پنجاب یونیورسٹی نے مہوش امین دخترمحمدامین کواردو،سید خرم عمیر ولد سید محمود اسد اللہ کو کشمیر یات،حافظہ منزہ بتول دخترمحمد ارشاد اخترکوکیمسٹری، محمد عارف ولد محمداسلم کوفارسی، محمدارسلان اعظم ولد محمد اخترکوزوالوجی، عثمان احمدولد دلگیر احمدکوجیومیٹکس، اسماء سلیم دختر محمد سلیم کوایجوکیشن،اقرا یوسف دخترمہر محمدیوسف کومالیکیولربائیولوجی، حمیرہ داؤد دخترداؤد احمد کوآرٹ اینڈ ڈیزائن اور تحریم فاطمہ اعوان دختر شوکت علی اعوان کوسوشیالوجی کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعدڈگریاں جاری کردیں۔
Uncategorized
پنجاب یونیورسٹی سنٹرآف ایکسی لینس اِن مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) نے کپاس کی نئی قسم اے اے ایس تھری(CEMB-AAS3 (کی کمرشلائزیشن کے لیے منظوری کا اعلان کردیا،
پنجاب یونیورسٹی سنٹرآف ایکسی لینس اِن مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) نے کپاس کی نئی قسم اے اے ایس تھری(CEMB-AAS3 (کی کمرشلائزیشن کے لیے منظوری کا اعلان کردیا، جو کپاس کی افزائش،پاکستان کی معاشی ترقی اور کسانوں کے مالی حالات میں بہتری لانے کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ کپاس کی قسم وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی نیشنل بائیوسیفٹی کمیٹی کے 35ویں اجلاس میں منظور کی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے کی، جو نیشنل بائیو سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی سمیت سینئر افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔پراجیکٹ کے پرنسپل بریڈر ڈاکٹر اللہ بخش نے کہا کہ کیمب۔ اے اے ایس تھری کی منظوری کپاس کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس میں منفرد خصوصیات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قسم کسانوں کو کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی، بہتر پیداوار اور بہتر فصل کے انتظام میں مدد فراہم کرے گی۔کو بریڈر ڈاکٹر عبدالمُنعم فاروق نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ نئی قسم کسانوں اور زرعی شعبے دونوں کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ پرنسپل انویسٹی گیٹرپروفیسر ڈاکٹر عبدالقَیوم راؤ نے کہا کہ کیمب اے اے ایس تھری بائیوٹیکنالوجی کی اُس قوت کی عکاسی کرتی ہے جو زرعی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ڈائریکٹرکیمب پروفیسر ڈاکٹرمعاذالرحمن نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ یہ قسم پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرے گی اور کسان برادری کے معاشی حالات کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کپاس بریڈنگ پروگرام میں شامل بریڈرز اور فیکلٹی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ کیمب جدید مالیکیولر ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت اور صحت کے مختلف مسائل کے حل میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے اس کامیابی پرکیمب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیمب کے سائنسدانوں نے ایک بار پھر اپنی مہارت اور محنت سے زرعی جدت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمب۔اے اے ایس تھری کی تیاری ملک میں کپاس کی تحقیق و ترقی کے شعبے میں سنٹر کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی قسم پاکستان میں کپاس کی پیداوار اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پنجاب سیڈ کونسل نے بھی اس قسم کو صوبہ پنجاب میں عام کاشت کے لیے سفارش کی ہے۔کیمب اے اے ایس تھری ایک جینیاتی طور پر بہتر کپاس کی قسم ہے جس میں تین اہم جینز (cry1Ac، Cry2A اور GTG) شامل ہیں، جن میں سے دو کپاس کے بول ورمز کے خلاف مزاحمت جبکہ ایک جڑی بوٹیوں کے کنٹرول (Glyphosate tolerance) کے لیے ہے۔ یہ قسم کپاس کے پتے کے کرل وائرس (CLCuV) کے خلاف مزاحمت اور بہتر فائبر معیار کے ساتھ زیادہ پیداوار کی حامل ہے، جس سے کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی اور پائیدار زراعت کو فروغ حاصل ہوگا۔کیمب اے اے ایس تھری کی تیاری پنجاب یونیورسٹی کے زرعی بائیو ٹیکنالوجی کے فروغ اور ملک میں فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ کامیابی ہمارے محققین کی انتھک محنت اور مالیکیولر بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے زرعی جدت کی نئی راہیں ہموار کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے
یوای ٹی لاہور میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کی بحالی اور جدید خطوط پر تزئین و آرائش کا فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے جامعہ مسجد کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کی بحالی اور جدید خطوط پر تزئین و آرائش کے منصوبوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبوں کا افتتاح ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مالی معاونت سے ہوا۔ ان منصوبوں کا مقصد یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا اور طلبہ، اساتذہ و عملے کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے جامعہ مسجد کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کاافتتاح کیا۔ اس منصوبے پر2 کروڑ 5 لاکھ 72 ہزار 696 روپے لاگت آئے گی۔ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر حیات، رجسٹرار محمد آصف، مختلف فیکلٹیز کے ڈین، پی آر او ڈاکٹر تنویر قاسم اور پی ڈی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے یونیورسٹی کا تعلیمی اور انتظامی ماحول مزید بہتر ہو گا، جبکہ تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل خوبصورتی کے ساتھ محفوظ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبے یونیورسٹی کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ جدید تعلیمی اداروں کے معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، تاکہ طلبہ اور اساتذہ بہترین تعلیمی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔
کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنر ل محمد عقیل (ہلال امتیاز ملٹری)نے آئی یو بی ٹیک ایکسپو 2025 میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ایکسپو میں الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنسز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے جدید پراجیکٹس پیش کیے گئ
کمانڈر بہاولپور کور لیفٹیننٹ جنر ل محمد عقیل (ہلال امتیاز ملٹری)نے آئی یو بی ٹیک ایکسپو 2025 میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ ایکسپو میں الیکٹریکل و الیکٹرانک انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنسز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی کے جدید پراجیکٹس پیش کیے گئے۔کمانڈر نے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی تحقیق و تکنیکی مہارت کو سراہا۔بعدازاں اُنہوں نے طلبا و طالبات اور فیکلٹی کے ساتھ خصوصی نشست میں مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی۔طلباء و طالبات، اساتذہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کمانڈر بہاولپور کور کے ساتھ خصوصی نشست اور گفتگو پر افواجِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے افواجِ پاکستان کی معرکہ حق (آپریشن بنیان المرصوص) میں تاریخی فتح پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
کراچی میں پہلے عوامی میکرزپیس کا افتتاح: NUST کا قابلِ عمل تعلیم کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم
اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے کراچی کے پہلے عوامی (Public) میکر سپیس (Makerspace) کا افتتاح کرتے ہوئے قابلِ عمل (hands-on) تعلیم کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ ایک کھلی، مفت رسائی کی حامل لیبارٹری ہے جو خاص طور پر اسکول کے طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ حقیقی دنیا کے منصوبوں کو ڈیزائن کر سکیں، بنا سکیں، جانچ سکیں اور نمائش کر سکیں۔

یہ قابلِ ستائش اقدام NUST فارمولا اسٹوڈنٹ ٹیم اور NUST کی سابق طلباء کی اسٹارٹ اپ NUVEX کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔ یہ اقدام NUST کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ علم کو اختراع میں اور سیکھنے کو عملی جامہ پہنانے میں تبدیل کیا جائے۔
میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) سے مستفید شدہ طرزِ عمل پر قائم یہ میکرزپیس، خصوصی طور پر کم وسائل والے طلباء تک رسائی کو ترجیح دیتا ہے اور ملک بھر میں شراکت دار اسکولوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل قائم کرتا ہے۔ یہ سنگ میل مفکرین، اختراع کاروں اور عملی طور پر کام کرنے والے افراد کی ایک نسل کی تشکیل کے لیے NUST کے عزم کی دوبارہ تصدیق کرتا ہے۔


پنجاب یونیورسٹی نے مشعل ادریس دختر ادریس افضل کوسولڈ سٹیٹ فزکس،طیبہ طارق دختر محمد طارق کوانوئرمینٹل سائنسز،عمار امین ولد محمد امین کواسلامک سٹڈیز،سید بابر علی ولدنور محمد سیدکوپبلک ہیلتھ،سجاد حسین ولدخضرحیات کوکمیسٹری،جاوید آصف ولدعباس آصف کوانٹرنیشنل ریلیشنز،انیلہ دخترمحمد اشرف کو ریاضی،آصف عبدالرحمان ولدعبدالرحمان کوریاضی،منیر احمد شاہدولد رحمت علی کوپولیمر ٹیکنالوجی اورانعم طارق دخترمحمدجاوید طارق کوانوائرمینٹل سائنسز کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی منظوری کے بعد ڈگریاں جاری کردیں۔

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی نے مقدس محمود دخترسلطان محمود عمر کوایجوکیشن،وانگ لن دختروانگ ایرین کوہسٹری،جاوید احمد ولدسردار احمد دین کوسپیس سائنس،نعمان شفیع ولدشفیع محمدکوکمپیوٹر سائنس،ہدیٰ ریاض دخترریاض حسین کوایڈمنسٹریٹو سائنسز،ماہ رخ بیگ دخترخرم شہزاد بیگ کوانٹرنیشنل ریلیشنز،سندس حنیف دخترمحمد حنیف کوکامرس،آمنہ فرزند علی دخترفرزند علی کوانفارمیشن مینجمنٹ،محمد جاویدولدمحمد جان کوہسٹری اورمبارک علی انجم ولدمحمد اشرف کو بھی ایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی منظوری کے بعد ڈگریاں جاری کردیں۔
یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شعبہ اسلامک لرننگ کے اشتراک سے عشرہ رحمت اللعالمین پروگرام کے تحت جشن ولادت شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے خطاطی پینٹنگ کی نمائش اور مقابلہ لوح و قلم کا انعقادکیا
یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شعبہ اسلامک لرننگ کے اشتراک سے عشرہ رحمت اللعالمین پروگرام کے تحت جشن ولادت شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے خطاطی پینٹنگ کی نمائش اور مقابلہ لوح و قلم کا انعقاد کیا۔ نمائش میں بہاولپور شہر کے دس سے زائد تعلیمی اداروں نے حصہ لیا، جبکہ یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے 200 سے زائد طلباء وطالبات نے مقابلے میں حصہ لیا، جنہوں نے سیاہی، آئل اور ایکریلک پینٹ، مارکر، کاغذ اور ترچھے پنوں پر مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے خطاطی کے فن پاروں کے ذریعے اپنی لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ان کی کمپوزیشن میں پیچیدہ خطاطی کے اظہار کے ذریعے مقدس قرآنی آیات کی خوبصورتی سے عکاسی کی گئی ہے۔نمائش کا افتتاح مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربی سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈائریکٹرسیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن،پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے ابھرتے ہوئے فنکاروں کے تخلیقی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں سراہا۔اس موقع پر روفیسر آصف خان چیئرپرسن شعبہ انگلش، ڈاکٹر راؤ سہیل، ڈاکٹر ضیا خواجہ، ڈاکٹر زرشان، ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر محمد ندیم، ڈاکٹر رمضان اشرف، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر شفقت الرحمان، ڈاکٹر تصوّر حسین، ڈاکٹر خبیب ، زاہد سلیمان ڈائریکٹر پرینٹنگ پریس، سید تنسین الحسن، امبر تنصیر، سمیرا صالحہ پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج ،ناجیہ سرور اور صوبیہ نے بھی شرکت کی۔یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پہلے دس طلباء وطالبات کو ان کی شاندار خطاطی پر تعریفی اسناد کے ساتھ امجد بخاری کے زیر اہتمام نقد انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی، پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی فیکلٹی کی جانب سے عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کے تحت اسلامی فن اور جمالیات کو اجاگر کرنے والے روحانی طور پر متاثر کن اور فنکارانہ طور پر افزودہ تقریب کے انعقاد پر کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر فرحانہ الطاف قریشی نے تمام معزز مہمانوں کو خطاطی کے فن پارے پیش کیے۔ شرکاء نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کو عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات کے تحت اس طرح کی روحانی طور پر متاثر کن اور ثقافتی طور پر افزودہ تقریب کے انعقاد پر سراہا۔

# IUB#ILMIATONLINE#ART
پنجاب یونیورسٹی ناٹک پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ پر مشتمل گروپ نے ’تمہیں مجھ سے محبت ہے‘کے عنوان سے تھیٹر پلے پیش کیا
:پنجاب یونیورسٹی ناٹک پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ پر مشتمل گروپ نے ’تمہیں مجھ سے محبت ہے‘کے عنوان سے تھیٹر پلے پیش کیاجسے پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے تحریر کیا۔پلے کا عنوان عظیم شاعر امجد اسلام امجد کی معروف نظم سے ماخوذ ہے اور اُن کی شاعری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔پلے کی کہانی تین نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے محبت اور شاعری کے بارے میں مختلف نظریات ہیں۔ اُن کے خیالات اور عمل میں تضاد کے باعث کہانی ایک خوبصورت اور دلچسپ کامیڈی کی صورت اختیار کر لیتی ہے، جو ناظرین کو کلاسک پی ٹی وی کے سنہری دور کی یاد دلاتی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، پروفیسر اسرار چشتی اور پروفیسرشاہنواززیدی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرفارمنگ آرٹس اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں اور خوداعتمادی کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ناظرین نے شرکت کی اورناٹک سوسائٹی کی پیش کردہ مزاحیہ پرفارمنس کو خوب سراہا۔
پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام تحقیقی منصوبوں کے جائزے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام تحقیقی منصوبوں کے جائزے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پرووائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ریسرچ گرانٹس کی ازسرِنو منظوری کے کیسز، جنرل ریسرچ گرانٹس اور ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ گرانٹس کے لیے موجودہ مالی سال 2025-2026 کے ٹرمز آف ریفرنس مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹراورک انجینئر پروفیسر ڈاکٹرعقیل انعام، ڈینز، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صبری، خزانہ دار تسنیم کامران و دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرعقیل انعام نے سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران کو خوش آمدید کرتے ہوئے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔تفصیلی غور و خوض کے بعد اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر اورک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
( — امریکہ کی معروف جامعہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی ترجیحی فنڈنگ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدہ علمی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کے منافی ہے
(بین الاقوامی نیوز ڈیسک) — امریکہ کی معروف جامعہ میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی ترجیحی فنڈنگ کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدہ علمی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کے منافی ہے۔ایم آئی ٹی کی صدر سیلی کورن بلتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تجویز یونیورسٹی کے بنیادی اصولوں سے متصادم ہے کیونکہ سائنس کی فنڈنگ صرف علمی قابلیت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی شرائط پر۔
پائی نیوز میںرپورٹر پولی نیش کی رپورت کے مطابقٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے نو امریکی جامعات کو ایک نیا ’’اکیڈمک کمپیکٹ‘‘ ارسال کیا تھا جس میں غیرملکی طلبہ کے داخلوں پر 15 فیصد کی حد مقرر کرنے، نسل یا جنس کی بنیاد پر بھرتی پر پابندی اور پانچ سال تک ٹیوشن فیس منجمد رکھنے جیسی شرائط شامل تھیں۔ اس کے بدلے میں حکومت ان اداروں کو ترجیحی فنڈنگ اور دیگر مالی مراعات دینے کی پیشکش کر رہی تھی۔ایم آئی ٹی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اس پیشکش کو باضابطہ طور پر مسترد کیا ہے۔ کورن بلتھ نے امریکی وزیرِ تعلیم لنڈا میک میہن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’’ہمیں اُن خیالات کو بھی سننا چاہیے جو ہمیں ناگوار لگیں، اور اختلاف رکھنے والوں سے احترام کے ساتھ مکالمہ کرنا چاہیے۔‘‘
کمپیکٹ کی شرائط کے مطابق، ان اداروں کو ایسے تمام شعبے ختم کرنے ہوں گے جو قدامت پسند نظریات کو ’’کم تر‘‘ سمجھتے ہیں، اور اساتذہ کو اپنی سرکاری حیثیت میں سیاسی گفتگو یا عمل سے گریز کرنا ہوگا۔اگر یہ معاہدہ نافذ ہوتا تو امریکی حکومت کو غیرملکی طلبہ کے ریکارڈ اور تادیبی کارروائیوں تک رسائی حاصل ہو جاتی، جب کہ کسی بھی ملک سے صرف 5 فیصد طلبہ داخل کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی۔
دوسری جانب، کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو کیلیفورنیا یونیورسٹیاں ٹرمپ کے اس غیرمعقول معاہدے پر دستخط کریں گی، انہیں ریاستی فنڈنگ سے فوراً محروم کر دیا جائے گا۔‘‘نو جامعات میں شامل دیگر اداروں میں وینڈر بلٹ یونیورسٹی، ڈارٹماؤتھ کالج، یونیورسٹی آف پنسلوانیا، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا، یونیورسٹی آف ٹیکساس، یونیورسٹی آف ایریزونا، براؤن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ورجینیا شامل ہیں۔
کئی جامعات کے اساتذہ یونینز اور طلبہ تنظیموں نے اس معاہدے کو ’’ٹرمپ کا فاشسٹ کمپیکٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صرف یونیورسٹی آف ٹیکساس نے اب تک اس تجویز کو ’’اعزاز‘‘ قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ ٹرمپ انتظامیہ کے مخالفِ امیگریشن رجحان کو مزید واضح کرتا ہے، اور بظاہر ان جامعات کو بھی متنبہ کرتا ہے جہاں غیرملکی طلبہ کی شرح 15 فیصد سے زیادہ ہے۔ایم آئی ٹی کا یہ فیصلہ امریکی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آزادیِ رائے اور علمی خودمختاری کے دفاع کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔