ونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار دو سالہ ڈگری پروگرامز کا آغازکر دیا گیاہے۔اب طلباء دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ لے سکیں گے۔یو ای ٹی لاہور نے پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر اُمیدواران کیلئے سبسڈائزڈ کیٹگری A-1 میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے۔آن لائن درخواست فارم پُر کرنے اورداخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔یاد رہے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کی کوئی شرط نہیں ہے۔اب طلباء بغیر کسی دشواری کے ای کیٹ کا امتحان پاس کیے بغیر بھی یو ای ٹی سے دو سالہ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔طلباء 5 سو روپے کی ادائیگی پر ٹوکن نمبر حاصل کریں گے یہ ٹوکن نمبر یو بی ایل یا ایچ بی ایل کی کسی بھی برانچ سے حاصل کر کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں ٹوکن فیس انٹرنیٹ بینکنگ، یو بی ایل موبائل ایپ، یو بی ایل اومنی، ایچ بی ایل موبائل ایپ اورایچ بی یل کونیکٹ کے ذریعے بھی جمع کرائی جا سکتی ہے۔دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کمپیوٹر سائنس، سائبر سکیورٹی، سٹاف ویئر انجینئرنگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیٹا سائنس میں داخلے جاری ہیں۔پہلی میرٹ لسٹ 14 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ ڈاکومنٹس اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 فروری ہے۔داخلہ کی تمام معلومات ایڈمیشن پورٹل admission.uet.edu.pk پر دستیاب ہے۔
Ilmiat
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم کشمیر کے حوالے سے ریلی ……….ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے، وائس چانسلر
اد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور ان کے حق خود ارادیت کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ ریلی میں اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی اوکاوین چوک سے شروع ہوکر فلیگ چوک پہ اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ڈائریکٹر اسٹؤڈنٹ افیئرز ، ڈاکٹر شعیب سلیم، اور ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم ، نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
کشمیر ڈے کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کا کہنا تھا کہ یہ دن مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کا دن ہے۔ ہمیں بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکرنا چاہیے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو اس بات کا احساس دلانا ہو گا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کریں۔ اس حوالے سے اساتذہ اور محققین کا کردار کلیدی ہے ۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ریلی کے اختتام پہ قائدین نے پر جوش تقاریر بھی کیں جن میں نہتے کشمیریوں پہ ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی منظر کشی کی گئی اور بین الاقوامی کمیونٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کےلیے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور واک………اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو
یادگاری شیلڈ پیش کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بہاولنگر کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار اور واک…….

سلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ریٹارئرڈ اساتذہ کی جانب سے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان مرحوم کی یاد میں غلام محمد گھوٹوی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے صاحبزادہ رانا تعریف علی خان، رانا توصیف علی خان اور دختران نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر ز پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل خان، پروفیسر ڈاکٹر سلیم طارق، پروفیسرڈاکٹر منیر اختر، ڈینز پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف فارمیسی، پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی سابق ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق خان کی شعبہ تعلیم خصوصا اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کی شعبہ فارمیسی اور کیمیا کے آغاز کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ ہمیشہ ایک انتھک ا ور قابل استاد اور بہترین منتظمین کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فیض الحسن نسیم، پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی، پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور طلبا وطالبات نے بھی خطاب کیا۔ قاری ڈاکٹر عبدالستار نے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق خان کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی اور دیگر اساتذہ کرام نے راناتعریف علی خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
مالیہ کے سفیرشیخ نورمحمد حسن کا یو ای ٹی لاہور کا دورہ،وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات ……….اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ مفادات کے شعبہ جات میں باہم تحقیق کو فروغ دینے پر بات چیت …….پاکستان اورصومالیہ کے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات ہیں: سفیرتدریسی اداروں کے مابین دو طرفہ تعلقات قائم کروانے میں سفارت خانہ معاون ثابت ہو گا: سفیر
پاکستان میں موجود صومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیااور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے یو ای ٹی میں زیر تعلیم صومالیہ کے طلباء سے ملاقات کی اور انکو درپیش چیلنجزکو سنا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک میں تدریسی روابط کو ترویج دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یو ای ٹی میں انٹرنیشنل طلباء کو فراہم کی جانے والی ہاسٹل اور دیگر تمام سہولیات کو سراہا۔صومالی سفیر نے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کو یقین دہانی کرائی کہ دو طرفہ تدریسی اداروں کے مابین تعلقات قائم کروانے میں سفارت خانہ معاون ثابت ہو گا تاکہ انجینئرنگ کی تعلیم اورایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوا جاسکے۔انکا کہنا تھا ک صومالیہ میں انجینئرنگ کے شعبہ میں بہت صلاحیت موجود ہے جس سے پاکستانی اداروں کو فائدہ اٹھانا چاہیئے اس حوالے سے سفارت خانہ ذاتی دلچسپی لے رہا ہے۔ ڈاکٹر شاہدمنیرنے بتایا کہ یوای ٹی بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اسی وجہ سے یہاں مختلف ممالک سے طلبہ زیر تعلیم ہیں اور انکو بہترین تعلیم و تربیت دینے کی غرض سے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے روابط قائم رکھے ہوئے ہیں تاکہ تکنیکی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبہ جات میں باہم تحقیق کو فروغ دینے کیلئے معاہد ہ کی گنجائش موجود ہے جس سے یقینی طور پر دو طرفہ تعلقات کو واضح مقصدیت حاصل ہو سکے گی۔آخر میں وائس چانسلر نے سفیرکو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیرصومالیہ کے سفیرشیخ نور محمد حسن کو یو ای ٹی دورے کے موقع پرشیلڈپیش کر رہے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
لاہور (6فروری،جمعرات):پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئرکے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیزسے انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تک ریلی نکالی گئی۔ہیومین رائٹس چیئر کی سربراہ اور ہیڈ آف سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں سکول آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے تمام شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرپرسن شعبہ پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ ڈاکٹر فائزہ لطیف،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم سومرو،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عابدہ اشرف نے کہا کہ بھارتی تسلط میں کشمیر کی حیثیت ایک جیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے انسانی حقوق کے ساتھ آئینی حقوق بھی سلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اندرونی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جس میں سب سے ذیادہ فوجی تعینات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ خاموش نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر شبیر سرور نے کہا کہ دنیا نے مقبوضہ کشمیر کا ایشو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے ڈیموگرافکس میں تبدیلی لا رہا ہے۔ڈاکٹر فائزہ لطیف نے کہا کہ کشمیر میں امن قائم کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بعد ازاں فیض احمد فیض سیمینار روم میں سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
سینٹر فار کاؤنسلنگ اینڈ کیریئر ایڈوائزری (C3A) نے حال ہی میںنسٹ کالج آف ایروناٹیکل انجینئرنگ (CAE) میں طلبہ کی فلاح و بہبود اور ذاتی ترقی پر مرکوز ایک سلسلہ وار سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان سیشنز میں طلبہ کو NUST کے کیریئر وسائل، صحت مند ہم عمر تعلقات کے لیے حکمت عملی، اور یونیورسٹی کی حفاظتی پالیسیوں کے ذریعے ہراسمنٹ سے نمٹنے کے طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔
مزید برآں، C3A نے فیکلٹی کے لیے اسٹریس مینجمنٹ کی تربیت بھی فراہم کی، تاکہ وہ بہتر طریقے سے اس دباؤ کا سامنا کر سکیں
نیشنل کالج آف آرٹس، لاہور میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور فنکاروں نے تخلیقی پوسٹرز کے ذریعے کشمیری عوام کی جدوجہد، ثقافت اور حقوق کو اجاگر کیا۔
تقریب میں اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نیشنل کالج آف آرٹس، پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
“یہ نمائش نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان فنکاروں کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کی بھی عکاس ہے۔ آرٹ ایک طاقتور ذریعہ ہے جو تاریخی حقائق کو اجاگر کرنے اور دنیا کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔”
شرکاء نے طلبہ کے فن پاروں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ فن اور ثقافت کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں.
پپنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی
پنجاب یونیورسٹی نے وزاعظم یوتھ پروگرام کے خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کے لیے 5.5 ملین روپے کی گرانٹ حاصل کرلی۔خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی سمیت راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر محمد شبیر سرور نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے تعاون اور سرپرستی سے شعبہ سپورٹس کھیلوں کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم، ڈائریکٹر سپورٹس جاوید میمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا شکریہ ادا کیا۔
سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی تھر روایتی اور ثقافتی میلہ جمعرات کو منعقد کیا جائےگا

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی اور تھری سٹوڈنٹس کونسل کے اشتراک سے ’’تھر روایتی و ثقافتی میلہ‘‘ (جمعرات ) کو منعقد کیا جائےگا۔ اس میلے کا مقصد تھر کے ماحولیاتی، ثقافتی، سماجی اور اقتصادی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جبکہ اس کی عظیم وراثت اور روایات کو بھی اجاگر کرنا ہے۔یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال کی سرپرستی میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں ملکی سکالرز، محققین، طلبہ اور ثقافتی شخصیات تھر کے متنوع منظرنامے کو تکنیکی سیشنز، نمائشوں اور ثقافتی پرفارمنسز میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب میں وزیر تعلیم و خواندگی، حکومت سندھ، سید سردار علی شاہ بطور مہمان خصوصی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور راج ویر سنگھ کو بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا ہے،اس میلے میں معروف ماہرین مختلف موضوعات پر اظہار خیال کریں گے، جن میں پروفیسر نور احمد جنجھی تھر کی حیاتیاتی تنوع ، ناصر پنھور ماحولیاتی ،ادریس جتوئی تھر اور سندھی ادب ،بھارو مل امرانی تھری لوک داستانوں اور روایتی ثقافت پر اظہار خیال کریں گے، جبکہ دیگر نمایاں مقررین میں ڈاکٹر سونو مل کھنگھارانی تھر میں اقتصادی مواقع ، نور احمد بجیر روزگار کے مواقع اور خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل پر پشپا کماری اور زاہدہ دیتھو روشنی ڈالیں گی۔
اس میلے کے دوران تھری ثقافت، خوراک، زراعت اور دستکاری کی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ دوسری نشستوں میں تھر کے ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع، ثقافت اور ورثے پر تکنیکی سیشنز ہوں گے، جس کے بعد لوک داستانوں اور تھری فنون پر مبنی ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائیں گی۔ شام کے وقت ڈرامہ اور آرٹ کے ذریعے تھر کے موضوعات کو اجاگر کیا جائے گا، جبکہ رات کو ایک شاندار ثقافتی شو میں موسیقی کی محفل منعقد ہوگی۔ اس میلے کا چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر اور سیکرٹری ڈاکٹر شنکر سنگھ سوڈھو ہیں۔
سیکرٹری اسکولز جناب خالد نذیر اور پارلیمانی سیکرٹری محترمہ نوشین عدنان کی ورلڈ بینک ٹیم کے ساتھ ملاقات
سیکرٹری اسکولز جناب خالد نذیر اور پارلیمانی سیکرٹری محترمہ نوشین عدنان کی ورلڈ بینک ٹیم کے ساتھ ملاقات جس میں پنجاب کے تعلیمی منصوبوں پر غوروخوص لیا گیا۔

سیکرٹری اسکولز خالد نذیر تعلیم پروگرام کے حوالے سے یونیسف ٹیم، ڈی جی قائد اور پی ڈی پی ایم آئی یو کے ساتھ ملاقات۔