یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور NexGen Connect پرا ئیو یٹ لیمیٹڈکے درمیان یواس بزنس سکول، بی بی اے، نیو ٹریشن اور ڈی وی ایم کے طلبہ میں پیشہ وارانہ عملی صلا حیتو ں کو انٹرن شپ کے زریعے اُجا گر کرنے کے لیئے مفاہمتی یاداشت کا معا ہد ہ طے پا یا۔یاداشت پر دستخط ویٹر نری یونیورسٹی سے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے اور NexGen Connect سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر بلاول علی شاہ نے یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹررا نا محمد ایوب سمیت دونوں اداروں کے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں NexGen Connect کمپنی ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ کوما رکیٹنگ،فنانس، ہیو من ریسورس، سپلا ئی چین مینجمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنا لو جی کے شعبوں میں انٹرن شپس کے موا قع مہیا کرے گا تا کہ وہ فیلڈ سے متعلقہ پیشہ وارا نہ عملی صلا حیتیں سیکھ سکیں۔دونوں ادارے مستقبل میں ملکر ورکشا
پس، کانفرنس،سیمینار اور تر بیتی ٹریننگ کا انعقاد بھی کروا ئیں گے نیز آپس میں ماہرین اور طلبہ کا عملی اور تحقیقی کاموں میں تبا دلہ بھی کیا جائے گا نیز دونوں ادارے اشترا کی تحقیق اور کنسلٹینسی پراجیکٹس کے موا قع بھی تلا ش کریں گی۔دونوں آرگنائزیشن اپنے ماہر تجربہ کار افراد کو حکمت عملی کے اجلاس، ورکشاپس اور تر بیتی ٹریننگ میں لیکچرز دینے کے لیئے بطور مہمان مقررین مد عو بھی کریں گے۔
دریں اثنا ء وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز) نے پشاور چڑ یا گھر سے آئے ٹیکنیکل سٹاف کی ایکس رے اور گیس اینستھیزیا مشین کے مو ضو ع پر پانچ روز سے جاری تر بیتی ٹریننگ کی اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے شر کا میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔ قبل ازیں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے تقریب حلف برداری کی صدارت کرتے ہوئے کریکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی کے نئے عہدے داروں سے حلف بھی لیا۔
خبریں
ایچ ای سی کے زیراھتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان گروتھ اَنڈر آرٹیفیشل انٹیلی جنس— نوجوان اسکالرز کیلئے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں کیریئر گروتھ پر جامع تربیت
اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے امریکی محکمہ خارجہ کے میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ اسکالرشپ پروگرام کے اسکالرز کے لیے “کیریئر گروتھ اَنڈر آرٹیفیشل انٹیلی جنس” کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ورکشاپ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)، قائداعظم یونیورسٹی، پی آئی ای اے ایس (PIEAS) اور کومسٹس اسلام آباد کے طلبہ نے شرکت کی، جہاں انہیں ابھرتی ہوئی AI ٹیکنالوجیز، AI سے بہتر بنائی گئی تحقیق و فری لانسنگ، اخلاقی پہلوؤں، اور جدید ملازمتوں کے لیے ضروری مہارتوں پر تربیت دی گئی۔ سیشنز میں سی وی بلڈنگ، انٹرویو پریپ، ایموشنل ریزیلیئنس اور کانفلکٹ مینیجمنٹ جیسے مضامین بھی شامل تھے۔
اختتامی تقریب میں ایچ ای سی کے ایڈوائزر ایچ آر ڈی محمد رضا چوہان، امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر ایلیک میٹز اور ڈپٹی اسسٹنٹ کوآرڈی نیٹر اسٹیسِی لیمرے نے شرکت کی۔محمد رضا چوہان کے مطابق، ورکشاپ کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو درسی کتابوں سے آگے بڑھاتے ہوئے انہیں تیزی سے بدلتے ہوئے روزگار کے ماحول کے لیے AI پر مبنی جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا
#AI #US Merit and Needs-Based Scholarship Program #HEC
طالب علم ایک دن کا وزیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محکمہ تعلیم کی تاریخ میں پہلی مثال۔۔۔۔۔وزیر تعلیم پنجاب نے ایک دن کیلئے اپنے عہدے کا چارج میٹرک کے طالب علم کو سونپ دیا۔۔۔۔۔۔ابوذر کی بطور وزیر تعلیم مختلف اجلاس کی صدارت، اہم امور پر فیصلہ سازی میں حصہ لیا
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن پر حقیقی معنوں میں اطفال کو اختیار منتقل کرنے کی منفرد مثال قائم کر دی۔ رانا سکندر حیات نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج میٹرک کے ایک پوزیشن ہولڈر طالبعلم کو سونپ دیا۔ طالبعلم ابوذر وزیر تعلیم کی سرکاری گاڑی پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر داخل ہوا جہاں محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے “ننھے وزیر تعلیم” کو ریسیو کیا۔

رانا سکندر حیات کی عدم موجودگی میں تمام سرکاری سرگرمیوں کی نگرانی طالبعلم ابوذر کے سپرد رہی جہاں وہ بطور وزیر تعلیم اجلاسوں کی صدارت کرتا رہا اور محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ اجلاس کے دوران اہم فیصلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ ننھے وزیر تعلیم نے لاہور کے تعلیمی معاملات پر بھی بریفنگ لی، افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔ ایک دن کے وزیر تعلیم ابوزر نے ایس ٹی آئیز کی بھرتیوں کی پراگریس پر دریافت کیا اور ہارڈ شپ ٹرانسفر راؤنڈ جلد از جلد کھولنے کی ہدایت کی۔ سکولوں میں سہولیات کا فقدان دور کرنے کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ لی اور مختلف امور کی بہتری پر محکمہ کے افسران سے مشاورت کی۔

ننھے وزیر تعلیم ابوزر نے سکالرشپ سکیم، غریب بچوں کی فیس معافی، اساتذہ کیلئے ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی پر بھی مشاورت کیگئی جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں مستحق طلباء کی فیس معافی اور دور دراز علاقوں میں قائم سکولوں کے اساتذہ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہیں ٹرانسپورٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر نامزد وزیر تعلیم ابوزر نے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بھی کارکردگی اور فیصلوں پر بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کی سوچ اور تخلیقات کو حقیقی طور پر نمایاں کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اپنی نوعیت کے اعتبار سے انفرادیت کی حامل سرگرمی ماضی میں کسی وزیر نے نہیں کی ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بچوں کی صلاحیتوں کی پرورش کر رہی ہے
#CHILDREN DAY #EDUCATION MINISTER #ILMIATONLINE
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیراہتمام ”گندم بڑھاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 142 جھمرہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے زیراہتمام ”گندم بڑھاؤ مہم“ کے تحت چک نمبر 142 جھمرہ میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے ماہرین کی سفارشات سے آگاہ کیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ کہ بروقت بوائی، منظور شدہ بیچ، ڈرل سوئنگ،کھادوں کا استعمال, آبپاشی کے جدید نظام، نقصان دہ کیڑوں سے بچاؤ کیلئے جدید زرعی ٹیکنالوجیز اپنا کر پیدا واریت میں اضافے کو یقینی بنا جا سکے گاا نہوں نے کہا یونیورسٹی کسانوں کو تحقیقی بنیادوں پر تیار کردہ حل اور عملی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

زرعی ماہرین نے کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے اور کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں بھی رہنمائی کی تاکہ زمین کی زرخیزی برقرار رہے اور کسانوں کو زیادہ منافع حاصل ہو۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل اباد خالد محمود نے کہا کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشت کا موزوں ترین وقت یکم تا 20 نومبر ہے تاہم 30 نومبر تک ہر صورت میں کاشت مکمل کر لی جائے۔یکم تا 30 نومبر تک کاشت کے لیے فی ایکڑ 50 کلو گرام گندم کا تصدیق شدہ اور منظور شدہ بیج استعمال کریں۔
پچھتی کاشت (30 نومبر کے بعد سے 10 دسمبر تک) 55 کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہر سال زیادہ گندم کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں جھمرہ پہلی تین پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل کرتا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسٹینشن حافظ عدیل احمد، ڈاکٹر محمد شریف ڈاکٹر فاطمہ، ڈاکٹر محمد اقبال، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈاکٹر سائرہ، محمد اکرم اور دیگر بھی موجود تھے۔
#UAF #AgriculturalProgress #DrZulfiqarAli #WheatCampaign2025 #SustainableAgriculture #FarmersFirst #AgriculturePakistan
شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا (22 جون 1937 – 10 نومبر 2025) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گی
بہاول پو ر(پ ر)شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا (22 جون 1937 – 10 نومبر 2025) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا پاکستان کی ایک معروف ماہرِ تعلیم دانشور محقق سماجی رہنما اور خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں ۔ان کا شمار پاکستان کی اُن ممتاز علمی و فکری شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے تعلیم اخلاقیات اور سماجی اصلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انکی وفات اردو زبان و ادب کے چاہنے والوں کے لیے صدمے سے کم نہیں۔ ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرکاء نے ایک نامور ماہر تعلیم انسانی حقوق کی علمبردار اور علم ثقافت اور صنفی مساوات کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنےجذبات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرہ کو ہمدردی اور دانشمندی کی مشعل راہ قرار دیا۔ اس موقع پر چیئرمین شعبہ میڈیا اسٹڈیز ڈاکٹر عدنان ملک چیئرمین شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، ڈپٹی رجسٹرار فاطمہ مظاہر ،فیکلٹی ممبران عابدہ نورین، شفق منظور، آغا صدف مہدی و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
اقبال ڈے کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی مزارِ اقبال پر حاضری……… فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یومِ اقبال کے موقع پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر شاہد منیر (تمغہ امتیاز) نے علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر گارڈ آف آنر پیش کیا۔وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران اور طلبہ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور ان کے پیغامِ عمل و یقین کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے جوڑتے ہوئے کہا کہ:
“اقبالؒ نے نوجوانوں کو خود شناسی، کردار کی تعمیر اور علم کی روشنی سے دنیا بدلنے کا پیغام دیا۔ آج کے نوجوانوں کے لیے لازم ہے کہ وہ اقبالؒ کے افکار کو محض شاعری نہیں بلکہ ایک طرزِ فکر اور طرزِ عمل کے طور پر اپنائیں۔”ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے:
کبھی اے نوجوانِ مسلم! تدبّر بھی کیا تُو نے
تِری تقدیر تُو کیا ہے، ستاروں پر لکھا تُو نے؟
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، اقبالؒ کے افکار سے رہنمائی لیتے ہوئے علمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور اخلاقی تربیت کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ ہمارے نوجوان علم، کردار اور عمل کے ذریعے قوم و ملت کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔وائس چانسلر نے مزارِ اقبال پر پھول چڑھائے اور علامہؒ کے خوابوں کی تعبیر کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

ہمیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسے گرایجوئیٹس پیدا کرنا ہوں گے جو نوکری بھی اپنی شرائط پر کرسکیں۔……..وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی
:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ہمیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسے گرایجوئیٹس پیدا کرنا ہوں گے جو نوکری بھی اپنی شرائط پر کرسکیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ’ہیلے ریسرچ ویک‘ کی اختتامی تقریب میں شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرپنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمود، کالج پرنسپل پروفیسرڈاکٹرحافظ ظفراحمد،چیئرمین انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن فرخ عامل، چینی سفارتخانے کے نمائندے لی ہوٹنگ،فیکلٹی ممبران،محققین اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ آج بھی طلباء صرف نوکری کے حصول کیلئے ڈگریاں لینا چاہتے ہیں مگر اب وقت ہے کہ جامعات اس روش کو بدلنے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالبعلم کوہم نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے اورڈرامیٹک سوسائٹیوں کا حصہ بننے والے طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح وبہبود کے کاموں میں حصہ لینے والے اورانٹرنشپ کرنے والے طلباء کو کریڈٹ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو کلاس روم سے زیادہ ایسی سرگرمیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا جہاں کامیاب افراداپنے تجربات شیئر کرتے ہیں۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہاں سے سیکھ کر طلباء عملی میدان میں استفادہ کریں گے۔ فرخ عامل نے کہا کہ نوجوانوں کو نوکری کی بجائے انٹرپنیورشپ کواپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ادارے نے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جس کے تحت شکایات آن لائن درج کرائی جا سکتی ہیں۔ پروفیسرڈاکٹر حافظ ظفر احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج کامرس میں طلباؤطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ 45ویں آل پاکستان انٹرو یونیورسٹی سوئمنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ……… چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز)کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
فیصل آباد: یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (UAF) میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منعقدہ 45ویں آل پاکستان انٹرو یونیورسٹی سوئمنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ملک بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے ایچ ای سی اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی جانب سے طلبہ میں صحت مند کھیلوں کے فروغ اور نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ طلبہ میں نظم و ضبط، قیادت اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو بھی پروان چڑھاتے ہیں۔
#PHEC #HEC #UAF#ٰٰؒؐILMIATONLINE
اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) پاکستان نے میٹا (Meta) کے تعاون سے ملک گیر “اے آئی لٹریسی پروگرام” کا آغاز ، جس کا مقصد نان کمپیوٹر سائنس فیکلٹی کو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی تربیت دے کر پاکستان کے مستقبل کے ورک فورس کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار کرنا ہے۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) پاکستان نے میٹا (Meta) کے تعاون سے ملک گیر “اے آئی لٹریسی پروگرام” کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد نان کمپیوٹر سائنس فیکلٹی کو مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی تربیت دے کر پاکستان کے مستقبل کے ورک فورس کو عالمی ڈیجیٹل معیشت کے لیے تیار کرنا ہے۔یہ پروگرام ان اساتذہ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے جو کمپیوٹر سائنس کے شعبے سے تعلق نہیں رکھتے، تاکہ انہیں جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ میٹا، ایچ ای سی، نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل (NCEAC)، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن (MoITT) اور ایٹم کیمپ (atomcamp) کے اشتراک سے ملک بھر کی جامعات کے 350 اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرے گا۔
یہ اعلان حال ہی میں منعقدہ ایونٹ “Future in Focus: AI and Innovation” کے دوران کیا گیا، جس کی میزبانی میٹا نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کی۔ اس تقریب میں حکومتی نمائندوں، ماہرینِ صنعت، اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی تاکہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل جدت کے فروغ کو تیز کیا جا سکے۔ایچ ای سی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ایم علی ناصر (مشیر برائے تحقیق و اختراع)، نوید طاہر (ڈائریکٹر آئی ٹی) اور محمد عظیم خان (پروجیکٹ مینیجر HEDP) نے تقریب میں شرکت کی۔تربیتی نصاب کا بنیادی مقصد ان اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کی بنیادی مہارتوں سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ مختلف علمی شعبوں میں جدید ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں ضم کر سکیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور جامعات کے سربراہان کی کمیٹی کا اجلاس ……، صدارت چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب اور معروف سائنسدان و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاالرحمن نے کی
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ میں ممتاز ماہرینِ تعلیم اور جامعات کے سربراہان کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب اور معروف سائنسدان و ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عطاالرحمن نے کی۔اجلاس میں تحقیقی و علمی اشاعتوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہم پالیسی رہنما اصول فراہم کیے گئے۔ چیئرمین ایچ ای سی ندیم محبوب نے اس موقع پر پاکستان میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈاکٹر عطاالرحمن اور چیئرمین ایچ ای سی نے کمیٹی کی جانب سے علمی اشاعتوں کے نظام میں بہتری کے لیے سفارشات تیار کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔ایچ ای سی کا ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن (R&ID) پاکستان میں تحقیق و اختراع کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، جو تجارتی و تحقیقی تعاون، جدت طرازی، اور علمی اشاعتوں کے فروغ کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔