پنجاب یونیورسٹی نے محمد عاصم ولد محمد اصغرکوشماریات، عاملہ مہ زیب دخترملک محمد عزرم کوعربی،مدیحہ انصاری دختر ظفر محمودکو باٹنی، سیدہ سجل زہرہ دختر سید شفقت بخاری کوپولیٹیکل سائنس، کمیل حسن جعفری ولد شاہد علی جعفری کو زوالوجی، خضرجواد ولد اظہر حسین ترابی کو تاریخ، سمیرا طفیل دختر محمد طفیل کوکامرس،غلام حسن بٹ ولد محمد یوسف بٹ کو کشمیریات،تصدق محمود ولد محمد ریاض بھٹی کو اسلامک سٹڈیز، محمد احسان الحق ولد محمد امین کو شماریات،عتیق الرحمان ولد محمد جمیل کو ریاضی اور حافظ غفران ولد محمد اعظم کو مالیکیولربائیولوجی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل پر، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔
پنجاب یونیورسٹی:ایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن داخلوں شیڈول جاری
:پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس، سائنس، کامرس پارٹ ون،ٹو اور بی اے (سماعت سے محروم امیدواروں) کے سالانہ امتحانات 2025ء کے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے لیے ریگولر، لیٹ کالج، پرائیویٹ، امپرووڈویژن، ایڈیشنل مضامین اورسپیشل کیٹگریز(ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم۔ ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس) کے امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں، کوئی فارم دستی یابذریعہ ڈاک وصول نہیں کیا جائے گا۔مذکورہ امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔ تفصیلات www.pu.edu.pk پر دستیاب ہیں۔