اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وفاقی دارالحکومت میں تعلیم کے معیار اور اس تک رسائی کے فروغ کیلئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے، یہ اقدامات آنے والے مہینوں اور سال میں شروع کئے جائیں گے۔ اتوار کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق سرکاری پرائمری اسکولوں میں مفت کھانا کی فراہمی کے اقدام کے تحت آئندہ دو ماہ کے دوران اسلام آباد کے تمام سرکاری پرائمری سکولوں کے طلبا اور اساتذہ کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 87,000 طلباء مستفید ہوں گے جبکہ بہتر غذائیت کو یقینی بنایا جائے گا ، ارتکاز اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔آئی ٹی لیبز اور سمارٹ کلاس روم ٹیکنالوجی کو تعلیم میں ضم کرنے کی کوشش کے تحت 200 سکولوں اور کالجوں کو آئی ٹی لیبز اور کم از کم ایک سمارٹ کلاس روم سے لیس کیا جائے گا۔
جو طلباء کو ضروری ڈیجیٹل خواندگی کی مہارتیں فراہم کرے گا اور انٹرایکٹو ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔انٹرپرینیورشپ اور مالی خواندگی کے نصاب کے اقدام کے سلسلہ میں آئندہ تعلیمی سیشن سے شروع ہونے والا ایک نصاب متعارف کرایا جائے گا جس کی توجہ انٹرپرینیورشپ اور مالی خواندگی پر ہوگی۔ اس کا مقصد طلباء کو معاشی خود کفالت اور کاروباری منصوبوں کے لیے اہم مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔سکول کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کیلئے طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، مختلف اسکولوں میں 200 نئے کمر ے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
مزید برآں 100 نئے ابتدائی تعلیم کے مراکز قائم کیے جائیں گے، جو 100 نئے اساتذہ اور 100 تدریسی معاونین کے ساتھ کام کریں گے تاکہ ابتدائی تعلیم میں مدد ملے۔سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے اقدام کے تحت لڑکوں کے لیے پانچ ماڈل کالجوں میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس بنائے جائیں گے۔ یہ پارکس مفت انٹرنیٹ اور بجلی سے آراستہ ہوں گے، جو ٹیکنالوجی میں سیکھنے اور اختراع کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں گے۔کالجوں میں ڈسپنسریاں، طلباء کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کریں گی اور منصوبہ کے تحت 25 ڈگری اور ماڈل کالجوں میں منی ہیلتھ سپورٹ رومز ہوں گے۔
یہ کمرے طلباء کو صحت کی بنیادی خدمات اور مدد فراہم کریں گے۔ذہنی نشوونما کیلئے کھیلوں کے کمرے، علمی ترقی اور حکمت عملی کی سوچ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور 100 اسکولز اور کالجز میں ذہنی نشووونما کیلئے کھیلوں کے کمرے قائم کریں گے۔ یہ کمرے کھیلوں اور سرگرمیوں کے لیے وقف ہوں گے جو ذہنی چستی اور تنقیدی سوچ کی مہارت کو فروغ دیں گے۔چائلڈ فرینڈلی لائبریریوں کے اقدام کے تحت 100 سکولوں اور کالجوں میں بچوں کے لیے نئی لائبریریاں متعارف کروائی جائیں گی۔ا
یہ جم طلباء کو باقاعدہ جسمانی ورزش میں مشغول ہونے کے لیے درکار سہولیات فراہم کریں گے۔مصنوعی ذہانت کی مدد سے امتحانی تشخیص کے اقدام کے تحت آئندہ سال سے، فیڈرل بورڈ مصنوعی ذہانت کی مدد سے امتحانی اسیسمنٹ کا نطام نافذ کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد امتحان کی تشخیص کی درستگی اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ موثر ترین آئی ٹی انسٹی ٹیوٹس کے منصوبہ کے تحت 16 ڈگری کالجوں کو اعلیٰ اور موثر آئی ٹی اداروں میں اپ گریڈ کیا گیا ہے جو شام کے وقت جدید ٹیکنالوجی کورسز پیش کریں گے۔
C