لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے امریکی محکمہ خارجہ کے میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے تحت 2025 کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں “Pathways to Career Counselling and Practical Guide to Soft Skills” کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکالرشپ یافتہ طلبہ کو ڈیجیٹل لٹریسی، انٹرپرینیورشپ، نیٹ ورکنگ، کمیونیکیشن اور کیریئر ریڈینس جیسی بنیادی مہارتوں سے آراستہ کیا گیا۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ ای سی کے ایڈوائزر اسکالرشپس محمد رضا چوہان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قومی چیلنجز کے حل میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں اور انہیں بین الاقوامی اسکالرشپس کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس اقدام پر ایچ ای سی کی تعریف کی اور طلبہ کو اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی تلقین کی۔

ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ طلبہ نے ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں ایڈاپٹ ایبلٹی، ٹیم ورک اور ایموشنل انٹیلیجنس جیسی جدید سافٹ اسکلز کی اہمیت کو سمجھنے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے لیے بہتر تیاری کرنے کا موقع ملا۔