اسلام آباد – امریکی۔پاکستان نالج کوریڈور (US-Pakistan Knowledge Corridor) کے تحت پاکستانی طلبہ کے لیے ایک اور اہم تعلیمی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ کو دنیا کی ٹاپ 300 کیو ایس رینکنگ والی امریکی جامعات میں پی ایچ ڈی کے حصول کے لیے اسکالرشپس دی جا رہی ہیں۔یہ اسکالرشپس اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدت کے فروغ کے لیے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے دی جا رہی ہیں۔ پروگرام کا مقصد پاکستان میں اکیڈمک معیار کو بین الاقوامی سطح تک بلند کرنا اور مستقبل کے محققین کو عالمی معیار کی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اہل امیدوار متعلقہ معیار اور شرائط پوری کرنے کے بعد مختلف تعلیمی شعبوں میں درخواست دے سکتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستانی طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تحقیقی مواقع حاصل ہوں گے بلکہ ملک میں علم و تحقیق کے کلچر کو بھی فروغ ملے گا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے تحت منتخب طلبہ پاکستان بھر کی ایچ ای سی سے منظور شدہ سرکاری یا نجی جامعات اور ڈگری دینے والے اداروں میں کسی بھی شعبے میں انڈرگریجویٹ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
ایچ ای سی کے مطابق اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں اور مزید معلومات کے لیے ایچ ای سی کی ویب سائٹ https://www.hec.gov.pk/site/bf3