لاہور(2 جون،سوموار): سینٹر فار ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ (CWUR)کی تازہ رپورٹ میں جامعہ پنجاب نے ملک بھر میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کر لیا ہے۔اس کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے کیونکہ اس سے قبل جامعہ پنجاب نے بین الاقوامی رینکنگ میں ایسی ممتاز حیثیت حاصل نہیں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے اساتذہ، تحقیق میں مصروف طلبہ و طالبات اور جامعہ کے ہر اس فرد کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے جو جامعہ پنجاب کو علمی، تحقیقی اور تدریسی میدان میں ایک پرامن، مستحکم اور فعال ادارہ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سفر یہاں ختم نہیں ہوتا ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ جامعہ پنجاب کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جائے اسے تحقیق کے میدان میں صف اول کی یونیورسٹیوں میں شامل کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی و سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس خواب کو حقیقت بنانے کے لئے ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی سے وابستہ ہر انسان اس کامیابی پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
خبریں
یو ای ٹی کے انسٹیٹیوٹ آف مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی کا قیام ………انسٹیٹیوٹ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری، ایم ایس پروگرامز اور سپیشل کورسز کا آغاز……… وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے ماڈل ٹاؤن میں یو ای ٹی ایکسٹنشن کا افتتاح کر دیا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے ماڈل ٹاؤن میں اپنی ایکسٹنشن “انسٹیٹیوٹ آف مشین لرننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سکیورٹی” قائم کر دیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ یہ ایکسٹنشن فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے زیر انتظام کام کرے گا۔ تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے پہلے تعلیمی سیشن کے طلباء و طالبات کے لیے ویلکم کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر نے کا کہنا تھا کہ یہ انسٹیٹیوٹ نہ صرف طلباء کو جدید علوم جیسے مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا سائنس میں معیاری تعلیم فراہم کرے گا بلکہ یہاں جدید لیبارٹریز، ریسرچ سینٹرز، انڈسٹری پارٹنرشپس، اور عملی منصوبوں کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کو فیکلٹی کی سرپرستی میں عالمی معیار کی تحقیق اور اختراع کے ماحول میں سیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ ہمارا مقصد ایسے گریجویٹس تیار کرنا ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی تکنیکی میدان میں اپنا مقام بنا سکیں۔ انسٹیٹیوٹ میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام، ماسٹرز (ایم ایس) پروگرام، اور ویک اینڈ سپیشلائزڈ کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب طلباء کمپیوٹر سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا سائنس، بائیو میڈیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ جیسے جدید شعبہ جات میں خصوصی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر، ڈینز، ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر شازیہ، ٹریژرر، پبلک ریلیشنز آفیسر، عائشہ الطاف، ڈاکٹر جنید ارشد، ڈاکٹر فائزہ اقبال اور نئے داخل ہونے والے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان ………وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ڈی جی خان اور لیہ کی یونیورسٹی کیلئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز کا اعلان …….وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس برائے”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ بنانے کا اعلان110………ارب روپے کے خطیر فنڈ سے تمام سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی،ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان،……..وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ایئر چیف بابر ظہیر سندھو کو مبارکبادجو کہتے تھے رافیل کوئی نہیں گراسکتا، ہم نے جے ایف تھنڈر سے مار گرایا،…….نوجوان اپنی طاقت پہنچانیں اپنی قوم کیلئے خود بنیان مرصوص بنیں……….. مریم نوازشریف28مئی 1998ء کو نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا، اب دشمن میں حملے کی جرأت نہیں، جو بڑی طاقتوں سے نہیں ڈرتا وہی سچا لیڈر ہوتا ہے
لاہور30 – مئی:…… وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لیہ میں لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ کے چیک کی تقسیم کی تقریب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیہ میں میڈیکل کالج قائم کرنے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ کی یونیورسٹیوں کے لئے تین ارب روپے کے تاریخی فنڈز کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں نوازشریف سینٹرآف ایکسی لینس برائے ”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا110ارب روپے کے خطیر فنڈ سے پنجاب کے تمام سکولوں میں کلاس روم، ٹائلٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کوایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب کا کو ئی سکول ضروری سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر آرمی چیف فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ کی طرف سے ایئر چیف بابر ظہیر سندھو کوبھی مبارکباد پیش کی اور تمام طلبہ کی طرف سے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تودنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ہار نہیں سکتی۔ آبادی اور وسائل کے لحاظ سے چھوٹاملک ہونے کے باوجود جذبے سے کئی گنا بڑے ملک کوشکست دی۔ جو کہتے تھے رافیل کوئی نہیں گراسکتا، ہم نے جے ایف تھنڈر سے مار گرایا۔نوجوان اپنی طاقت پہنچانیں اپنی قوم کے لئے خود بنیان مرصوص بنیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 28مئی 1998ء کو نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا، اب دشمن میں حملے کی جرأت نہیں۔ جو بڑی طاقتوں سے نہیں ڈرتا وہی سچا لیڈر ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کامیابی پر طلبہ، اساتذہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، سب سے میں خوش ہوں۔ ہر طالب علم کی کامیابی پر بچوں کو ملنے والی خوشی سے زیادہ خوش ہوتی ہوں۔ میرے بچوں کے پاس وسائل ہیں لیکن وسائل نہ ہونے کے باوجود پڑھنے والے بچے قابل تحسین ہیں۔ حکومت کے سارے وسائل اپنے بچوں کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ والدین کے پاس وسائل نہ ہوتو ریاست کو ماں بن کر سوچنا چاہیے۔محنت کرکے اچھا رزلٹ لینے والے ہر بچے کے پاس ریاست خود پہنچے گئی۔
ہونہار سکالرشپ 30ہزار سے 50ہزار اور لیپ ٹاپ 40ہزار سے ایک لاکھ کر دیئے تاکہ بچوں کو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے۔طلبہ میرا شکریہ ادا نہ کرے میں تو صرف ان کا حق ان تک پہنچارہی ہوں۔ والدین کی دعائیں اور آپ کے خواب پورے کرنے کے لئے میں ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ابھی پہلا سال گزرا ہے،جیسے جیسے وقت گزرے گا طلبہ کے لئے مزید بہتری لائیں گے۔ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ 6 ماہ میں پاکستان کا پہلا تاریخی ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر بنایا۔ دن رات عوام کے لئے سوچتی ہوں اور رات 12 بجے تک کام کرتی رہتی ہوں۔ ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قوم کو میزائل نہیں فتنے تباہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کو غلط راستے پر ڈالنے والے ان کو تباہ کرتے ہیں۔شہداء کی قبریں روندنے والے تاریخ کے کچرا دانوں میں جاتے ہیں۔ اپنے اداروں کی عزت کرنے والے سر اٹھا کر جیتے ہیں۔ وردی پہننے والے ملک کی حفاظت پر قربان ہوگئے ہیں۔وردی جلانے والوں نے دراصل ملک و قوم کے وقار پر ناپاک حملہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں کہ ملک اور قوم کے خلاف کبھی نہیں جانا۔ ادارے آپ کے اپنے ہیں، یادگاریں آپ کی ہیں اور میٹرو بس بھی ہم سب کی ہے۔ فتنہ فساد پھیلانے والوں کی باتوں میں کبھی نہیں آنا، جو ان کی باتوں میں آگئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اپنے بچے باہر اور دوسرے کے بچوں کو فتنہ فساد پر لگا دیا ہے۔10,9اور28 مئی نے بتایا دیا کون ڈویلپمنٹ اور ڈیفنس کے ساتھ ہے اور کون ڈس ٹرکشن کے ساتھ کھڑا ہے۔سب جاتنے ہیں کہ 9 مئی کو کیا گیا اور10 مئی کو کیا گیا،دونوں کیا فرق تھا۔

یبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے بی بی اے پروگرام کی تعلیمی جائزہ ٹیم کا دورہ مکمل
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کے نئے کیمپس میں ایک بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں بی بی اے پروگرام کے لیے آئی ہوئی ایکریڈیٹیشن (تسلیم شدگی) ریویو ٹیم کے دورے کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ اس دورے کا مقصد بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (BBA) پروگرام کا تعلیمی اور ادارہ جاتی معیار کے مطابق جائزہ لینا تھا۔
IIUI کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے اختتامی اجلاس میں شرکت کی اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ٹیم کو یقین دلایا کہ جائزے کے دوران دی گئی تجاویز پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے گا اور ان پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے لیے ایک علیحدہ کمپیوٹر لیب قائم کی جائے گی جو آئندہ داخلہ سیشن سے پہلے فعال ہوگی۔ انہوں نے بی بی اے پروگرام کی بہتری اور معیار میں دلچسپی لینے پر جائزہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں وائس پریذیڈنٹ (ایڈمنسٹریشن، فنانس و پلاننگ) پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی شاہ بھی شریک تھے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا…….سی ہال کی تزئین و آرائش پر 18.069 ملین روپے کے اخراجات آئیں گے ……..سی ہال کی تزئین و آرائش پر 18.069 ملین روپے کے اخراجات آئیں گے ملین روپے کے اخراجات آئیں گے…….. بوسیدہ فزیکل انفراسٹرکچر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کیلئے مالی معاونت ایچ ای سی نے کی
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں جدید انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، تمغہ امتیاز، نے یو ای ٹی لاہور میں تین نئے منصوبوں کا افتتاح کر دیا جن میں سی ہال، اقبال ہال، پانی کی فراہمی، سوئی گیس سسٹم کی تبدیلی اور ٹیوب ویل کی تنصیب شامل ہیں۔ جن کی مالی معاونت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فراہم کی۔ تاہم سی ہال کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر 18.069 ملین روپے جبکہ اقبال ہال کی اپ گریڈیشن پر 20.655 ملین روپے اور پانی کی فراہمی، سوئی گیس سسٹم کی تبدیلی اور ٹیوب ویل کی تنصیب پر 110.897 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یو ای ٹی میں جدید، محفوظ اور حفظانِ صحت کے مطابق انفراسٹرکچر تعلیمی ماحول اور طلبہ کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے تمام ٹھیکیداروں اور مشیروں کی بروقت تکمیل اور معیار کی پاسداری پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹی اپنے اس عزم کو دہراتی ہے کہ وہ طلبہ اور فیکلٹی کے لیے جدید ترین سہولیات اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپ گریڈیشن یو ای ٹی لاہور کے انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے بڑے ویژن کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا سٹیٹ آف دی آرٹ ”نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فارارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز………..پری سکول بیل بجا کر ”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کا باقاعدہ آغاز،آفیشل یونیفارم کی رونمائی،بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم …………صوبائی وزیر تعلیم کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹرفار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل،رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سٹیٹ آف آرٹ ”نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“ میں انرولمنٹ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ سینٹر میں تمام نجی اداروں سے بہترین انتظامات، کلرفل کلاس روم، شاندار ماحول اور جدید طریقہ تعلیم متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پری سکول بیل بجا کر سینٹر ایکسی لینس فار”ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن“کا باقاعدہ آغاز کیا۔ انرولمنٹ مہم میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کمسن بیٹا محمد یوسف سینٹرفار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن میں سب سے پہلے داخلہ لینے والوں میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اپنے بچے کو سرکاری سکول میں داخل کرانے والے پہلے صوبائی وزیر بن گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا اور کمسن بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی۔ والدین نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر بنانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سراہا اور کہا کہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سینٹر جیسا ادارہ پاکستان میں نہیں، جہاں چھوٹے بچوں کو فری تعلیم ملے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین اور بچوں کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر بنوائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم اور آرٹ اینڈ ڈرائینگ روم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی جائزہ لیا اور جم اور سوئمنگ پول کے ٹرینرز کو بچوں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر کلاس روم میں جاکر بچوں کو تحائف پیش کیے۔ ننھی بچی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے دو گفٹ لیے اور کہا کہ ”ایک میرے لیے اور ایک میرے بھائی کے لئے؟“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے ساتھ ملکر ٹریفک سگنل سائن کا سانگ بھی گایا اور کلاس روم میں جاکر بچوں کے ساتھ قالین پر بیٹھ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمسن بچے سے اظہار شفقت کرتے ہوئے کہا کہ ”کتنے کیوٹ لگ رہے ہیں“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے ان کے نام اور عمر بھی دریافت کی۔ننھے مصطفی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے گپ شپ کرتے ہوئے پوچھا کہ ”کھانے میں کیا پسند ہے؟“ ننھے نے کہا”سالن اور دہی“۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھے بچے سے مکالمہ کیا کہ ”عینک سر پر کیوں پہنی ہے،آنکھوں پر لگائیں“۔ننھے بچے نے اپنا نام لکھ کر دکھایا تو وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اسے شاباش دی اور پیار کیا۔ آپ وہی ہیں جن کی بڑی بڑی تصویر یں لگی ہیں،ننھی طالبہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پہچان کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے لئے واش روم کا جائزہ لیا، صفائی برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے بورڈ کے چیئرپرسن / ریکٹر مسز انار اکیل بیکوفنا کی پنجاب یونیورسٹی میں آ مد
پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر یرژان کِسٹافن کی قیادت میں آستانہ میڈیکل یونیورسٹی قازقستان کے بورڈ کے چیئرپرسن / ریکٹر مسز انار اکیل بیکوفنا کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی سے ملاقات کی۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹرجنرل ایس اے ای ایس ڈاکٹر ریحان صادق اور دیگر نے شرکت کی۔ فریقین نے طلباء اور فیکلٹی کے تبادلے کے پروگراموں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تحقیق کے مواقع تلاش کرنے پر سیر حاصل بات چیت کی۔ مسز انارا کیل نے قازقستان کی معروف یونیورسٹیوں کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص ً صحت وسائنس کے شعبے میں اشتراک قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی نے قازقستان کی یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اختراع کو فروغ دینے کے لیے طلباء اور فیکلٹی کی زیادہ نقل و حرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ قازقستان کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مستقبل میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
جی سی یونیورسٹی میں اردو زبان وادب کے رحجانات پر طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اردو زبان و ادب کے جدید رجحانات پر پہلی طلباء اردو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر، ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری، ڈین جی سی یو پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ اور شعبہ اردو کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم نے خطاب کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا کہنا تھا کہ جی سی یو طلبہ کی اخلاقی، ثقافتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کو اردو کے معروف ادیب انیس ناگی کے بیٹے کی طرف سے دس لاکھ روپے کا عطیہ ملا ہے، اس عطیہ کا مقصد شعبہ اردو کے طلباء کے لیے اسکالرشپ اور گولڈ میڈل قائم کرنا ہے۔
ڈین منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فرخ الحق نوری کا کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی نے علمی و ادبی معاملات کو ہمیشہ فروغ دیا اور آج مجھے اس بات پر بہت خوشی ہوئی کہ ایم فل کے طلباء کے لیے ایک علمی ادبی کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس نوجوان اسکالرز کے درمیان اردو ادب میں جدید علوم اور تحقیق کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں ایم فل کے 24 طلباء نے اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کیے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ریڈ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ریڈ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، رجسٹرار محمد شجیع الرحمان، ریڈ پاکستان کی طرف سے سیدہ فاطمہ حسن گیلانی، سی ای او ریڈ پاکستان، صوفیہ شاہد، فوکل پرسن، اور سیدہ راویش زہرا نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق، دونوں اداروں نے تدریس و تحقیق میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔معاہدے کا مقصد خواندگی کو فروغ دینا اور طلباء میں کتاب پڑھنے کے لیے کوشش پیدا کرنا تھی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر عامر سہیل ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز، ڈاکٹر آصف خان چیئرمین شعبہ انگریزی ادب، ڈاکٹر عابد شہزاد، ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز، عبدالمعیدعابد ایڈیشنل ڈائریکٹر اورک، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز اور رانا مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگلش لٹریچر و فوکل پرسن موجود تھے۔
مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرے اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت عطاءالحق قاسمی نے کی۔

مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام ادبی چائے خانہ میں نعتیہ مشاعرے اور افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت عطاءالحق قاسمی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن دانیال سلیم گیلانی، ڈی۔جی۔ پی۔آر روبینہ زاہد، ایڈیشنل سیکرٹری محمد سلیم ساگر اور ایڈیشنل سیکرٹری کلچر اینڈ انفارمیشن طارق علی بسرا شامل تھے۔ دیگر شعراء میں نذیر قیصر، تحسین فراقی، غافر شہزاد، واجد امیر، اکرام عارفی، سلیم ساگر، اتباف ابرک، عبدالرزاق ایزد، سرور حسین نقشبندی، اسلم شاہد، حماد نیازی اور حسنین مظہری شامل تھے۔ نظامت محترمہ صوفیہ بیدار نے کی۔ آخر میں ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب عباس تابش نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
