:پنجاب یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی نے گزشتہ تین ماہ کے دوران ہنگامہ آرائی،جھگڑے، جنسی ہراسانی سمیت منفی سرگرمیوں میں ملوث 78طلباء کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مختلف سزائیں دی۔ ان میں 13طلباء کویونیورسٹی سے خارج کیا گیا جبکہ 15 کومعطلی کی سزا دی گئی۔ اسی طرح 2طلباء کا داخلہ منسوخ کیا گیا اور7طلباء کوایک تعلیمی سال کیلئے خارج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 14طلباء کو وارننگ جبکہ چند طلباء کو وارننگ کے ساتھ عارضی معطلی اور جرمانے کی سزائیں بھی دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کے فیصلے کے خلاف طالبعلم ملک اسجد رحمان، حسن ارشد اور غضنفر علی ریحان کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی۔ترجمان کے مطابق وائس چانسلر نے یونیورسٹی ڈسپلن کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے طلباء کوخارج کردیا۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے مرتکب طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Ilmiat
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب کا انعقاد، وزیر ہائر ایجوکیشن نے 116 طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقسیم کیے……..ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 331مزید طالبات کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے سکالر شپ منظور کر لیے ہیںوزیر ہائیر ایجوکیشن رانا سکند ر حیات
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کی 116
طالبات میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا
انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات، وائس
چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین ، سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائیر
ایجوکیشن منیب الرحمن، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ایچ ای سی منصور احمد
بلوچ سمیت طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب
النساء حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے
ہونہار سکالر شپ پروگرام سے ذہین طالبات کے لیے تعلیم کا حصول ممکن کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کو رسمی تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ
امور بھی سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ عملی شعبوں کے لیے درکار مہارتیں سیکھ
سکیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے 70 سال
مکمل ہونے پر پلاٹینم جوبلی منانے کا اعلان کیا۔ انھوں نے بتایا کہ
یونیورسٹی 70 سالہ تقریبات کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد یونیورسٹی
کی تاریخ اور خواتین کی ترقی کے لیے کردار کو واضح کرنا ہے۔ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے وزیر ہائیر ایجوکیشن رانا سکند ر حیات نے کہا کہ طالبات کی 4
سال کی فیس وزیر اعلی پنجاب ادا کریں گی۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی 331
مزید طالبات کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے سکالر شپ منظور کر لیے ہیں۔ رانا
سکند ر حیات نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کے لیے پنجاب حکومت
دو الیکٹرک بسیں دی جائیں گی اور اس کے لیے جلد ہی اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے اعلان کیا کہ ماسٹر شیف مقابلوں کا انعقاد ہوم اکنامکس یونیورسٹی
میں کیا جائے گا۔ وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لیپ ٹاپ
تقسیم کرنے جارہی ہے اور یہ لیپ ٹاپ اُن ذہین طلباء کو دیے جارہے ہیں جن کے
ہاتھ میں پاکستان کا
روشن مستقبل ہے۔ رانا سکندر حیات نے طالبات میں
سکالر شپ چیک تقسیم کیے اور انھیں مبارک باد پیش کی۔

چیف منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کرنے کا آخری روز 20 مارچ ہے۔ ………… آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔……… جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلباء 20 مارچ تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
زیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ چیف منسثر لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے کا آخری روز 20 مارچ ہے۔ لیپ ٹاپ کیلئے اب تک 2.5 لاکھ سے زائد طلباء رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ جدید لیپ ٹاپ کے خواہشمند بی ایس کے طلباء کل تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اپلائی کرنے کیلئے لنک ہائیر ایجوکیشن کے سوشل میڈیا پیجز پر مشتہر ہے۔ طلباء لیپ ٹاپ کیلئے

https://cmlaptophed.punjab.gov.pk/
لنک پر آن لائن اپلائی کریں۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ لیپ ٹاپ کیلئے پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلباء اہل قرار دیئے گئے ہیں، جنہیں جدید ترین کور i7 لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیا کی گئی ہیں۔ بی ایس طلباء کیلئے 65 فیصد، میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سید فرید علی نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں پہلے روڈ سیفٹی تھیم پارک کا افتتاح کردیا۔
ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس سید فرید علی نے پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں پہلے روڈ سیفٹی تھیم پارک کا افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ایس پی عاطف شہزاد، فیکلٹی ممبران، افسران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سید فرید علی نے موٹر سائیکل،موٹر کاروں اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں کے لیے ضروری حفاظتی اصولوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک چالان اور حادثات سے بچنے کے لیے تمام ڈرائیورز سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ پہنیں اور ٹریفک سگنلز کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلباء میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کے لیے اکیڈیمیا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ ہم طلباء اور عام لوگوں میں روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے موٹرویز پولیس کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن ہے کہ ایک انٹرایکٹو تھیم پارک بنایا جائے جس میں نقلی سڑکیں، ٹریفک سگنلز اور پیدل چلنے والے کراسنگ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری اور مربوط کوششوں کے بغیر جانوں کے ضیاع کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا جس سے خاندانوں اور برادریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تقریب میں طلباء کی ورچوئل ٹریننگ سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقادہوا۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے تاکہ وہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کا حصہ بن سکیں۔……..ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان تعلیمی منصوبوں سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ماضی میں متعدد اہم تعلیمی منصوبے شروع کئے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ان منصوبوں سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے گروہوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے بلوچستان کے طلبہ کے لئے ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں 5,000 سکالرشپس فراہم کئے جبکہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران مزید 5,000 سکالرشپس فیز ٹو میں دیئے گئے۔
انہوں نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو ہدایت کی کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر ایک جامع اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کی جائے تاکہ وہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کا حصہ بن سکیں۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو مثبت نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور ان کے لئے اعلیٰ تعلیمی مواقع فراہم کئے جائیں، اس سلسلے میں انہوں نے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی بنیادوں پر یونیورسٹیوں میں گروہ بندی کے خاتمے کے لئے ہاسٹلوں میں طلبہ کو مختلف علاقوں کے ساتھ رہائش دیں تاکہ ان میں یکجہتی پیدا ہو ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت نوجوانوں کی بہتری اور ان کے روشن مستقبل کے لئے ہر وقت کوشاں ہے اور انہیں تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
Sh
PMDC news……..پاکستان حکومت کا نئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے حکومتی ہدایات کے تحت نئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی رجسٹریشن روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، 5 جنوری کے بعد جمع کرائی گئی کوئی بھی درخواست قابل غور نہیں ہوگی، البتہ اس تاریخ سے پہلے جمع کرائی گئی 13 درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس فیصلے کی بنیادی وجہ میڈیکل اداروں میں فیکلٹی کی کمی ہے۔ اس وقت پاکستان میں:
- 121 نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں۔
- 66 سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہیں۔
- گزشتہ ماہ PMDC نے سینیٹ کمیٹی کی سفارش پر نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو فیس وصول کرنے سے بھی روک دیا تھا۔ اس وقت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نجی میڈیکل اداروں سے متعلق امور کا جائزہ لے رہی ہے، جن میں غیر معمولی فیسوں کی وصولی بھی شامل ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں فی طالب علم 15 ملین روپے سے زائد فیس وصول کی جا چکی ہے۔
CM Punjab NEWS……پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی۔سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپیشل لوگوں کیلئے سپیشل اقدامات کیے۔پنجاب بھر میں 40ہزار سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد بیماریوں کی تشخیص کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیمار طلبہ کے مفت علاج کا حکم دیا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ طلبہ کی حاضری کے لئے فیشل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرایا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی افرادروزگار پروگرام کی منظوری دے دی۔سپیشل بچوں کیلئے رائزنگ سٹار کارڈبرائے سپیشل چلڈرن متعارف کرانے کا پروگرام کافیصلہ کیاگیا۔سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازعیدی پروگرام برائے خصوصی طالبعلم نے منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سپیشل بچوں کیلئے 9الیکٹرک بسوں کی منظوری بھی دے دی۔سپیشل ایجوکیشن مراکز کا ہر 6ماہ کے بعد پرفارمنس آڈٹ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ اورایس ایم یو کو سپیشل بچوں کے والدین سے مسلسل رابطوں کا حکم دیا۔سپیشل بچوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے سکولوں،سینٹرز اوربسوں میں مزید کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی۔سپیشل بچوں کیلئے ایکسٹرنل امتحانی سسٹم تشکیل دینے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کیلئے کلینکل سائیکالوجسٹ اورسپیچ تھراپسٹ کی سروسز،آؤٹ سورس کرنے کا حکم دیا۔ سپیشل بچوں کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔سپیشل بچوں کے داخلے یقینی بنانے کیلئے سی ایم پنجاب انرولمنٹ اورآگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق جبین نے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایاگیاکہ ذہنی طور پر متاثرہ ساڑھے 6ہزار سپیشل بچوں کی کیٹگری کا تعین کیاگیا۔ذہنی طور پر متاثرہ سپیشل بچوں کی کیٹگری کے مطابق نیاسلیبس بھی تیار کر لیا گیا۔ہر ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل سمارٹ روم بنایا جائے گا۔بصارت اور قوت سماعت سے محروم سپیشل بچوں کوٹچ سکرین پر ڈیجیٹل سلیبس پڑھایا جائے گا۔بصارت اور قوت سماعت سے محروم بچے ٹچ سکرین کی مدد سے آسانی سے پڑھ سکیں گے۔ہر ڈسٹرکٹ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم کیے۔مڈل کلاس سے سپیشل بچوں کو خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سکل سکھائے جائیں گے۔میٹرک تک ہر سپیشل بچے کے لئے سکل سیکھنے میں معاونت کی جائے گی۔آٹزم سکول میں ایرلی آٹزم کے پہلے مرحلے پر تشخیص کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔تین سالہ متاثرہ بچے کو ابتدائی عمر میں ہی آٹزم کی تشخیص سے علاج میں آسانی ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواشریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ کا سسٹم نافذکیاگیا۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے خصوصی سپیشل سلیبس تیارکیااور منظوری دے دی گئی۔سماعت سے محروم بچوں کیلئے سائن لینگویج بھی شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن انفارمیشن سسٹم اور خصوصی ہیلپ لائن 1162 قائم کیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ بھی فنکشنل کر دی گئی۔بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ پنجاب میں 14567 سپیشل طالبات سمیت 39085 سے زائد سپیشل طلباء خصوصی مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔سماعت سے محروم، جسمانی معذور شکار، نابینا اورآٹزم کا شکار بچے سپیشل ایجوکیشن مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اور سلولرنر بچوں بھی سپیشل ایجوکیشن مراکز میں زیر تعلیم ہیں۔ پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 12 آٹزم یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ 27ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر کے28 سپیشل ایجوکیشن سکولوں کو مریم نوازسنٹر آف ایکسی لینس برائے سپیشل ایجوکیشن اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ وہاڑی، لودھراں، فیصل آباد، سیالکوٹ اور میانوالی میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی نئی عمارتیں مکمل ہوگئی۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں مانیٹرنگ اور بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 3450سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔ صوبائی سطح پر پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے لئے کنڑول روم بھی قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔خصوصی بچوں کا خیال رکھنا فلاحی ریاست کا فرض اولین ہے۔
**
یو ای ٹی لاہور، انٹری ٹیسٹ میں 15 ہزار 460 انجینئرنگ طلباء کی شمولیت …….پیر سے شروع ہونے والے انٹری ٹیسٹ جمعرات تک جاری رہیں گے……دوسرے انٹری ٹیسٹ (ای کیٹ) کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 7 اپریل سے ہو گا
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسکے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاآغاز ہوچکا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 11 شہروں کے 12 سینٹرز اور 100 کمپیوٹر لیبز میں 20 مارچ بروز جمعرات تک جاری رہیں گے۔جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 28 مارچ کو کیا جائے گا۔ اسی طرح دوسرے انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 7 اپریل 2025 سے ہو گا۔ جبکہ دوسرا انٹری ٹیسٹ جون میں ہو گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹری ٹیسٹ میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے انٹری ٹیسٹ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔








