اہم خبریں
اسلامی تحقیقاتی ادارہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں آزادی کے دن کی تقریبات
اسلامی تحقیقاتی ادارہ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے آزادی کے دن کی تقریبات کے تحت فیصل مسجد کیمپس میں ایک پرچم کشائی کی تقریب اور “استحکامِ پاکستان” کے عنوان سے ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرپرسن رانا مشہود احمد خان، کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک، اور نائب صدور، اسلامی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، اور اساتذہ و عملے کے بڑے اجتماع نے شرکت کی۔
قائداعظم یونیورسٹیمیں بدھ کے روز ایک قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق علی، ڈائریکٹر اکیڈمکس / ORIC، قائداعظم یونیورسٹی کے ساتھ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے چیئرپرسنز نے پرچم لہرایا، جبکہ ایک بڑی تعداد میں طلباء، عملے اور سینئر فیکلٹی ممبران نے اس تقریب میں شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اشتیاق علی، ڈائریکٹر اکیڈمکس نے آزادی کی اہمیت پر زور دیا، ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کریں۔
ڈاکٹر امانت علی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہم سب کو ہماری قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرگرم ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ اس تقریب میں طلباء کے خطبات بھی شامل تھے جنہوں نے اس دن کی اہمیت اور آزادی کی ذمہ داریوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بڑی تعداد میں طلباء اور عملے نے اس تقریب میں شرکت کی۔
خواجہ فرید یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب،شجرکاری ،نیوی افسران بھی شریک …..وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ ، لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمدنے پرچم کشائی کی ,پودے لگائے………..وطن کو بنانے، بچانے اوراس کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کو سلام ……..مقررین کا خطاب
رحیم یار خان: وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ، لیفٹیننٹ کمانڈر (نیوی )افتخار احمد،ڈاکٹر محمد صغیرجشن آزادی کا کیک کاٹتے ہوئے
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ ،پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمد اور دیگر افسران شریک ہوئے۔پرچم کشائی کی دلفریب تقریب میں یونیورسٹی گارڈز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جب کہ وائس چانسلر ، نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر، رجسٹرارڈاکٹر محمد صغیر اوراساتذہ پرچم کشائی کا حصہ بنے۔قبل ازیں جامعہ کے مختلف حصوں میں خصوصی شجر کاری بھی کی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے کہا وطن کو بنانے، بچانے اوراس کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے تمام اہلیان وطن کو پاکستان کا جشن آزادی مبارک ہو۔آج کے دن جوخوشی ہمیں ملی ہے اس کو ہمیں اور ہماری نسلوں کو تاعمر یاد رکھنا ہے۔ ہمیں یہ یاد رکھنا ہے کہ اس عظیم وطن کے حصول کی جدوجہد میں کتنے لوگ بچھڑگئے، الگ ہوئے، شہید ہوئے ، قربان ہوئے۔ آج ہمیں ان سب کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا آج کا دن ہمیں سب سے زیادہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کے ہم پر احسان کو یاد کرنے کا دن ہے کہ انہی کی کاوشوں سے ہی ہم آج ایک آزاد ملک کی آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس ملک کو بنانے والوں، اس کی حفاظت کرنے والوں اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکریہ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر افتخار احمدنے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی قوم کے لوگ آباد ہیں جب کہ پاکستان میں مختلف اقوام ایک گلدستہ کی مانند بستے ہیں۔ وردی والے ہوں یا بغیر وردی والے ملکی ترقی میں تمام پاکستانیوں کا بھرپور کردار ہے۔ انہوں نے کہا ہم سب کو مل کر چلنا ہے ،ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ملک آگے بڑھے گا۔انہوں نے شاندار تقریب کے انعقاد پر خواجہ فرید یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا خواجہ فرید یونیورسٹی کا ڈسپلن ، یہاں کے اساتذہ و طلبہ کی لگن متاثر کن ہے۔بعدازاں کیک کاٹا گیا، وائس چانسلر نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور آزادی کی مبارکبادوں کا تبادلہ ہوا۔ آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر ، ڈاکٹر بدرالسلام ،ڈاکٹر شاہد عتیق، ڈاکٹر یاسر نیاز، ڈاکٹر بلال طاہر، ڈاکٹر اسلم خان، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر محمد انور فاروق، ڈاکٹر محمد طارق، ڈاکٹر حبیب سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم آزادی کی پروقار تقاریب پرچم کشائی، شجر کاری اور سیمینار،……… وی سی پروفیسر واجد نے پرچم کشائی کی……… ملکی سالمیت اور دفاع کو مضبوط بنانے کےلیے افواج پاکستان کو خراج تحسین
پاکستان کے ستترہویں یوم آزادی کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں پر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیاجن میں پرچم کشائی، شجرکاری اور سیمینار سرفہرست ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر واجد نے اساتذہ ، انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد کے ہمراہ یونیورسٹی کے اوکاوین چوک میں پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے چاق و چوبند دستے نے وائس چانسلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد شجر کاری کی گئی، یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ایک سیمینارمنعقد ہوا۔اس سے پہلے گزشتہ رات کو چودہ اگست کی مناسبت سے یونیورسٹی کی عمارات پہ سبز چراغاں کی گئی۔ ان تمام تقاریب اور سرگرمیوں کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز، دفتر تعلقات عامہ اور سیکیورٹی آفس نے کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگیاں علامہ اقبال کے فلسفے کی روشنی میں گزاریں۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ عظیم اقوام اپنا شاندار ماضی کبھی نہیں بھولتی، ہمیں یہ ملک قائد اعظم کی ہدایات کے تحت چلانا چاہیے۔
وائس چانسلر نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے سامنے ملک کے دفاع اور سالمیت کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیمینار میں یونیورسٹی کے اسٹاف اور مختلف شعبہ جات کے طلباء نے ملکی نغمے، شاعری اور تقاریر پیش کیں۔ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پروفیسر واجد نے محکمہ جنگلات کے افسران اور یونیورسٹی آسٹاف کے ہمراہ پودے لگائے۔ انہوں نے شجر کاری مہم کو پورے مون سون کے دوران جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں آزادی کی 77 ویں سالگرہ کا وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی.کی زیر صدارت ہوا۔
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں آزادی کی 77 ویں سالگرہ کا وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی.کی زیر صدارت ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔، جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا،۔ ا
ڈاکٹر محمد علی (T.I.، S.I.) نے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور پاکستان کو دوبارہ عظیم بنانے کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے۔ اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے بھرپور قدرتی وسائل اور ہمارے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور سب پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں کو ملک کی ترقی کی طرف موڑ دیں۔
ا شاندار خدمات کے اعتراف میں، سوسائٹی کے 11 صدور کو تمغوں سے نوازا گیا، اور 4 غیر معمولی طلباء کو 2023-24 کے سیشن میں ان کے مثالی کام کے لیے باوقار ”رول آف آنر” ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈینز، سینئر اساتذہ کرام، معززین شہر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نویدا ختر نے کہا کہ آج آزادی کا دن ہے۔ آج سے ٹھیک 77 سال قبل اسلامیان برصغیر نے قائد اعظم کی قیادت میں انگریز سامراج اور ہندو بالا دستی سے نجات پاکر دنیا کی سب سے بڑی مملکت پاکستان اس عہد کے ساتھ حاصل کی تھی کہ یہ مملکت مسلم امہ کے لیے نظریاتی تجربہ گاہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وطن برطانوی سامراج کے خلاف بر عظیم کے مسلمانوں کی دو سو سال کی جد وجہد کا حاصل اور ثمر ہے۔پاکستان رب کائنات کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔ جن مقاصد کے لیے بر صغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی تھی وہ ضرور پورے ہوں گے۔ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب مل کر قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اتحاد، ایمان، تنظیم اور یقین محکم پر کار بند ہو کر اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ علاقائی، لسانی اور فرقہ واریت سے بالاترہو کر ایک خودار قوم بن کر تعمیر پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں یہی تجدید عہد ہے۔وائس چانسلر نے یوم آزادی اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت نوجوانوں میں شجر کاری کے لئے پودے تقسیم کیے۔
لاہور (14-08-24): یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز پاکستان کے ستترہویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پرُ وقارتقر
یب منعقدہو ئی۔ جس میں وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمن اور رجسٹرار سجاد حیدرکے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ تقر یب میں یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف اور اُن کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جشن آ زا دی کے حوا لے سے یونیورسٹی میں پاکستان کی سلامتی و تر قی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیئے خصو صی دعا کی گئی نیزدن کی منا سبت سے یونیورسٹی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد بھی ہوا۔دریں اثنا ء سٹی کیمپس میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غرض سے پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران و افسران کے ہمراہ بڑ ی تعداد میں پودے بھی لگا ئے۔
+ اُس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے پرو فیسرڈاکٹرمحمد یونس نے اسا تذہ، طلبہ اورملازمین کو پاکستان کے ستترہویں یوم آزادی کی مبا رکبا د پیش کی نیز اُ نہو ں نے
a بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے ایک آزا د ملک کے حصول سے متعلقہ قا ئد اعظم محمد علی جناح کی سیا سی جدو جہد اور ادا کی گئی انتھک کاوشوں اور گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہما ر ے بز ر گو ں نے ایک آ زاد ملک کے حصول کی جدو جہد میں اپنی بیش قدر قیمتی جا نو ں کے نذ را نے پیش کیئے،تب ہمیں خدا نے آزا دی کی نعمت سے نوا ز ا کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں ایک آزاد قوم کی طر ح زندگی گز ار رہے ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہمارا ملک اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا تھا اور ہمیں اس بات پر پورا فخر ہے نیز کہا کہ پاکستانی ہونے کے نا طے ہم پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ ہم اپنے علم و عمل سے ملک کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔د ریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز جن میں راوی کیمپس پتوکی، کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ کیمپس میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہو ئیں۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، دائریکٹر ککس، ڈی ایس اے،کنٹرولر امتحانات، پی آر او، دیگر تعلیمی و انتظامی عملے اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر فیملیز بالخصوص بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب کے اختتام پرڈی ایس اے آفس کی جانب سے منعقد ہونے والے اردو اور انگریزی مضمون نویسی اور ذہنی آزمائش کے مقابلہ جات میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ جشن آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا پودے بھی لگائے گئے نیزملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
غلام قوموں پر نظر ڈالیں تو آزادی کی قدر معلوم ہوتی ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ غلام قوموں پر نظر ڈالیں تو آزادی کی قدرو قیمت معلوم ہوتی ہے،ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں یوم آزادی کے موقع پر ایڈمن بلاک کے سامنے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ایشین روئنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈلزجیتنے والے پنجاب یونیورسٹی کے طلباء عبدالرحمن، گوہر ایوب، زرک خان اور اقراء سمیت اساتذہ،افسران، ملازمین، طلباء و طالبات، فیملیزنے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی اورکبوتر آزاد کئے۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں آج بھی اقلیتیں ہندووٗں کے ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو آج بھی مذہبی، ثقافتی و معاشی آزادی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال و دیگر رہنماوں کی سوچ اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت اس ضرورت کا احساس کیا کہ ہماری قوم کو الگ وطن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی گوادر سے سکردو تک بچوں کو تعلیم دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت،کوشش،ایمانداری اور صلاحیتیوں کو بروئے کار لا کر پاکستانی قوم کو دنیا کی بہترین قوم بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء،اساتذہ و ملازمین ملکی ترقی اور اتحاد کے فروغ میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ و ملازمین کلاسز و دفاتر میں ملکی ترقی کے لئے کام کریں۔تقریب میں ایشین روئنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباؤ طالبہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے سنٹر آف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیولوجی (کیمب) میں شجر مہم کے سلسلے میں پودا لگا کرزیتون کے باغ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمب ڈاکٹر معاذ الرحمان، ڈائریکٹر سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی پروفیسر ریحان صادق، یونیورسٹی آف میری لینڈ، امریکہ سے پروفیسر زبیر احمد،سابق ڈائریکٹرز پروفیسر طیب حسنین اورپروفیسر احمد علی شاہد، سینئر پروفیسرز پروفیسر کوثر ملک،پروفیسر ادریس خان اور ملازمین نے شرکت کی۔ اپنے پیغام میں ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محفوط مستقبل کیلئے سب کوزیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ سرسبروشاداب پاکستان سے ہی موسمیاتی تبدیلیوں سے بچا جا سکتا ہے۔