یوم دفاع کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر کیپٹن سہیل اکبر شہید کے والد اکبر بھٹی اور کیپٹن حسان عابد شہید کے والد ڈاکٹر محمد عابد مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن،پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر چیئرپرسن شعبہ سپیشل ایجوکیشن و ڈین فیکلٹی آف آن لائن اینڈ ڈیسٹنس ایجوکیشن،محمدشجی الرحمان رجسٹرار،ڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ سیاسیات، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، ڈاکٹر شہباز علی خان چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر محمد عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز،آصف ندیم ایڈوائزرآئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی، ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز،ذوالفقار سعید ڈائریکٹر آئی ٹی، عبدالودود چیف سیکیورٹی آفیسر،رانا محمد اشرف ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات،مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگریزی لسانیات، احمد بلال لودھی لیکچرار شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن،برکا خان لیکچرار شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن،منیب ملک المعروف بلڈرز، ندیم ورک، فیکلٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔چیئرمین شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نیشہدا کے والدین اور ورثاء کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع دھرتی پر مر مٹنے، ملک کی حفاظت کرنے کا دن ہے اور یہ دن دشمن کو پیغام دینے کا دن ہے کہ ارض پاک کی حفاظت ہمار ا ایمان اور ہماری ذمہ داری ہے۔ 1965کی جنگ پاکستان کی پہلی جنگ تھی جس میں پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف ہماری فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہوگئی اور انھیں شکست سے دوچار کیا۔پاکستان اس وقت بھی معاشی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم سب کو ملکر پاکستان کو اس جنگ سے آزاد کروانا ہے۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے شہداکی فیملی کو طلبا کے بنائے ہوئے خطاطی کے نمونے پیش کیے۔
اہم خبریں
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے بورڈ آف اسٹڈیز برائے نرسنگ کا 37واں اجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چار سالہ بی ایس سی نرسنگ ڈگری پروگرام کے آئندہ سیشن کے لیے داخلہ شیڈول کی منظوری دی گئی۔ مزید برآں، 2024 کے لیے دو سالہ اور چار سالہ بی ایس سی نرسنگ پروگراموں کے امتحانی کلینڈر کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں الحاق شدہ سرکاری اور نجی نرسنگ کالجوں کے سربراہان نے شرکت کی۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں چار سالہ بی ایس سی نرسنگ ڈگری پروگرام کے داخلے اس ماہ شروع ہوں گے۔ انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے، جبکہ پہلی میرٹ لسٹ نومبر کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ حتمی میرٹ لسٹ 31 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ فال سمسٹر کی کلاسیں 13 جنوری 2025 کو شروع ہوں گی جبکہ اسپرنگ سمسٹر یکم جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔
2024 کے امتحانی شیڈول کی بھی منظوری دی گئی۔ پہلے پروفیشنل کے سالانہ امتحانات مارچ 2025 کے پہلے ہفتے میں، دوسرے پروفیشنل کے امتحانات اپریل 2025 کے پہلے ہفتے میں، تیسرے پروفیشنل کے امتحانات مئی 2025 کے دوسرے ہفتے میں، اور چوتھے پروفیشنل کے امتحانات جون 2025 کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔ چار سالہ بی ایس سی نرسنگ پروگرام کے پہلے پروفیشنل کے ایوننگ سیشن کے امتحانات اکتوبر 2024 کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔
4o
خوشحال معاشرے کی تشکیل کےلئے تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، ……….تنظیم طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے علاوہ سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے جونہ صرف ایک احسن اقدام ہے……..نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل کےلئے تعلیم کو اہمیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے شعبے میں بھرپور کوششیں کی جانی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اس سلسلے میں خاطر خواہ کوششیں کر رہی ہے اور رواں مالیاتی بجٹ میں اس نے تعلیم کے شعبے کے لیے خطیرقم مختص کی ہے۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا بھی حوالہ دیا۔
نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی امداد اور مدد کے لیے وقف دیگر تنظیموں اور اداروں کو بھی لوگوں کو درپیش مالی، صحت اور تعلیم کے مسائل پر توجہ دینی چاہیےجنہیں پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن جیسی تنظیموں کے ذریعے قائم کردہ مثالوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ محمد اسحاق ڈار نے عوامی بہبود کے لیے پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایسوسی ایشن ضرورت مند اور مستحق لوگوں کی مدد کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہی ہے۔
-انہوں نے کہا کہ تنظیم طلباء کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم کے علاوہ سکالرشپ فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہی ہے جونہ صرف ایک احسن اقدام ہے بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت ہے جس کا آخرت میں بے پناہ اجر ہے۔ نائب وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا کہ وزارت میں ایسی سوچ موجود ہے جو ایک خاندان کی طرح ہے۔
پاکستان فارن آفس ویمنز ایسوسی ایشن نے بیوائوں اور اقلیتوں کو متعدد سکالرشپ اور دیگر مالی امداد کے علاوہ بچوں کو سٹیشنری اور سکول بیگ فراہم کیے ہیں جبکہ اس نے قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے بھی تعاون کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ 2020 کے دوران انہوں نے یتیموں کی کفالت کے لیے دو تنظیمیں قائم کیں جہاں 100 کے قریب بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ دوسرا ادارہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کی سابق طالبہ الزوہاوارثی کویونیورسٹی آف چائینز اکیڈمی آف سائنسز ڈیلین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس چین میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا
)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کی سابق طالبہ الزوہاوارثی کویونیورسٹی آف چائینز اکیڈمی آف سائنسز ڈیلین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس چین میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔وہ یونیورسٹی آف چائینز اکیڈمی آف سائنسز ڈیلین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس چین میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں گی۔ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف و اساتذہ کرام نے طالبہ الزوہا وارثی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک کو پنجاب یونیورسٹی لاء کالج میں پرنسپل کاچارج دے دیا گیا
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک کو پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے پرنسپل کا چارج دے دیا۔ اس سے پہلے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک ڈین فیکلٹی آف لاء پنجاب یونیورسٹی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پروفیسر ساؤتھ ایشیا یونیورسٹی،نیو دہلی اور انگلینڈ اور ویلز میں بطور قانون فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ڈاکٹر امان اللہ ملک لندن میٹرپولٹین یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔
برطانیہ کی ہائی رینکنگ یونیورسٹیاںکا پاکستانی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل۔۔۔۔پاکستانی طلبا کے لئے عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع
یکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) نے برطانیہ کی دو اعلی درجے کی یونیورسٹیوں: یونیورسٹی آف ایسیکس اور یونیورسٹی آف کینٹ کے ساتھ اشتراک عمل کی صؤرت میں پاکیستان میں معیاری اعلی تعلیم کے فروغ میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ شراکت بی آئی سی کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ اس اقدام کی بدولت پاکستانی طلباء کے لیے عالمی معیار کی تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آ ئیں گے۔ ، جس سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریاں حاصل کر سکیں گے ۔ پاکستانی طلبہ
یونیورسٹی آف ایسیکس ، دی گارڈین یونیورسٹی گائیڈ کے مطابق برطانیہ کی ٹاپ 30 یونیورسٹی ، ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای) یونیورسٹی رینکنگز کی 2023 کے مطابق قانون کے لحاظ سے دنیا میں 47 ویں نمبر پر ہے ۔ ایسیکس یونیورسٹی بھی اس کے طالب علم کمیونٹی کے لئے مشہور ہے, سے زیادہ کی نمائندگی 140 ممالک, طالب علموں کو بی آئی سی مختلف قسم کے پروگرام پیش کر رہا ہے ، جن میں 3 سالہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ، بی بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن ، اور بی ایس سی آرٹیفیشل انٹیلی جنس شامل ہیں ۔
یونیورسٹی آف کینٹ کے ساتھ شراکت میں ، بی آئی سی ایچ این ڈی (ہائر نیشنل ڈپلومہ) کے طلباء کو اپنی ایچ این ڈی کی اہلیت کو اپ گریڈکرنے کے علاوہ کرنے اور بی اے (آنرز) بزنس کے ساتھ گریجویٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کینٹ یونیورسٹی مائشٹھیت EQUIS ، AMBA ، اور AACSB کی منظوری رکھتی ہے ، جو اسے عالمی سطح پر سرفہرست بزنس اسکولوں میں شامل کرتی ہے ۔
یہ کامیابی بی آئی سی کو پاکستان کے اداروں میں ممتاز بناتی ہے جو اس طرح کے باوقار پروگراموں اور یونیورسٹیوں تک رسائی فراہم کرتے ہیں ، جس سے پاکستانی طلباء کم لاگت میںبین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ڈگری حاصل کر سکتے ہیں ۔ مزید برآں ، طلباء پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کے مزید تعلیم کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کے مواقع لاش کر سکتے ہیں ۔ بیکن ہاؤس انٹرنیشنل کالج (بی آئی سی) اپنے ای پی سی اے ڈی (ایمپلائبلٹی ، پلیسمنٹس ، اینڈ کیریئر ایڈوانسمنٹ ڈیپارٹمنٹ) کے ذریعے طلباء کو صنعت کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے جو کیریئر کی تیاری اور پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بناتا ہے
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے طلباء نے یوم آزادی کراٹے چیمپین شپ میں ٹیم ٹرافی جیت لی
پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کراٹے کلب کے طلباء نے شہباز شریف انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ یوم آزادی کراٹے چیمپین شپ 2024 ء میں ٹیم ٹرافی جیت لی۔ پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے 7 طلائی، 3 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ قبل ازیں ہیلی کالج آف کامرس کے طالب علم زرک خان نے ملائیشیا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپین شپ میں 2 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اورپرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے پنجاب یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ ان کامیابیوں کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے سپورٹس کے صدر عتیق الرحمان، ہیلی کراٹے کلب کی کوچ نمرہ دستگیر خان، سوسائٹیز کے کوآرڈینیٹر ارظم حسین، سپورٹس ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ، اسٹیٹ آفیسر سردار شکیل اور سپورٹس ڈائریکٹر کالج ندیم منیرکی کاوشوں اور لگن کو بھی سراہا گیا۔ یہ کامیابیاں کالج میں کھیلوں کی تاریخ میں ایک اہم باب کی نشاندہی کرتی ہیں جس میں روئنگ اور کراٹے دونوں ٹیموں نے بہترین کارکردگی کے نئے معیارات قائم کیے ہیں۔
نئے آنے والے طلباء کیلئے کلاسسز کا آغاز، طلباء کی سکریننگ کا عمل جاری ہے
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو 2 ستمبر 2024ء بروز پیر سے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔جامعہ میں ہاسٹلائز طلباء کی آمد، سکریننگ اور چیک اپ کیلئے سینیئر وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق اور سی ایم او یو ای ٹی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر شہزاد کی زیر نگرانی میڈیکل کیمپ لگا دیا گیا ہے۔ جس کے تحت تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود ہے نیز سکریننگ کا یہ عمل پیر تک جاری رہے گا۔
وزیراعظم سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات …….. نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔وزیرِ اعظم نے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سفیان مسعود نے کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرونگا۔
وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد، عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔سفیان محسود کے والد، عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے یوتھ پروگرام کو سفیان محسود کے والد کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کی اکیڈمی سے اشتراک کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ پروگرام ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے۔ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں۔
طالب علم محمدآفاق کو سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شینزین چین میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا
)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کے سابق طالب علم محمدآفاق کو سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شینزین چین میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔وہ سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شینزین چین میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔ ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف و اساتذہ کرام نے طالب علم محمد آفاق کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔