہدایت پر دفتر پیشہ ورانہ تربیت، ڈائریکٹوریٹ آف ایچ آر مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں مختلف اہم موضوعات شامل تھے جن میں اسٹریٹجک پلاننگ، تعلیمی پروگراموں میں معیار کی بہتری، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) سے ہم آہنگ تحقیقی طریقہ کار، اور یونیورسٹی نظام میں قیادت کے کردار جیسے موضوعات شامل تھے۔ ممتاز ماہرین بشمول ڈاکٹر محمد مختار (نیشنل اسکلز یونیورسٹی)، ڈاکٹر بشریٰ مرزا (فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی)، ڈاکٹر جمیل النبی (یونیورسٹی آف واہ)، ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی (سابقہ ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی) اور جناب عمار جعفری (سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی) نے سیشنز کا انعقاد کیا۔
اختتامی دن، پروفیسر ڈاکٹر جمیل النبی نے علمی اداروں میں قیادت کے چیلنجز پر خصوصی سیشن دیا۔ بعد ازاں انہوں نے صدر جامعہ سے ملاقات کی، جس میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق (ڈائریکٹر جنرل اسلامی تحقیقاتی ادارہ)، ڈاکٹر آمنہ محمود (انچارج خواتین کیمپس) اور ڈاکٹر شائستہ شہزادی (چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فزکس) بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمیل النبی کو شرکت کا سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ایک مباحثہ بھی منعقد ہوا جس میں صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈاکٹر آمنہ محمود، اور ڈاکٹر شائستہ شہزادی نے تربیتی پروگرام پر اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس مباحثے میں جن اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی ان میں قیادت کی تیاری کے نظام میں موجود خلا کو دور کرنا، شعبہ جاتی ڈھانچے کو مؤثر بنانا، اور حکمرانی میں بہتری کے لیے ٹرمز آف ریفرنس (TORs) میں اصلاحات شامل تھیں۔
صدر جامعہ نے کہا کہ پچھلے پندرہ سالوں کے جائزے سے قیادت کی سوچ میں خلا سامنے آیا جسے اب ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے دور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ٹیم ورک، پائیدار تبدیلی اور طلبہ مرکز حکمتِ عملی کو یونیورسٹی کی ترقی کا محور قرار دیا۔ ڈاکٹر ضیاء الحق نے اس پروگرام کو خود احتسابی کا موقع قرار دیا اور مفاہمت، تنازعات کے حل اور طلبہ سے خوش اخلاقی کو اولین ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر آمنہ محمود اور ڈاکٹر شائستہ شہزادی نے قیادت کی ذمہ داریوں، فیصلہ سازی کی صلاحیتوں، اعتماد سازی، اور ٹیم ورک کے ذریعے ادارہ جاتی اہداف کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ویٹرنری یونیورسٹی اور سیمسن ایگری فارمز کے درمیان مویشیوں کی پیداوار بہتر بنانے سے متعلقہ چیلنجز نپٹنے اورتعلیمی و تحقیقی روابط بڑ ھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ

ویٹرنری یونیورسٹی اور سیمسن ایگری فارمز کے درمیان مویشیوں کی پیداوار بہتر بنانے سے متعلقہ چیلنجز نپٹنے اورتعلیمی و تحقیقی روابط بڑ ھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا
لاہور 18-04-25) (: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور سیمسن ایگری فارمز کے درمیان مویشیوں کی پیداوار / افزائش نسل کو بہتر بنانے سے متعلقہ چیلنجز نپٹنے اورتعلیمی و تحقیقی روابط کو بڑ ھانے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ گزشتہ روز طے پا یا۔ یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)اور ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے جبکہ سیمسن ایگری فارمز سے سینئر بزنس ڈائریکٹر مسٹر شاہد احمد خان اور چیف فنانس آفیسر مسٹر عابد شکور نے منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور سیمسن ایگری فارمز کے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں اداروں کے لیئے بڑا خوش آئند ثابت ہو گا با لخصو ص سیمسن ایگری فارمز کے سٹاف کی پروفیشنل صلا حیتو ں کو اجا گر کرنے اور یونیورسٹی کے طلبہ کو فیلڈ سے متعلقہ عملی تربیت سیکھا نے کے لیئے بڑ ا مدد گار رہے گا۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں ویٹر نری یونیورسٹی کے ماہرین سیمسن ایگری فارمز کے سٹاف کو مویشیوں کی بہتر نشو ونما، صحت، افزا ئش نسل و خوراک کو بہتر بنانے، بیماریو ں کے تشخیص و بچاؤ اور درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیئے ٹیسٹنگ سروس کے ساتھ ساتھ تحقیقی وسا ئل (لیبارٹری، سازوسامان) اور مشا ورتی سروس دیں گے تا کہ ان میں پیشہ وارانہ عملی صلا حیتیں اُجا گر ہو ں اور طلبہ کو بھی فیلڈ سے متعلقہ عملی تر بیت سیکھنے کے مو اقع ملیں گے۔دونو ں ادارے ملکر تحقیقی پراجیکٹس پر کام کریں گے اس کے علا وہ کانفرنس، تر بیتی ورکشاپس اور سیمینار منعقد کروائیں گے اور سیمسن ایگری فارمز مشا ورتی سروس لینے کے لیئے یونیورسٹی ماہرین کے ساتھ ڈیٹا، کا غذات اور معلو مات بھی شیئر کرے گا۔

زمبابوے کے صدارتی اور قومی وظائف کے محکمے کے وفد،نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت زمبابوے کے سفیر جناب ٹائٹس مہلیسوا جوناتھن ابو-باسوتو اور صدارتی اور قومی وظائف کے محکمے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب رے مور میچنگورا نے کی۔ وزارت خارجہ، پاکستان کی نمائندگی محترمہ آسیہ مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کی۔
ایک وفد، جو زمبابوے کے صدارتی اور قومی وظائف کے محکمے نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت زمبابوے کے سفیر جناب ٹائٹس مہلیسوا جوناتھن ابو-باسوتو اور صدارتی اور قومی وظائف کے محکمے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب رے مور میچنگورا نے کی۔ وزارت خارجہ، پاکستان کی نمائندگی محترمہ آسیہ مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کی۔
چیئرمین HEC نے وفد کو 2002 میں HEC کے قیام سے لے کر اب تک پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے سفر کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے تعلیمی اسناد کی باہمی منظوری کے طریقہ کار، ادارہ جاتی روابط، مہارت پر مبنی تعلیم اور(entrepreneurship) کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے HEC کی جانب سے مکمل سہولت کی یقین دہانی کرائی۔

یونیورسٹی آف میانوالی، کوہسار یونیورسٹی مری اور گرو بابا نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب مین وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔۔۔۔۔۔۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9مئی 2025 مقرر


VACANCY ANNOUNCEMENT FOR THE POSTS OF VICE CHANCELLORS, 17th April, 2025
Applications are invited for the posts of Vice Chancellors in 3 public sector universities of the Punjab, under the purview of Higher Education Department.
To download the advertisement — Click the link(s) given below:
iii- Baba Guru Nanak University Nankana Sahib
To download criteria notified by the Government of Punjab, please click on the relevant university’s name:
Application Proforma:
- For University of Minawali, Kohsar University Murree and Baba Guru Nanak University Nankana Sahib – Proforma I
The applications of the interested professionals on the prescribed proforma, along with the supporting documents, should reach the Secretary Higher Education Department/ Secretary of the Search Committee, Higher Education Department, New Anarkali, Lahore, Punjab, Pakistan not later than 09th May, 2025 before close of office hours (PST 1700 hrs).
INCOMPLETE APPLICATIONS OR APPLICATIONS RECEIVED AFTER THE DEADLINE WILL NOT BE ENTERTAINED

