پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے وفد نے قازقستان کا عالمی دن منانے کے لیے قازقستان ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈائریکٹر ہیلی انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سعدیہ فاروق،ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ فواد علی، ڈاکٹر رب نواز لودھی، صدر سپورٹس ایچ سی سی عتیق الرحمان اور طلباء شامل تھے۔ وفد کا استقبال قازقستان کے قونصل جنرل مسٹر راؤ خالد مصطفیٰ، قازقستان ہاؤس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسٹر ابوذر معظم اور قازقستان سفارت خانے کے نمائندے مسٹر دانیار نے کیا۔ یہ دورہ بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے، کالج اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع تھا۔ دورے کے علاوہ قازقستان کا عالمی دن قازقستان ہاؤس لاہور میں منایا گیا۔ تقریب میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے قازقستان کی بھرپور ثقافت اور روایات کو اجاگر کیا گیا۔ اس دورہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور حاضرین میں قازقستان کے ورثے بارے آگاہی کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اہم خبریں
پنجاب یونیورسٹی آفس ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیر اہتمام ’پیٹنٹ ڈرافٹنگ اینڈ فائلنگ‘ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیمینار ہال میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عاقل انعام، سینئرآئی پی او ایگزامینرشاکرہ خورشید، ڈپٹی ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی پی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین، فیکلٹی ممبران، محققین اور پوسٹ گریجویٹ طلباؤطالبات نے شرک کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بہترین ورکشاپ کے انعقاد پر اورک کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سائنسدانوں اور محققین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پرشناخت بنانے کیلئے مزید فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیق اور اختراع کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محققین اپنے پراجیکٹس کو کمرشلائز کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا پیٹنٹ بھی حاصل کریں۔ انہوں نے علمی اور صنعتی روابط کو فروغ دینے بارے سیر حاصل بات چیت کی۔ شاکرہ خورشید نے دو سیشنز میں ہینڈز آن ٹریننگ کی، پہلا سیشن پیٹنٹ کی درخواست اور دعووں کے بنیادی اصولوں پر تھا، جس میں سائنس دانوں اور محققین کو آئی پی فائلنگ کی اہمیت اور تعلیمی اور تجارتی وابستگی میں اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ دوسرا سیشن پیٹنٹ کلیمز پر ہینڈ آن ٹریننگ پر مشتمل تھا۔پروفیسر ڈاکٹر عاقل انعام نے پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے شرکاء اور فیکلٹی ممبران کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اورک کے امور اور یونیورسٹی میں تحقیق اور اختراعی کلچر کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار بارے بتایا۔ انہوں نے ڈاکٹر فرقان ہاشمی، پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین و دیگر کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدا زاں شرکاء کو اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبے، انسٹیٹیوٹس، مراکز، ملحقہ کالجز اور اسکولز موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں پیر، 23 دسمبر 2024 سے جمعہ، 27 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تدریسی شعبے، انسٹیٹیوٹس، مراکز، ملحقہ کالجز اور اسکولز پیر، 23 دسمبر 2024 سے جمعہ، 27 دسمبر 2024 تک بند رہیں گے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے 16 دسمبر 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیاں پیر، 30 دسمبر 2024 کو دوبارہ شروع ہوں گی۔
گورنمنٹ وقارالنسا گریجویٹ کالج میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےتحت 2024 سال اول میں داخلوں کے اہداف کے حصول پر تقسیم اسناد کی تقریب کا انعقاد
گورنمنٹ وقار النساء گریجویٹ کالج میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا ۔ کالجز میں داخلوں کی شرح کے سو فیصد حصول کے وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے داخلوں کی شرح کے مطلوبہ اہداف سو فیصد مکمل کرنے والے پرنسپلز کو اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی منسٹر ہائر ایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات صاحب تھے مہمانان گرامی میں سیکریٹری ایچ ای ڈی جناب فرخ نوید ، ایڈیشنل سیکریٹری ایچ ای ڈی جناب محمد اعظم کمال ، ۔ سابقہ ڈائریکٹر کالجز جناب شیر احمد ستی صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی آئی جناب سید انصر اظہر سیکریٹری ایچ ای ڈی جناب فرخ نوید اور مہمان خصوصی جناب رانا سکندر حیات نے پرنسپلز کو اسناد اور شیلڈز پیش کیں ۔ دیگر پرنسپلز کے ہمراہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہدہ پروین نے بھی شیلڈ اور سند وصول کی ۔ یوں مجموعی طور پر ایک پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں لٹریری سوسائٹی اور شعبہ انگریزی ادب کے اشتراک سے ”ستلج بک فیئر” کا انعقاد
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں گزشتہ دنوں لٹریری سوسائٹی اور شعبہ انگریزی ادب کے اشتراک سے ”ستلج بک فیئر” کا انعقاد کیا گیا۔ بک فیئر کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر رانا نعمان محمود، ممتاز دانشور فضل فرید لالیکا،صدر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ عزیر لالیکا،سی او ایجوکیشن ڈاکٹر اسحاق وٹ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف خان،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اور صدر شعبہ انگریزی اورنگزیب وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر مصباح اختر، دانشور عرفان احمد بھٹی،صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عبیداللہ سکھیرا، اسسٹنٹ پروفیسر اردو ڈاکٹر ریاض عابد،ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی عقیل عباس شیرازی اور لیکچرار شعبہ انگریزی ادب امبرین خان نے کیا۔ستلج بک فیئر میں ستارہ امتیاز یافتہ شاعر اور تاریخ نویس سلیم شہزاد،صدارتی انعام یافتہ شاعر سید عامر سہیل، مترجم اور تاریخ نویس نجم الدین احمد،معروف شاعر اور صدر حلقہ تحریر و تنقید بہاولنگر حسن ارشاد،عمران نقوی، اسسٹنٹ پروفیسر تاریخ ڈاکٹر اجمل فریدی، اسسٹنٹ پروفیسر انگریزی راؤ صبغت اللہ، صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر اعجاز احمد، معروف شاعر اسد عباس زیدی اور نقاد سیدہ ام البنین بخآری نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات اور کتب کے شائقین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اورمختلف بک سٹالز کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے کتاب کی روایت کو فروغ دینے کے لیے بک فیئر کے انعقاد اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ ستلج بک فیئر کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور صدر شعبہ انگریزی ادب اورنگزیب وٹو نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ماحولیاتی مسائل اور سماجی چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لیے انگریزی مختصر ڈرامہ“دھوبی کا کتا”پیش کیا گیا۔ یہ منفرد ڈرامہ شعبہ انگریزی ادب کے طلباء نے وومن ڈویلپمنٹ سینٹر کے تعاون سے تخلیق کیا۔ڈرامہ میں شہر لاہور کو ماحولیاتی چیلنجز اور اس سے منسلک معاشرتی رویوں کو اجاگر کیا گیا۔کاسٹ میں علیشبہ فیاض، معظم حسن، زوہا عباس، اقصیٰ ظفر اور دیگر شامل تھے۔ یہ ڈرامہ ماحولیاتی ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے میں کامیاب رہا اور سامعین کو خوب متاثر کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت سماجی علوم میں بین الضابطہ نقطہ نظر پر بین الاقوامی کانفرنس
بہاول پور (پ ر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی زیر صدارت سماجی علوم میں بین الضابطہ نقطہ نظر پر بین الاقوامی کانفرنس کا بعد از کانفرنس اجلاس وائس چانسلر سیکرٹریٹ بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوا۔ کانفرنس چیئراور چیئر مین شعبہ اقتصادیات ڈاکٹر عابد رشید گل نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد میں آرگنائزنگ کمیٹی ممبران کاشکریہ ادا کیا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے فیصلہ کیا کہ سکول آف سٹیٹ سائنسز، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، 2025 میں سوشل سائنسز میں انٹر ڈسپلنری اپروچ پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ آخر میں کانفرنس کے سرپرست، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، سرپرست اعلیٰ، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی اور کانفرنس چیئر نے فیکلٹی آف سوشل سائنس کے ممبران آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام چیئرپرسنز میں شیلڈز تقسیم کیں۔
مزید 35 سری لنکن طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے
مزید 35 سری لنکن طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ طلبہ علامہ اقبال اسکالرشپس برائے سری لنکن طلبہ کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے۔
پاکستان اور سری لنکا کئی ترقیاتی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، جن میں اعلیٰ تعلیم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ دیگر اقدامات کے علاوہ، اس میں سری لنکن شہریوں کے لیے 1000 اسکالرشپس شامل ہیں۔ اس وقت 418 طلبہ پاکستان میں زیر تعلیم ہیں جبکہ 42 کامیابی کے ساتھ گریجویٹ ہو چکے ہیں۔
یہ اسکالرشپس ایک جامع تعلیمی پروگرام “پاکستان-سری لنکا اعلیٰ تعلیمی تعاون پروگرام” کا حصہ ہیں۔ یہ طلبہ بی ایس، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی کی تعلیم پاکستان کی سرکاری جامعات میں حاصل کر رہے ہیں۔
یہ اسکالرشپس تمام اہم شعبوں میں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں میڈیسن، انجینئرنگ، بزنس اسٹڈیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز وغیرہ شامل ہیں۔ طلبہ کو پاکستانی سرکاری جامعات میں داخلے کے بنیادی اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مسابقتی عمل کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے۔
4o
پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی ایکوکے سالانہ دن کی تقریب میں کی شرکت
:پنجاب یونیورسٹی ادارہ زبان و ادبیات اردو کے پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامر نے، جو آج کل تہران یونیورسٹی میں کرسیِ اردواور پاکستان شناسی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ایشیائی ممالک میں اقتصادی تعاون اور ترقی کے معاہدے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔یہ اجلاس ایرانی وزارت خارجہ کے ادارے انسٹیٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز تہران میں منعقدہوا جس میں دنیابھر کے نمائندہ سفارت کارشریک ہوئے۔ایکوکا معاہدہ سابق آرسی ڈی کے رکن ممالک پاکستان،ایران اور ترکی کے ساتھ1992ء میں افغانستان،آذربائیجان،قازقستان،کرغیزستان،تاجکستان،ترکمانستان اور ازبکستان کے شامل ہونے سے وجودمیں آیاتھا۔اس معاہدے کی تاسیس کی یاد میں ہرسال نومبرمیں اس کا یوم تاسیس منایاجاتاہے۔اس ادارے کا مقصد رکن ممالک کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری،ٹرانسپورٹ،ٹیلی کمیونی کیشن،توانائی،معدنیات،ماحولیات،زراعت، صنعت،سیاحت، ہیومن ریسورس اور پائیدارترقی کے منصوبوں پر کام کرناہے۔یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایکوکے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اسدمجیدنے ان مقاصدکی جانب توجہ مبذول کروائی،ایکو جن کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ڈاکٹر زاہدمنیرعامرنے ایکوکے جنرل سیکریٹری کی دعوت پر اس اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹراسدمجیدنے انھیں اس تقریب میں آمدپرخوش آمدیدکہا۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے اس موقع پر انوویشن ڈویلپمنٹ اینڈاینٹرپری نورشپ(ئی ڈی ای اے) کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹراور تہران میں اطالوی سفارت کار میسی می لانوبرٹولو، آسٹریلیا کے ڈپٹی ایمبسڈر ڈاکٹر کرستوفر واتکینزچیک ری پبلک کے سفارت خانے میں سیاسی اور صحافتی امورکے فرسٹ سیکریٹری آدام ورزال،،قدرتی ا ٓفات کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم اقوام متحدہ کے ادارے،ایشین اینڈ پیسیفک ڈیزاسٹر انفارمیشن مینجمنٹ (اے پی ڈی آئی ایم)کی نمائندہ لتزا روسانونیکاراگوۂ کے سفیر ریمون مونکاڈاکولنڈرز اور سربیاکے قونصل دیان پیریشیچ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ تعلیمی اشتراک وتعاون کے امکانات پر گفت وشنیدکی۔