اہم خبریں
اسرار خان کاکڑ جیسے با صلاحیت نوجوان ملک کے پائیدار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ا….پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے نادار لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوںگے۔……..وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے نادار لوگوں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوںگے۔
اسلام آباد میں آکسفورڈ یونین کے نئے منتخب صدر اسرار خان کاکڑ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے بیس فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اسرار خان کاکڑ جیسے با صلاحیت نوجوان ملک کے پائیدار اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کے صدر کے طور پر انتخاب اسرا ر خان کی ثابت قدمی اور پختہ عزم کا عکاس ہے۔ اسرار خان کاکڑ نے وزیر اعظم کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کی دعوت دی انہوں نے نوجوانوںکو با اختیار بنانے اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے پر وزیر اعظم کی کوششوں کوسراہا۔
:پنجاب یونیورسٹی نے رشیدہ جبین دختر علی شیرکو جینڈرسٹڈیز، عظمیٰ بتول دختر سید حسن محمود رضاکو مائیکرو بیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس، محمد سجاد بابر ولدعبدالغفورکو سوشیالوجی، محمد ابوذر اسلم ولد محمد اسلم کو اردو، عتیق الرحمان ولد عبدالرحمن کو اسلامک سٹڈیز، قراۃ العین دخترارشد علی چشتی کوزوالوجی، حافظ محمد حسان سعید ولد سعید احمد بھٹی کو اسلامک سٹڈیز، صفدر عباس ولد محمد صدیق کوسوشیالوجی، صبا حفیظ دخترحفیظ احمدکو انوائرمینٹل سائنسز اور حافظ شبیر احمدولد محمد یوسف باہوکو اسلامک سٹڈیز کے مضمون،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں ہیں۔
ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفت روزہ جاری مقابلے اختتام پذیر
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسزلا ہور کے سینئر ٹیو ٹر آفس کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفتہ روزہ جاری مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس لا ہور میں ہوا۔اختتا می تقریب کی صدارت وا ئس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے کرتے ہو ئے تمام مقابلو ں کے فاتحین کے درمیان سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ آرگنا ئزر کے درمیان شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن،یواس سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور سو سا ئٹیوں (یواس ڈیبیٹنگ سو سائٹی،قرطاس، یواس لٹریری سو سا ئٹی، کریکٹر بلڈنگ سو سائٹی،یواس کو ئز کلب اور میوزک)سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
× اُس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہو نے والے مختلف مقابلوں میں بھرپور انداز میں حصہ لینے اور کامیاب بنانے پر طلبہ کی تعریف کی۔ اُ نہو ں نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے ایک آزا د ملک کے حصول سے متعلقہ قا ئد اعظم محمد علی جناح کی سیا سی جدو جہد اور ادا کی گئی انتھک کاوشوں اور گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اُ نہو ں نے کہا کہ ہما ر ے بز ر گو ں نے ایک آ زاد ملک کے حصول کی جدو جہد میں اپنی بیش قدر قیمتی جا نو ں کے نذ را نے پیش کیئے نیز کہا کہ پاکستانی ہونے کے نا طے ہم پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ ہم اپنے علم و عمل سے ملک کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ہفت روزہ جشن آزادی پاکستان کے دوران تقریر، کیلیگرا فی، پوسٹر، مضمون،بیت بازی، سوا لیہ اور ملی نغمو ں کے مقا بلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور سوسا ئٹیو ں سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
پنجاب یونیورسٹی شعبہ گرافک ڈیزائن اور پوسٹ گریجویٹ ریسرچ سینٹر آف کریٹیو آرٹس کے زیر اہتمام ’مارکیٹنگ کی غلطیوں سے سیکھنا‘کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، جاز کیش کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن سید اسد رضوی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ یہ سیمینار تخلیقی فنون پر بین الاقوامی کانفرنس آئی سی سی اے۔24 کی سیریز کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (آئی سی سی اے۔24:لاہور سنیما کے 100 سال، لاہور سنیما کی صدی منانے کے لیے اولڈ کیمپس میں ہو رہا ہے، کیونکہ 1924وہ سال ہے جب سینما کا جنم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی صدی میں سنیما ہر دوسری صنعت کا محرک ہے اور سب سے پہلے اشتہارات بھی سینما اسکرینوں پر دکھائے جاتے تھے۔ سید اسد رضوی نے اپنی پریزنٹیشن میں جدید اشتہارات کے بدلتے ہوئے منظر نامے، تازہ ترین رجحانات اور آج کی مسابقتی مارکیٹ میں برانڈز کو درپیش اہم چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے معروف عالمی برانڈز کی کچھ مشہور مہمات کی کامیابیوں اور نقصانات پربھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایاکہ کس طرح اعلیٰ عالمی برانڈز صنعت کی پیچیدگیوں کو نیویگیٹ کرکے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ان اہم غلطیوں کا بھی جائزہ لیا جن کی وجہ سے کئی ممتاز برانڈز زوال کا باعث بنے، جس سے مشتہرین، مارکیٹرز اور کاروباری رہنماؤں کے لیے قیمتی سبق ملے۔اس موقع پر کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے سابق پرنسپل پروفیسر شاہنواز زیدی نے شعبہ گرافک ڈیزائن کو بہترین سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد پیش۔
—
پنجاب یونیورسٹی نے ایلومنائی اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ (اے ایس ای ایف) قائم کردیاتاکہ مستحق طلباؤطالبات کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مالی مدد کی جا سکے
پنجاب یونیورسٹی نے ایلومنائی اسکالرشپ انڈومنٹ فنڈ (اے ایس ای ایف) قائم کردیاتاکہ مستحق طلباؤطالبات کی اعلیٰ تعلیم کی تکمیل میں مالی مدد کی جا سکے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ایلومنائی آفس کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی ایلومنائی آفس پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد انور اصغرو دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے ذاتی تعاون سے فنڈ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ طلباء کی مالی معاونت کے لیے ایلومنائی سکالرشپ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سابق طلباء تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے اپنی اپنی یونیورسٹیوں کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے زیادہ تر طلباء کا تعلق متوسط اور غریب طبقے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے کوئی بھی طالب علم اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کے تحت مستحق طلباء و طالبات کو دس سال کے لیے وظائف کے ساتھ ساتھ قرض حسنہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مستحق طلباء کو کسی بھی ذریعے سے مالی مدد فراہم کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کو مختلف تنظیمیں مالی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایلومینائی، ایک طالبعلم پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایک سابق طالب علم موجودہ طالب علم کی تعلیم کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایلومنائی آفس نے سابق طلباء کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔
پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز شریف کالیپ ٹاپ اسکیم ، طلباء اسکالرشپ پروگرام کی منظوری کا اعلان
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے طلباء کے لیے اسٹوڈنٹس اسکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دی اور متعلقہ محکموں کو ان کے آغاز کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔محکمہ تعلیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 25 ، 000 طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ 125 ارب روپے سے زیادہ مختص کرنے کا اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا ، “پنجاب حکومت 25000 طلباء کے تمام تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے سالانہ 125 ارب روپے سے زیادہ ادا کرے گی” ۔
مزید برآں ، سی ایم پنجاب نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ان شاندار طلباء کے اساتذہ کو انعامات دیں ۔میٹنگ کے دوران ، انہوں نے طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی جس کے تحت پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کے 60 گرلز کالجوں کو بسیں فراہم کی جائیں گی ۔
راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سیکنڈ اینول امتحان کے لئے تمام انتظامات مکمل
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام 20 اگست بروز منگل سے شروع میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2024 کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام ریگولر و پرائیوٹ امیدواران کو رول نمبر سلپیں جاری کردی گئی ہیں، ریگولر امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے ادارے کے پورٹل پر اپ لوڈ کر د ی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواران کی رو ل نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پردیئے گئے پتہ پر ارسا ل کر د ی گئی ہیں،
پرائیوٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائیٹwww.biserawalpindi.edu.pk سے اپنا ب فارم یا آن لائن داخلہ فارم نمبر درج کر کے ڈاون لو ڈ کر سکتے ہیں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنا ن خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت امتحان منعقد کیا جا رہا ہے ،بوٹی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔Advertisement –
راولپنڈی ڈویژن میں میں گر لز اور بوائز کے39 امتحانی سنٹرز مقرر کر کے سپر نٹنڈ نٹس، ڈ پٹی سپرنٹنڈ نٹس اور نگران عملہ کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں امتحان میں 16294امید وار شرکت کریں گے۔ اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لئے میٹرک برانچ کے فون نمبر051-5450932یا محمد شعبان عباسی کے موبائل نمبر 0301-5628056یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبرز051-5450917 اور 051-5450918پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ان۔
زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر نگرانی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع…….وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پیپل کا پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔
:زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر نگرانی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع ہوگیا ہے۔ وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پیپل کا پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد نواب، چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی سمیت فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے بھی پودے لگائے۔ وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ڈھال کا کام کریں گے،
آج کل دنیا خاص طور پر پاکستان موسمیاتی تغیرات، آلودگی ، خشک سالی، طغیانی اور سیلابوں کے مسائل سے دوچار ہے، پودوں کی وجہ سے زمینی کٹاؤ کی روک تھام ہوتی ہے، ان مسائل پر قابو پانے کیلئے ہمیں زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہیں،پودوں سے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، اس کے علاوہ درخت توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے، معاشرتی اور ماحولیاتی خوشحالی میں پودوں کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمین شجرکاری کے لئے نہایت موزوں ہے، زرعی یونیورسٹی پشاور شجرکاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، تاکہ زیادہ پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔