چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء القیوم ، سینئر مینجمنٹ اور ایچ ای سی کے متعدد عملے کے ارکان نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مختار احمد نے ایک خوشحال قوم کی بنیاد کے طور پر تعلیم کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے سب کو پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دی اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں دیانتداری ، اختراع اور لگن کے ساتھ قیادت کریں ۔
اہم خبریں
پنجاب یونیورسٹی نے انیلہ ارم دختر عبدالمالک کو سوشیالوجی، صائمہ ذبیردخترذبیر احمدکو ایڈمنسٹریٹو سائنسز(مینجمنٹ)، عبیحہ عمران دختر محمد عمران کو سوشیالوجی، بابر حسین ولد نذیر حسین کوسوشیالوجی،حافظ محمداشرف ولدغلام نبی کو زوالوجی، مامون الرشید ولدچوہدری عبدالرشید کو سپیس سائنس،عطرت زہرادختر محمدیاسین کوزوالوجی، محمد عمران خان ولدخان محمدکو اسلامک سٹڈیز، صائمہ قدوس ولد عبدالقدوس کو کمیونیکیشن سٹڈیز اور محمد عطاء اللہ خان ولد شفاء اللہ خان کو ریاضی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
وزیر تعلیم کا تمام پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں بڑی تبدیلیوں اور اصلاحات کا عندیہ …….سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے کنٹرولرز اور دیگر اہم افسران تبدیل ہوں گے۔ وزیر تعلیم
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر مشتمل اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیمی بورڈز کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ رانا سکندر حیات اور مزمل محمود کو تعلیمی بورڈز کو درپیش چیلنجز و مسائل، بورڈز کے تحت امتحانی سنٹرز میں کیمروں کی تنصیب اور سنٹرز کی سیکورٹی و نگرانی سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سیکنڈ اینول امتحانات کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے امتحانی سنٹرز کی جیو میپنگ کی ہدایت کرتے ہوئے امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے بورڈز سے لائحہ عمل بھی طلب کیا۔ اس موقع پر سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے چیئرمین، کنٹرولرز اور اہم عہدوں پر فائز دیگر افسران کو تبدیل کرنے اور بورڈ کے تمام اہم عہدوں پر تعینات ہونے والے افسران کیلئے باقاعدہ کرائیٹیریا طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے بورڈز میں بڑی تبدیلیوں اور اصلاحات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومت کے سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے چیئرمین و کنٹرولر بورڈز بھی تبدیل ہوں گے جبکہ آئندہ تعیناتیاں میرٹ پر اور باقاعدہ ٹیسٹ کے ذریعے ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عہدوں کے خواہشمندوں کی آئی ٹی سکلز کو بھی ترجیحی طور پر جانچا جائے گا۔ وزیر تعلیم اور مزمل محمود نے تمام بورڈز کو ہدایت کی کہ امتحانی اُمیدواروں کو سٹینڈرڈائز سہولیات دینے میں کسر نہ چھوڑی جائے۔ اجلاس میں امتحانات کے رزلٹ تیار کرنے کے دورانیہ میں کمی پر بھی غور کیا گیا۔ رانا سکندر حیات اور چیئرمین امتحانی ٹاسک فورس نے تمام بورڈز کو آئی ٹی فرینڈلی بنانے، ون ونڈو آپریشن آن لائن کرنے کی بھی ہدایت کی۔
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کی تعلیم پر مبنی تدریس و تشخیص کے عنوان پر ورکشاپ کا آغاز
:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کی تعلیم پر مبنی تدریس اور تشخیص کے عنوان پر ایک ہفتہ پر مشتمل ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ ورکشاپ کا اہتمام AFAQ اور کے آئی یونے مشترکہ طور پر کیا ہے۔جس میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور جی بی کے مندوبین شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو نے نتائج پر مبنی تعلیم اور تشخیص کے چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں جو اساتذہ کے لیے مواقع کے ساتھ ساتھ چیلنجز کا باعث بھی بن رہی ہیں۔وائس چانسلر نے نئی ٹیکنالوجیزسے ابھرتی ہوئی تبدیلیوں کے باعث اقدار اور ثقافت کو ممکنہ خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلباء ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بعض اوقات غیر پیداواری مقاصد کے لیے غلط استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے رول ماڈل کے طور پر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار اور قرآنی تعلیمات کا امتزاج طلباء کو ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال میں رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔وائس چانسلر نے اپنے کلیدی خطاب میں اساتذہ کی تربیت میں AFAQ کے اہم کردار کوسراہاکہ جو جدید تقاضوں کے مطابق اساتذہ کو بہترین تربیت فراہم کررہے ہیں۔-
اس سے قبل AFAQ کے جی ایم ٹریننگز امیر زیب نے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ منعقد کرنے کے مقاصد اور خاکہ پیش کیااور وائس چانسلر کے آئی یو اور دیگر مندوبین کا ورکشاپ میں خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
– Advertisement
)ایس ڈی جیز کولیبریشن سینٹر،فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور یونیورسٹی کیبنگسان ملائیشیا کے مابین باہمی تعاون کے لیے یادداشت
ایس ڈی جیز کولیبریشن سینٹر،فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور یونیورسٹی کیبنگسان ملائیشیا کے مابین باہمی تعاون کے لیے یادداشت کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے ایسوسی ایٹ پروفیسر داتو، ڈاکٹر محمد اظہار عارف محمد کاشم، یونیورسٹی کیبنگسان ملائیشیا میں انڈسٹری اور کمیونٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی ڈین کو خوش آمدید کہا اور دونوں یونیورسٹیوں کی کوششوں کو سراہا۔معاہدے کا مقصد طلباء کے لیے تدریس، مہارت اور باہمی تبادلہ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹرایس ڈی جیز کولیبریشن سینٹر پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم، ڈائریکٹر فاطمہ جناح لیڈرشپ سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ڈی جیز کولیبریشن سینٹر ڈاکٹر مریم عباس سہروردی، ڈاکٹر عابد رشید گل چیئرمین اکنامکس، ڈاکٹر محمد عمران چیئرمین اسلامک اسٹڈیز، ڈاکٹر فاروق، چیئرمین بشریات، ڈاکٹر شہزاد گل، چیئرمین پبلک ایڈمنسٹریشن اور حسن رضا، لیکچرار شعبہ سوشل ورک موجود تھے۔
:پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام آرکائیوز اینڈ لائبریریز ونگ حکومت پنجاب کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، سیکرٹری آرکائیوز اینڈ لائبریریز ظہور حسین،ڈپٹی چیف لائبیریرین سید سلیم عباس زیدی، ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز، ڈپٹی سیکرٹری، سیکشن آفیسر، چیف لائبریرین اور پنجاب کے مختلف شعبوں سے لائبریرینز نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی اور سید سلیم عباس زیدی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے آن لائن سرچنگ، مفت آن لائن وسائل کے استعمال، تحقیقی مقاصد کے لیے لائبریری کے وسائل سے استفادہ کرنے اور پبلک لائبریریوں میں جدت بارے بتایا۔ سیکرٹری ظہور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کی پبلک لائبریریوں میں جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو لانے کے لیے کچھ پالیسی فیصلے لینے کے لیے ورکشاپ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے اس طرح کی مؤثر ورکشاپ کے انعقاد پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کا شکریہ ادا کیا اور عوامی لائبریریوں کے لیے مزید مواقع کو کھولنے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار مسلسل پیشہ ورانہ ترقی پر پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے ٹیم ممبر کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون مزید وسعت دے گا اور پبلک لائبریریوں کے لیے بے شمار مواقع لائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی قیادت اور ڈین آف سرجری پروفیسر ابرار اشرف کی نگرانی میں، میو ہسپتال لاہور نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے باریٹرک سرجری کی ورکشاپ منعقد کی۔ پروفیسر احمد عزیر قریشی اور ان کی محنتی ٹیم کی تنظیم میں، اس تقریب میں مشہور ماسٹر ٹرینرز پروفیسر معاذ الحسن اور ڈاکٹر عمر وڑائچ شامل تھے۔
پبلک ہیلتھ کیئر میں ایک بے مثال کارنامے کے طور پر، پہلی بار ایک سرکاری ہسپتال میں تقریباً مفت چار زندگی بدلنے والی باریٹرک سرجریاں کی گئیں۔ یہ سرجریاں، جو عام طور پر نجی سیٹ اپ میں لاکھوں روپے کی لاگت ہوتی ہیں، اعلیٰ ترین معیارات کے ساتھ انجام دی گئیں۔
یہ ورکشاپ نہ صرف میڈیکل کیئر میں بہتری لانے اور اسے سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پروفیسر محمود ایاز کی قیادت میں سرجیکل ٹیم کی غیر معمولی مہارت اور لگن کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ میو ہسپتال لاہور صحت کی دیکھ بھال میں نئی مثالیں قائم کرتا رہتا ہے، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ جدید ترین علاج ان لوگوں کے لیے دستیاب ہوں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
4o
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس(کمپیوٹر سائنس)کے فائنل ایئر طلبہ کی پراجیکٹس نمائش کا انعقاد
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس(کمپیوٹر سائنس)کے فائنل ایئر طلبہ کی پراجیکٹس نمائش کا انعقادکیا گیا، جس میں بی ایس(کمپوٹر سائنس)کے فائنل ائیر کے طلبہ نے معاشرتی ضرورتوں میں کارآمد اپنے تیارکردہ پراجیکٹس کو شوکیس کرایا،اِس نمائش میں 77بچوں نے حصہ لیا،نمائش میں ٹوٹل27پراجیکٹس رکھے گئے تھے جن میں گیس لیکیج کا پتہ لگانے کا پراجیکٹ، دیہی ایمپوریم(ای کامرپلیٹ فارم)،گندم کو صاف اور کیڑوں سے محفوط بنانے کا سسٹم، بیٹری سے چلنے والی گندم کاٹنے کی جدید مشین،پی سی واچ ٹاور، 3Dڈرائیونگ ٹیوٹر وغیرہ شامل تھے۔نمائش کا افتتاح فیکلٹی آف سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ہاجرہ نے تمام پراجیکٹس کا معائنہ کیا، طلبہ نے پریڈنٹیشنز دیں اور پراجیکٹس کا ڈیمو پیش کیا۔ڈاکٹر ہاجرہ احمد نے کہا کہ یہ تمام پراجیکٹس مفید اور آج کی معاشرتی ضرورتوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے تیار کردہ پراجیکٹس نے ثابت کیا کہ اُن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ڈاکٹر سلیم اقبال نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے طلبہ کے پراجیکٹس کو شو کیس کرانے کی یہ تقریب منعقد کی ،جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مارکیٹ اور صنعتی ماہرین کو ہمارے طلبہ کی صلاحیتوں کا پتہ چل سکے تاکہ انہیں ملازمت اور انٹرنشپ کے مواقع مل سکیں۔ڈاکٹر معیز الدین احمد نے بتایا کہ یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی تقریبات جاری و ساری ہیں، یہ اوپن ہاؤس بھی اُن جاری تقریبات کا حصہ ہے۔
سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، محی الدین احمد وانی
وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں،سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مختلف منصوبے شرع کئے گئے۔ جمعہ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایس ایس سی پارٹ ون او ر پارٹ ٹو کے نتائج کے اعلان کےموقع پر بطور مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بطور سیکرٹری تعلیم ذمہ داریاں نبھانے کا موقع ملا ہے ، یہ ہماری کامیابی ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی ہونہار بچے اپنا مقام رکھتے ہیں۔
انہوں کہا کہ ہم سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، کامیاب ہونے والے ہونہار طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ سید جنید اخلاق نے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو امتحانی نظام کے بارے میں بریف کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی، چیئرمین فیڈرل بورڈ سید جنید اخلاق اور سیکرٹری فیڈرل بورڈ ڈاکٹر بشیر خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔
): پنجاب یونیورسٹی نے صباء ناز دختر عنایت اللہ کوریاضی، ارم شہزادی دختر اللہ رکھا کوفارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، اقراء نواز دخترمحمد نواز کوریاضی،یانگ منگ ولدوو زولن کو ہسٹری، محمد عمران ولدمحمد یونس بھٹی کوہسٹری،صباحت انور دختر محمد انور کوباٹنی،غلام رسول ولدغلام محمد کوزوالوجی،محمد فرحان ریاض ولد ریاض حسین کواکنامکس،نادر حیات ولدمنیر احمد کوسوشیالوجی اور محمد عاطف ولد محمد عاشق کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، ڈگریاں جاری کر دیں۔