وزیر تعلیم کی زیر صدارت بکس ریویو کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کمیٹیوں کو ایرر فری بکس بنانے اور مواد بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹ بکس میں تاخیر اور غلطیاں ناقابل قبول ہیں۔ نصابی کتب میں غلطیاں نسلوں کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اس لئے کتب کو غلطیوں سے مبرا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کتب کا بروقت ریویو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ سکول اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو کتب کے ریویو کیلئے ترجیح دی گئی ہے۔ تاہم ہر نصابی کتاب کا کاؤنٹر ریویو بھی کروایا جائے گا جبکہ ہر ریویو کرنے والا فرد محکمہ کو تصدیقی سرٹیفیکیٹ بھی دے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم نے کتابوں کی بڈنگ سے اپنا حصہ وصول کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی اور اس باب کو بند کرتے ہوئے پیپر ملوں کی اجارہ داری بھی ختم کی۔ اس طرح درسی کتب سستی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس چار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی صورت میں ابتدائی تعلیم کا ایک کامیاب ماڈل متعارف کروایا گیا ہے۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا معیار خود بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں 850 بچے ویٹنگ لسٹ پر ہیں جبکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں بڑے بزنس مینوں اور 6 ایم پی ایز کے بچے بھی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیبس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں
پنجاب آن دی موو – ویمن ایجوکیشن ایمپاورمنٹ” کے عنوان سےایک خصوصی تقریب میں صوبے بھر کے 24 خواتین کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت “پنجاب آن دی موو – ویمن ایجوکیشن ایمپاورمنٹ” کے عنوان سے آج گورنمنٹ کوئین میری گریجویٹ کالج لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبے بھر کے 24 خواتین کالجز کو بسیں فراہم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید نے کہا کہ یہ پروگرام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ اور قابلِ اعتماد ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ذریعے حکومتِ پنجاب نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی میں حائل ایک بڑی رکاوٹ کو دور کر دیا ہے۔مقررین نے اس اقدام کو خواتین کی تعلیم تک محفوظ رسائی یقینی بنانے کے لیے سنگِ میل اور صوبہ پنجاب کی ترقی و بااختیاری کے سفر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

#ٰIlmiatonline #Education pnjab
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی
لاہور: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کالجز کے لیکچررز اور پروفیسرز کے ٹرانسفر راؤنڈ کے حوالے سے ایک تفصیلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت صوبائی وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کی۔میٹنگ کا مقصد اساتذہ کی سہولت، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے تبادلوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانا تھا تاکہ صوبے بھر کے کالجز میں تدریسی عمل کو مضبوط بنایا جا سکے اور طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ اساتذہ کسی بھی تعلیمی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لہٰذا ان کے تبادلوں میں شفافیت اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تدریسی عمل کی بہتری براہِ راست طلبہ کے مستقبل سے جڑی ہے اور حکومت تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں کالجز کے انتظامی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے اور تدریسی عمل میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز بھی زیرِ غور آئیں۔
#ilmiatonline#educationpunjab
پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ایس وائی بی ایس سائنس اور آپٹومیٹری سمیت کلاسز کا آغاز کردیا۔
پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے چاربی ایس ڈگری پروگراموں کے پہلے تعلیمی بیچ جس میں بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ایس وائی بی ایس سائنس اور آپٹومیٹری سمیت کلاسز کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے طلباء کو کیمپس کی سہولیات، تعلیمی مشورے، طلباء کی معاونت، نظم و ضبط اور حفاظتی پروٹوکول، اور بہت سی طلباء سوسائٹیوں سے آشنا کرنے کے لئے ایک تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز، اسٹیٹ اینڈ سیکیورٹی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، چیئرمین ڈی اے ایچ ایس ڈاکٹر منظور حسین، فیکلٹی ممبران اور طلباء موجود تھے۔ ڈاکٹر منظور حسین نے نئے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان پروگراموں کی تعلیمی اہمیت اور سماجی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے علمی فضیلت اور سا لمیت کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ کا بھی شکریہ ادا جنہوں نے شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام سے لے کر نصاب کے ڈیزائن اور مالیاتی/انتظامی منصوبہ بندی سے لے کر ہسپتالوں کے ساتھ کلینکل تعاون کی تعمیر میں شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ نے طلباء کو مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ یہ پیشہ ورانہ ڈگریاں فائدہ مند کیریئر اور بامعنی کمیونٹی سروس کے راستے کھولتی ہیں۔
#Education news # Ilmiat onlone #pu
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 89 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی ،قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینڈیکیٹ کا 89 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم انتظامی ،قانونی اور اکیڈیمک معاملات زیر بحث آئے اور فیصلے کیے گئے۔ وائس چانسلر نے نئے آنیوالے ممبران اراکین صوبائی اسمبلی کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب میاں محمد شعیب اویسی ، رکن صوبائی اسمبلی محمد سہیل خان زاہد، رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ مظفر،سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد منصور، ڈائریکٹر کوارڈینیشن ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہ زیب عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ زاہدہ اظہر، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ماریہ جاوید ،ڈاکٹر عالیہ نذیر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، قیصر اعجاز اسسٹنٹ پروفیسر اور محمد شجیع الرحمن رجسٹرار و سیکریٹری شریک ہوئے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل نے تحصیل علی پور کے 550 سیلاب زدگان میں خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔ ٹیم 600 راشن بیگ تقسیم کرنے کے لیے بہاولپور شہر کے نواحی علاقہ فتو والی اور ہیڈ پنجند کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوئی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل نے گزشتہ روز تحصیل علی پور کے 550 سیلاب زدگان میں خشک راشن کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔ آج ٹیم 600 راشن بیگ تقسیم کرنے کے لیے بہاولپور شہر کے نواحی علاقہ فتو والی اور ہیڈ پنجند کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف ٹیم کو روانہ کرنے کے موقع پر موجود تھے۔ وائس چانسلر نے فلڈ ریلیف سامان کی فراہمی پر پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، فوکل پرسن آئی یو بی فلڈریلیف سیل اور اوورسیز پاکستان فورم کو سراہا۔ اس موقع پررجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد، پرنسپل سٹاف آفیسر وسیم احمد صدیقی، فیکلٹی ممبر، ڈاکٹر بدر حبیب، رانا عامر شہزاد، پیلیکل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اوورسیز پاکستان فورم کی ٹیم میں حسن محمود سپرا، میاں وقار اکمل، آفتاب احمد گوندل، سید عمر دراز مشیدی، تصور عزیز بھگت بھی موجود تھے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے بتایا کہ آئی یو بی میڈیکل اینڈ ویٹرنری ٹیم بھی آنے والے ہفتے سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ کی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو جائے گی۔
#Education news# Ilmiat onlone #Iub
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے سابق ظلبا اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں تقریب پزیرایئ
اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان ممتاز فیکلٹی ممبران اور سابق طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہیں صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان سول ایوارڈز 2024-25 سے نوازا گیا۔اس موقع پر ریکٹر NUST ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے ایوارڈ یافتگان کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ اعزاز جامعہ کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے جو ان کی اعلیٰ تعلیم اور دیگر شعبوں میں گرانقدر خدمات کا شاندار اعتراف ہے۔ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ اور سابق طلبہ نے تقریب میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ریکٹر اور NUST کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کامیابی کو جامعہ کے معاون اور حوصلہ افزا تعلیمی ماحول کا نتیجہ قرار دیا۔

#Education News (NUST)
نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے سابق ظلبا اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں تقریب پزیرایئ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 88واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 88واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت بغدادالجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تدریس و تحقیق کا اعلیٰ معیار بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگی ہی دراصل یونیورسٹی کی رینکنگ اور ساکھ میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔ کوالٹی ایجوکیشن ہی ہمارا نصب العین ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ تمام تر مقالہ جات ویب پورٹل پر موجود ہوں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تحقیقی موضوعات معاشرے کی بہتری اور ملکی ترقی سے ہم آہنگ ہوں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور موجودہ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے313 مقالہ جات ، عنوانات ، موضوعات و ممتحنین کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈینز،پروفیسر اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان شریک ہوئے۔
# Education News (HEC)…..بیچلر انجینئرنگ پروگرامز کی دوہری ایکریڈیٹیشن پر ایچ ای سی کا اہم اجلاس میں ………. (HEC) نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں بیچلر آف کمپیوٹر انجینئرنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز کی بیک وقت ایکریڈیٹیشن کے مسئلے پر غور کیا گیا۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں بیچلر آف کمپیوٹر انجینئرنگ اور سافٹ ویئر انجینئرنگ پروگرامز کی بیک وقت ایکریڈیٹیشن کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ یہ پروگرامز پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) اور نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NCEAC) کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
اجلاس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورنس ایجنسی ایچ ای سی، جناب ناصر شاہ، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار/ٹیکنیکل ایڈوائزر ریگولیشنز پی ای سی انجینئر ڈاکٹر اشفاق احمد شیخ، ایڈیشنل رجسٹرار/ہیڈ-EEU پی ای سی انجینئر جہان زیب خان، کنسلٹنٹ ٹیکنو-لیگل افیئرز پی ای سی وزیرزادہ محمد اویس اور این سی ای اے سی سیکریٹریٹ کے نمائندگان شریک ہوئے۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پی ای سی اور این سی ای اے سی کے درمیان ایک مشترکہ تعاون کا مؤثر طریقہ کار تشکیل دیا جائے تاکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کوالٹی ایشورنس اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایک ہم آہنگ حکمت عملی نہ صرف طلبہ کو بہتر تعلیمی معیار فراہم کرے گی بلکہ انہیں قومی و بین الاقوامی روزگار کی منڈیوں میں بھی زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔ایچ ای سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں کونسلز کے ساتھ مل کر نصاب کا بین الاقوامی معیارات کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔
#Nust News………پاکستا ن کے علمی اور ادارہ جاتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان (NAP) پر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد: پاکستا ن کے علمی اور ادارہ جاتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نَسٹ) اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان (NAP) پر کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔یہ معاہدہ نَسٹ سینٹرل لائبریری میں ایک پروقار تقریب کے دوران دستخط کئے گئے، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، جناب طارق فضل چوہدری تھے۔ اس موقع پر کابینہ ڈویژن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔معاہدے کا مقصد یونیورسٹی سطح پر آرکائیونگ کے عمل کو فروغ دینا اور پاکستان کی علمی و تحقیقی تاریخ کو مؤثر انداز میں محفوظ کرنا ہے۔
#Education News……سیکرٹری ایچ ای ڈی ڈاکٹر غلام فرید کی یو ای ٹی لاہور آمد، مختلف ریسرچ سینٹرز اور لیبارٹریز کا دورہ کیا……..یو ای ٹی میں سیشن 2025 کے طلباء کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد……..تقریب کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی
لاہور () یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک پرُوقار استقبالیہ تقریب کاانعقادہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر منعقدہ اس تعارفی تقریب کا مقصد نئے داخل ہونے والے طلبہ کو ان کے متعلقہ شعبہ جات، یونیورسٹی قواعد و ضوابط، جامعہ کے چیدہ انتظامی دفاتر اورطلبہ کو میسر سہولیات سے آگاہی تھا۔یاد رہے کہ خزاں 2025کے داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد یوای ٹی میں مختلف شعبہ جات کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز سوموار سے ہو چکا ہے۔ وائس چانسلر کا ویژن یونیورسٹی کو طلبہ سرگرمیوں کا محو رو مرکز بناتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تعلیم و تربیت کو بہتری کی راہوں سے روشناس کروانا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ذہین و محنتی طلبہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہیں تعلیم و تحقیق کے بہترین مواقع فراہم کرنا یونیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبوں کا مقدم فریضہ ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل طلبہ کی ذہانت و لیاقت اور عملی استعدادسے وابستہ ہے۔ جدید تعلیم کے تمام پہلوؤں کو عمل پسندی کی جانب راغب کرنا یونیورسٹی کی جانب سے ملک و قوم کی بہترین خدمت ہے۔وائس چانسلر نے تدریس و گوورننس کے معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے پلان سے متعارف کروایا جس کے مطابق دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ نئے نصابی مضامین کا اضافہ، طلبہ کی تعلیم و تدریس کے ساتھ ساتھ اُن کی عملی مہارتوں میں اضافہ اور تعلیم و صنعت کے مابین روابط میں مزید پختگی اورجدید انفراسٹرکچر و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یو ای ٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3.5بلین دینے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے یو ای ٹی کو ماڈل یونیورسٹی بنانے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہیں۔یو ای ٹی ترقی اور استحکام کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ریکارڈ داخلے والدین کا یو ای ٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔یو ای ٹی کو عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے۔تقریب میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، چیئرپرسن و صدور شعبہ جات و فیکلٹی اراکین نے نئے آنے والے طلبہ کا پُر جوش استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ تعارفی تقاریب کا انعقاد جامعہ کی درخشاں روایات میں شامل ہے۔ امسال وائس چانسلر کی خصوصی ہدایات پر بیچ2025کے نو آمدہ طلبہ کو جامعہ کی علمی و تہذیبی اقدار سے روشناس کروانے کے لیے دن بھر مختلف سٹوڈنٹ سوسائیٹیوں کے عہدیداران و اراکین نے سٹوڈنٹ سروسز سنٹر کے سٹاف کے ہمراہ داخلہ حاصل کرنے والے نئے طلبہ کو مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات کا دورہ کرواتے ہوئے مختلف اُمور و معاملات میں اُن کی راہنمائی و حوصلہ افزائی کی۔
