پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کِسٹافن کی قیادت میں آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے بورڈ کے چیئرپرسن / ریکٹر مسز انار اکیل بیکوفنا کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹرجنرل ایس اے ای ایس ڈاکٹر ریحان صادق اور دیگر نے شرکت کی۔ فریقین نے طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر سیر حاصل بات چیت کی۔ مسز انارا کیل نے قازقستان کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص ً صحت وسائنس کے شعبے میں اشتراک قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے قازقستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراع کو فروغ دینے کے لیے طلباء اور فیکلٹی کی زیادہ نقل و حرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ قازقستان کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
خبریں
جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اردو زبان و ادب کے جدید رجحانات پر پہلی طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری، ڈین جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اور شعبہ اردو کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم نے خطاب کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ جی سی یو طلبہ کی اخلاقی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کو اردو کے معروف ادیب انیس ناگی کے بیٹے کی طرف سے دس لاکھ روپے کا عطیہ ملا ہے، اس عطیہ کا مقصد شعبہ اردو کے طلباء کے لیے اسکالرشپ اور گولڈ میڈل قائم کرنا ہے۔
ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نے علمی و ادبی معاملات کو ہمیشہ فروغ دیا اور آج مجھے اس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ ایم فل کے طلباء کے لیے ایک علمی ادبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس نوجوان اسکالرز کے درمیان اردو ادب میں جدید علوم اور تحقیق کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں ایم فل کے 24 طلباء نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ریڈ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ریڈ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، رجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ریڈ پاکستان کی طرف سے سیدہ فاطمہ حسن گیلانی، سی ای او ریڈ پاکستان، صوفیہ شاہد، فوکل پرسن، اور سیدہ راویش زہرا نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق، دونوں اداروں نے تدریس و تحقیق میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔معاہدے کا مقصد خواندگی کو فروغ دینا اور طلباء میں کتاب پڑھنے کے لیے کوشش پیدا کرنا تھی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، ڈاکٹر آصف خان چیئرمین شعبہ انگریزی ادب، ڈاکٹر عابد شہزاد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز، عبدالمعیدعابد ایڈیشنل ڈائریکٹر اورک، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز اور رانا مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگلش لٹریچر و فوکل پرسن موجود تھے۔
مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرے اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت عطاءالحق قاسمی نے کی۔

مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام ادبی چائے خانہ میں نعتیہ مشاعرے اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت عطاءالحق قاسمی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی، ڈی۔جی۔ پی۔آر روبینہ زاہد، ایڈیشنل سیکرٹری محمد سلیم ساگر اور ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن طارق علی بسرا شامل تھے۔ دیگر شعراء میں نذیر قیصر، تحسین فراقی، غافر شہزاد، واجد امیر، اکرام عارفی، سلیم ساگر، اتباف ابرک، عبدالرزاق ایزد، سرور حسین نقشبندی، اسلم شاہد، حماد نیازی اور حسنین مظہری شامل تھے۔ نظامت محترمہ صوفیہ بیدار نے کی۔ آخر میں ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب عباس تابش نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے……… اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔……. ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص کیلئے اساتذہ و طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ و طلباء کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے کنول لیاقت، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ قربانی صرف جنگ میں نہیں دی جاتی بلکہ زندگی کے ہر محاذ پر اس کیلئے تیار رہنا چاہیے اور آج پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ہمارے لئے ہمارا تعلیمی ادارہ ہی پاکستان ہے اگر ہم تیاری کر کے پڑھائیں اور طلباء اچھی تحقیق کریں توملک ضرور ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نوجوانوں کو بالکل مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل درست رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ استاد معاشرے کے عظیم افراد ہیں جو دنیا کی ترقی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی نفرت کا خاتمہ کرنے کے لئے مثبت سوچ کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاست دان ملک کے لئے اتنا نہیں کرسکے جتنا کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی تقسیم کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کے سوالات سن کرعدم برداشت، تقسیم اور گالی گلوچ کے کلچر کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کو ہر میدان میں جگہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو سوال کرنے کا ہنر سیکھنا ہوگا تاکہ سیاست دانوں سے شکوے اور سوالات اچھے انداز میں کئے جاسکیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی طلباء کے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز سے متعلق مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔کنول لیاقت نے امید ظاہر کی کہ نوجوان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک مضبوط ٹول ہے جس کا درست استعمال ملک و قوم کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مشکل شعبہ ہے اور سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کو تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے

۔ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے باصلاحیت طلباء ہر شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد طلباء کو یوم پاکستان کی اہمیت اور شجر کاری مہم بارے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ قبل ازیں فیکلٹی آف ایگرکلچرل سائنسز کے طلباؤطالبات کے لئے کوئز، تقریر اور ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری طرف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے زیر اہتمام پودوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا اانعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اسماء یونس، فیکلٹی ممبران، طلباؤطالبات اور ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔
طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔ …….پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی۔……… بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ ………..پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی

پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بس پراجیکٹ کا اصولی فیصلہ کیاگیاجبکہ لاہور میں انڈر گراؤنڈ ٹرین پراجیکٹ کا پلان طلب کر لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ سیکٹر کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں 20 ہزار الیکٹرک اور پٹرول بائیکس پراجیکٹ اور پانچ شہروں میں 657 بس سروس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف نے ہدایت کی کہ طلبہ کی ضروریات کا تعین کر کے بائیکس کی تعداد مزید بڑھائی جائے اورطلبہ کے لئے بائیکس کی ماہانہ قسط کم از کم رکھی جائے۔ طلبہ کا مالی بوجھ بٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ عوام کے لئے بسوں کا کرایہ بھی کم سے کم مقرر کیا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ بائیکس کی فراہمی کے لئے عید سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا جائے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ طلبہ کو 19 ہزار پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود ماہانہ اقساط پر دی جائیگی۔ پنجاب بھر میں ٹریفک لائسنس کے حامل سٹوڈنٹس کو بائیکس دی جائیں گی۔ بنک آف پنچاب کے اشتراک سے طلبہ کو آسان اقساط پر بائیک دی جائیں گی۔ سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پٹرول بائیک کی ماہانہ قسط پانچ ہزار اور ای بائیک کی قسط دس ہزار سے کم ہوگی۔مئی میں قرعہ اندازی کے بعد اسی ماہ بائیکس کی ڈیلیوری شروع کر دی جائے گی۔ شہروں میں میل اور فی میل سٹوڈنٹس کیلئے 50،50 فیصد کوٹہ مختص ہوگا۔دیہات میں 70 فیصد طلباء اور 30 فیصد کوٹہ طالبات کیلئے مختص ہوگا۔ لاہور کیلئے 300، راولپنڈی78، ملتان100،فیصل آباد 110، بہاولپور 42 ہائبرڈ ڈیزل بسیں لائی جائیں گی۔ 27 مکمل الیکٹرک بسیں لاہور میں چلائی جائیں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، فنانس،ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پی آئی ٹی بی، بینک آف پنجاب سے نوفل داؤد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

شعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے متعلق غیر مصدقہ خبریں چلاکر اساتذہ، والدین اور طالب علموں میں بے چینی پھیلائی گئی۔……. اس سلسلے میں یونیورسٹی کے امتحانی نظام جو خالصتاً قواعد و ضوابط پر مبنی ہے،سے متعلق بے جا شکوک و شبہات پید اکر کے رائے عامہ میں منفی تاثر پید اکرنے کی کوشش کی گئی۔……… اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورترجمانشعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے متعلق غیر مصدقہ خبریں چلاکر اساتذہ، والدین اور طالب علموں میں بے چینی پھیلائی گئی۔……. ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک موقر اخبار میں شعبہ امتحانات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے متعلق غیر مصدقہ خبریں چلاکر اساتذہ، والدین اور طالب علموں میں بے چینی پھیلائی گئی۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کے امتحانی نظام جو خالصتاً قواعد و ضوابط پر مبنی ہے،سے متعلق بے جا شکوک و شبہات پید اکر کے رائے عامہ میں منفی تاثر پید اکرنے کی کوشش کی گئی۔ صرف اسی پر اکتفانہیں کیا گیا بلکہ شعبہ امتحانات میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی قابلیت اور استعدادکارپر بھی رائے زنی کی گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اساتذہ اور افسران انتہائی محنت، لگن اور تندہی سے اپنے تدریسی اور انتظامی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ خا ص طور پر شعبہ امتحانات سالانہ تقریبا ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کے سیمسٹر اور سالانہ امتحانات کا انعقاد کرتا ہے۔شعبہ امتحانات کیمپس کے ساتھ ساتھ ملحقہ سرکاری اور نجی کالجز کے امتحانات کا بھی منعقد کراتا ہے۔اتنے بڑے امتحانی آپریشن کے شیڈول میں ردوبدل اور معمولی تعطل کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ اسی طرح افسران کے نام لیکران کی کارکردگی اور ان کی صلاحیت پر رائے زنی کرنا اور میڈیا پر اچھالنا انتہائی نامناسب بات ہے۔ متعلقہ اخبار میں جس طرح ایڈیشنل کنٹرولر ڈاکٹر اویس یوسف کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا،انتہائی قابل مذمت امرہے۔ ڈاکٹر اویس یوسف ایک سینئر استاد اور بہترین منتظم ہیں اورانہوں نے گزشتہ دو سالوں میں شعبہ امتحانات میں تفویض کی گئی ذمہ داری کو احسن انداز میں سر انجام دیا۔ مزیدبرآں کنٹرولر امتحانات یہ واضح کر چکی ہیں کہ ملحقہ کالجز سیرابطے کے بعد امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کر کے امتحانی نظام کو باقاعدہ بنایا جا رہا ہے اور باقی سیمسٹر زکے نتائج بھی آئندہ چند روز میں یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا کو علم دوستی اور تعلیمی ترقی کے لیے یونیورسٹی کا ساتھ دینا چاہیے اور جامعہ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کر تی ہے اور جائز تنقید پر اصلاح بھی کی جاتی ہے۔ تاہم چھوٹے چھوٹے معاملات کو سنسنی پھیلانے کی خاطر اچھالنا کسی طور پر بھی علم دوستی نہیں ہے۔ اس طرح شخصیات پر بے جا تنقید اور انہیں بدنام کرنے کی مذموم کوشش بھی غیر اخلاقی بات ہے۔ متعلقہ افسران اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں ناظم تعلقات عامہ بہاول پور اور صدر پریس کلب سے بھی بات کی گئی ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ہمیشہ مثبت اور صاف ستھری رپورٹنگ کے لیے شعبہ صحافت سے وابستہ افراد کے ساتھ ہر طرح سے کھڑی رہی ہے۔لہذا صحافتی ضابطہ اخلاق اور اساتذہ و افسران کا احترام اور طلباو طالبات و والدین کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
The Higher Education Commission (HEC), Pakistan signed on Thursday a Memorandum of Understanding (MoU) with the National Commission for Human Rights (NCHR) to jointly work under a collaborative arrangement on various academic and research activities in the Human Rights area in Pakistan.
Under the MoU, HEC and NCHR aim to equip academia, researchers, and students with knowledge of human rights laws and instruments, promote literacy through various media channels, introduce courses focusing on marginalized groups, and establish human rights study centers. Additionally, the partnership seeks to conduct academic research contributing to a culture that values human rights and create and distribute digital content for widespread awareness.
The MoU was signed by the Executive Director HEC, Dr. Zia Ul-Qayyum and Secretary NCHR, Malik Kamran Azam Khan Rajar. The ceremony was attended by Dr. Bushra Mirza, (Member-Research and Innovation) HEC, Ms. Noor Amna Malik (Managing Director-NAHE), Engr. Muhammad Raza Chohan (Adviser-Academics), and other officials from HEC and NCHR.
Speaking at the occasion, Dr. Zia Ul-Qayyum emphasized HEC’s commitment towards fostering awareness and research at higher education institutions, highlighting the importance of investing in teachers to enhance their capacities in igniting social responsibility among the students.
پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ’یو سی پی ٹاکرا24‘ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

پنجاب یونیورسٹی طلباء کا اعزاز
لاہور(17مارچ،اتوار):پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام ’یو سی پی ٹاکرا24‘ میں شرکت کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رنر اپ ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے نقد انعام اپنے نام کر لیا۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کی رابعہ ذیشان نے ایم او کالج کے زیر اہتمام آل پاکستان فیض احمد فیض تقریری مقابلوں میں رنر اپ ٹرافی جیت لی۔ ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ ڈاکٹر محمدعلی کلاسرا نے کامیابی حاصل کرنے پر طلباؤطالبات کو مبارک باد پیش کی
پنجاب یونیورسٹی میں انٹرنپنیورشپ کوفروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر اصغر زیدی……..پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کیلئے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے طلباء کو روزگار کے مسائل کے حل کے لئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس ادارے کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی کی ہر لمحہ خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے سنٹر فار ریسرچ ان آئیونک لیکوئڈ ز کے زیر اہتمام ’کیمسٹری اور انٹرنپنیور شپ‘ پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس، ڈاکٹر عدیل انور، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے معاشرے کی اصلاح کیلئے قاسم علی شاہ کے کردار کو سراہا۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے صبر سب سے بہترین حکمت عملی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معاملات اور مشکلات اللہ پر چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر زیدی ہر چیلنج کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مشکلات سے بچتا ہے وہ کامیابی نہیں حاصل کر سکتا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس نے کہا کہ کیمسٹری سے متعلق منصوبوں کو انڈسٹری سے لنک کریں گے۔
……..2…..
پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کیلئے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں
لاہورپنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سیلاب سے متاثر ہونے والے ایل ایل بی (تین اور پانچ سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور ایم اے /ایم ایس سی کے امیدواروں کیلئے سپیشل اینول امتحان2022ء کے تحریر ی امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔