

پنجاب یونیورسٹی نے عمران علی ولد محمد یونس کوفارسی،محمد اقبال شاہ ولد محمد اختر شاہ کو فلسفہ، کلثوم ریاض دختر ریاض احمد کو عربی،تبسم خالددخترخالد حسین کوایجوکیشن،گاؤ زِن دختر گاؤفینگ کائی کوتاریخ،سید جاوید حسین شاہ ولد سید شہباز علی شاہ کو جغرافیہ، گلشن زیدی دخترتاج محمدکو مالیکیولر بیالوجی اور فرانزک سائنسز،حمیرا اسلم دخترمحمد اسلم کواردو،ساجدہ الرحمان دخترمحمد شفیع کوعربی اورعظیم اکبر ولد محمد اکبرکو انفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل پر، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔
دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی نے کی۔ اجلاس میں ممتاز صنعتکاروں، ماہرین تعلیم، اور یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی، جن میں احمد جبار ڈائریکٹر مٹالہ فلور ملز/ کو چیئر سٹیئرنگ کمیٹی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی پرو وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، پروفیسر ڈاکٹر مسرت اظہر ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آمنہ نور ڈین فیکلٹی آف بزنس اینڈ منیجمنٹ سائنسز، مسز سمیرا گلشن سی ای او بہاول ویمن انٹرپرینیورز، ڈاکٹر محسن ذوالفقار سی ای او مدینہ میڈیسن کمپنی، حافظ حبیب افتخار ڈائریکٹر فلکس مال، اشتیاق احمد رائے ڈائریکٹر لکی بیوریجز، ڈاکٹر شبانہ رمضان ڈائریکٹر ORICدی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی اور ڈاکٹر شافیہ ارشد ایڈیشنل ڈائریکٹر و سیکرٹری سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئیں۔ ڈاکٹر شبانہ رمضان ڈائریکٹر ORIC نےاجلاس کے دوران HEC کی ORIC پالیسی 2021 کے تناظر میں ORIC کے کردار، دائرہ کار اور اس کی فعالیت پرممبران کو ایک جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ ORIC کی تشکیل اور اسٹیئرنگ کمیٹی کا قیام ادارہ ہذا کی ترقی، تحقیق کے فروغ ، انوویشن اور اکیڈمیا و انڈسٹری کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یونیورسٹی کو ایک تحقیقی مرکز کے طور پر قومی و بین الاقوامی سطح پر منوایا جائے۔اجلاس میں جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا، جن میں انسانی وسائل اور آپریشنز، جاری تحقیقی منصوبے، اختراعی اقدامات، اور فیکلٹی و طلبہ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری کوششیں شامل تھیں۔مزید برآں، اجلاس میں سال 2025-2026 کے لیے مجوزہ ایکشن پلان پیش کیا گیا، جس میں تحقیقی گرانٹس کی فراہمی، اکیڈمیا و انڈسٹری کے مابین روابط کو فروغ دینا، تحقیقی منصوبوں کی تجارت کاری، اور ORIC کی ویب سائٹ کی ترقی کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے جیسے اسٹریٹجک اہداف کا تعین کیا گیا۔کمیٹی ممبران نے ORIC کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا اور اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔ اجلاس کے اختتام پر تمام ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ اکیڈمیا اور انڈسٹری کے مابین روابط مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں اور اتفاق کیا گیاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے انعقاد اور تسلسل سے ہی تحقیق، انوویشن، اور کمرشلائزیشن کے شعبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے.
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایلومنائی کے افراد قومی اور عالمی سطح پر نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ایلومنائی کے جامعہ سے روابط کے فروغ کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ سابقہ طلباء وطالبات مادرِ علمی سے جڑ کر اس کی تعمیر وترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جامعہ اسلامیہ بہاولپور کی ایلومنائی کے ایک وفد سے ملاقات کے دورا ن کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجیئنرنگ یو ای ٹی لاہور ، ڈاکٹر تنویر قاسم پی آر او یو ای ٹی لاہور ،اعجاز احمد فقی صدر آئی یوبین ایلومنائی، خواجہ خالد آفتاب ساوتھ ایشیاء گلوبل چینل ، رانا خالد قادری سابق ایڈوائزروزیر اعلیٰ پنجاب ، سجاد صدیقی ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسمبلی اور محمد احمد ایڈوکیٹ ایلومنائی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جلد ہی آئی یوبی ایلومینائی کا اوورسیز چیپٹر تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ بیرون ممالک خصوصاً عالمی اِداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ایلومنائی سے روابط پیدا کیے جا سکیں۔ فوری طور پر 2ہزار ایلومینائی کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا تاکہ یہ افراد جامعہ کی ترقی خصوصاً معاشی بحالی میں شریک ہو سکیں۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مالی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز دیا گیا ہے ۔ اساتذہ اور طلباء وطالبات سے براہ راست رابطے میں ہیں اور وائس چانسلر دفتر ان سب کے لیے کھلا ہے۔ طلباء وطالبات کے لیے پنچایت نامی فورم تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ اس فورم کے تحت ہفتے میں ایک دن طلباء وطالبات کے لیے مخصوص ہوگا اور وہ اپنے مسائل اور اُن کے فوری حل کے لیے براہ راست وائس چانسلر سے ملاقات کر سکیں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں میرٹ کا یکساں نفاذ اور سب کے لیے ایک جیسا برتاؤ یقینی بنایا جائےگا ۔ اس کے لیے ایلومنائی کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور یونیورسٹی میں میرٹ کی سربلندی ، تعلیمی معیار کی بہتری اور ترقی کے لیے ساتھ دیں۔وائس چانسلر نے کہا کہ ماہ جون سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سو سالہ تقریبات کا آغاز ہو جائے گا ۔ اس سلسلے میں پاکستان اور بیرون ممالک سے سو نمایاں ایلومینائی کو ملک وقوم کے لیے اعلیٰ خدمات کو سراہا جائے گا اور یونیورسٹی کے لیے خدمات پر راغب کیا جائے گا۔ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایلومنائی کی ایک بڑی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقد ہو گی ۔جس میں بڑی تعداد میں ایلومینائی کو مدعو کیا جائے گا۔ اسلام آباد اور لاہور ایلومنائی چیپٹر کو بھی مستحکم کیا جائے گا اور اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
:صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اور سویلین شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی قربانی ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کے پائیدار جذبے سے سرشار سرزمین کے بیٹے مادر وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں اور غیر معمولی بہادری اور پیشہ وارانہ بصیرت کے ساتھ دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح چند گھنٹوں کے اندر پاکستان کی مسلح افواج نے بے مثال عزم اور ہمت کے ساتھ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور پاکستان کی طاقت، صلاحیت اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔
افسروں اور جوانوں کے ساتھ گفتگو کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کے مثالی حوصلے، جنگی تیاریوں اور فرائض کے تئیں لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے کامیاب اختتام پر دلی مبارکباد پیش کی اور قوم کے محافظوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام اپنے بہادر جوانوں کو قومی وقار اور خودمختاری کے حقیقی محافظ کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

قومی تقریبات کے سلسلے میں، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) نے “یومِ تشکر” پورے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منایا تاکہ آپریشن “بنیان مرصوص” اور “معرکۂ حق” کی شاندار کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ یہ تقریب بیوٹمز کے مرکزی کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلباء اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی تاکہ اس تاریخی فتح کا جشن منایا جا سکے اور پاکستان کی بہادر افواج اور عوام کے عزم و حوصلے کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا، جو قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت تھا۔ بیوٹمز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے حاضرین سے ایک ولولہ انگیز اور متاثرکن خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد حفیظ نے پاکستان کی مسلح افواج کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی اور اُن تاریخی آپریشنز کے دوران پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ “یومِ تشکر” نہ صرف فتح کا دن ہے بلکہ یہ دن امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کے عہد کو بھی تازہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے استقامت اور اجتماعی طاقت بے حد ضروری ہے۔پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا:“آج جب ہم یومِ تشکر منا رہے ہیں، تو ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر شکر ادا کرتے ہیں اور ایک مضبوط اور متحد پاکستان کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔”تقریب میں پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

صدر مملکت، آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمدپرصدر مملکت نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ انھوں نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، وری قوم، اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کے ہمیشہ معترف رہیں گے،صدر مملکت نے شہید کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی

علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر اہلخانہ سے اظہارتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے وطن کے دفاع کے لئے شہید کی خدمات اور ان کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں کے اعتراف میں یومِ تشکر کے موقع پر میل اور فی میل کیمپس میں علیحدہ علیحدہ پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔میل کیمپس میں جامعہ کے صدر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر جامعہ کے سکیورٹی گارڈز کے دستے نے سلامی پیش کی۔ صدر جامعہ ڈاکٹر احمد شجاع سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہے اور ہماری افواج کی کامیابیاں ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کو پسپا کیا ہے، چاہے وہ زمینی ہو، خلائی یا سائبر، ہماری افواج نے ہر جگہ فتح حاصل کی، آج اللہ تعالیٰ کے حضور تشکر کا دن ہے ۔
– تقریب میں ڈین کلیہ شریعہ و قانون ڈاکٹر محمد ضیاء الحق، ڈین کلیہ عربی ڈاکٹر فضل اللہ ، طلبہ کے مشیر ڈاکٹر حافظ غفران اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے شہدا اور مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔خواتین کیمپس میں انچارج ڈاکٹر آمنہ محمود نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر طالبات کی مشیر ڈاکٹر رخسانہ طارق، دیگر جامعہ حکام اور بڑی تعداد میں طالبات موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے بلند کئے گئے۔یوم تشکر کے موقع پر طلبا، اساتذہ اور افسران نے ملک کے دفاع میں قربانیاں دینے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

–
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دینے اور ملک کی حفا طت کے لیئے آپریشن بنیان مرسوس کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر پاکستانی مسلح افواج کے اعزاز میں یوم تشکر منایا۔یوم تشکر کے حوالے سے سٹی کیمپس میں واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیا دت چیئر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹو
ریٹ ایویلوایشن، فیڈ بیک، انسپیکشن ومانیٹرنگ بر گیڈیئر (ریٹائرڈ) بابر علا ؤ الدین نے وائس چانسلر میری ٹوریئس پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) کے ہمراہ کی جس میں یو نیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران، طلباو طالبات اور سٹا ف کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔ واک کے شر کا نے حب الوطنی کے نعرے لگا ئے اورجھنڈے لہرا ئے نیز پاکستانی فوج کے بھرپور حما یت اور آپریشن بنیان مرسوس کی کامیابی پر شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بابر علا ؤ الدین نے کہا کہ افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مر صو ص میں ہمت، جرا ت اور بہادری کی اعلی مثا ل قا ئم کی ہے کہ اپنے سے کئی گنا ہ بڑے ملک کی جارحیت کا منہ تو ڈ جواب دیا اور پاکستا نی فضا ئیہ کے تربیت یافتہ پائلٹوں نے نہ صرف دشمن کے را فیل تیا روں کو مار گرا یا بلکہ دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو بھی کم وقت میں تبا ہ کیا اور دشمن کے نا پاک ارا دے خاک میں ملا دیے۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری افواج پاکستان جذ بہ ایمان سے پوری طرح سرشار ہے اور دشمن کے خلاف جہاد کے لیئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے کہا کہ پاکستا نی مسلح افوا ج نے ہر محا ظ پر دشمن کا ڈٹ کر مقا بلہ کیا اور قوم کا سر دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے اور ان کی جرات بہادری کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔بعد ازیں بابر علا ؤ الدین نے پلانٹ فار پاکستان ہر یا لی مہم تحت کے ویٹر نری یونیورسٹی میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے پودا بھی لگا یا۔
ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسزجن میں راوی کیمپس پتوکی، کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی و یوم تشکر کے حوالے سے واک اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔