:پنجاب یونیورسٹی نے مریم احسان دخترمحمداحسان بٹرکو ریاضی، صباء خان دختر محمد مختار خان کوپنجابی،سارہ اجمل دخترمحمداجمل اظہر کومالیکیولر بائیولوجی،اظہر احمدولداحمد خان کو کیمسٹری،عائشہ غفوردختر عبدالغفور کو اردو، غلام شہباز ولد محمد شریف کواردو،انعم باجوہ دختر محبوب الرحمان کوانوائرمینٹل سائنسز، حسنین حیدر ولد مہرخان کو فزکس، محمد کاشف شہزاد بیگ ولد محمدحنیف بیگ کواپلائیڈ جیالوجی (پیٹرولیم اینڈ سٹرکچرل جیالوجی)اور محمدعثمان ولد محمدافضل کو کامرس کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔
Ilmiat
ائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور سید ظفر شریف نے بغد اد الجدید کیمپس میں قائم شدہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا
بہاول پور (پ ر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور سید ظفر شریف نے بغد اد الجدید کیمپس میں قائم شدہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی مختلف شعبوں میں خود کفالت میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ سے یونیورسٹی کے لیے فرنیچر جیسے کلاس رومز کے لیے کرسیاں اور میز اور دیگر اشیاء تیار ہو رہی ہیں۔ یونیورسٹی کے اندر ہی فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کی سہولت کے باعث فرنیچر کی خریداری پر ہونے والے اخراجات کم ہو گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ بلال احمد خان اور ان کے سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت کے بعد یونیورسٹی کو معیار ی فرنیچر دستیاب ہوگا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اب یونیورسٹی تجارتی پیمانے پر بھی فرنیچر تیار کرکے آمدنی کا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ سید ظفر شریف نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا قیام انتہائی خوش آئند ہے اور یونیورسٹی کے کاریگروں کی ہنر مندی قابل ستائش ہے۔ ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے وفد نے وائس چانسلر کے ہمراہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ میں تیار شدہ فرنیچر کا معائنہ کیا اور فرنیچر کی تیاری کے مراحل دیکھے۔ اس موقع پر شیخ محمد عباس رضا سابق صدر ، آصف عباس سابق ایگزیکٹو ممبر ، سید عبیر حیدر سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار طارق محمود شیخ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر عامر منظور اور لیکچرر فیصل شہزاد موجود تھے۔ قبل ازیں ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان انٹرپرینورشپ، طلبا وطالبات کے ٹیلنٹ کے فروغ ، یونیورسٹی کی تدریسی سرگرمیوں میں معاونت خصوصا کپاس کے بیجوں کی فروخت میں معاونت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے محمد یوسف کارپنٹر کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سید ظفر شریف نے کارپینٹر کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے محمد یوسف کارپینٹر کو مدعو کر کے نقد انعام دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا۔چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب کی جانب سے تقریب کی صدارت ڈاکٹر مظہر سعید نے کی۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا۔
چیئرمین ایچ ای سی جناب ندیم محبوب کی جانب سے تقریب کی صدارت ڈاکٹر مظہر سعید نے کی۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے سینئر افسران، عملہ اور خوشی سے لبریز بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور آزادی و اتحاد کی روح کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی پرجوش دھن نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا۔
78 برسِ آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا، جو پاکستان کے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر فخر انگیز سفر کی علامت تھا۔یہ رنگا رنگ تقریب ایچ ای سی کے قومی فخر اور اتحاد کے عزم کی عکاس تھی۔

یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز پاکستان کے اٹھترہویں (78)یوم آزادی کے حوالے سے ایک پرُ وقارتقریب منعقدہو ئی۔ جس میں وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے چیئر مین پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اورپروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمن کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔
یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز پاکستان کے اٹھترہویں (78)یوم آزادی کے حوالے سے ایک پرُ وقارتقریب منعقدہو ئی۔ جس میں وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) نے چیئر مین پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اورپروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمن کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ تقر یب میں یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبران،ایڈ منسٹر یٹیو افسران،سٹاف اور اُن کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دریں اثنا ء سٹی کیمپس میں کیک کا ٹنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا نیز سٹی کیمپس میں ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غرض سے پروفیسر ڈاکٹرمحمد یونس اور پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف نے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران و افسران کے ہمراہ ایڈمن بلاک کے سامنے لان میں پودے بھی لگا ئے۔
جشن آزدی دن کے مو قع پر حا ضرین سے خطاب کرتے ہوئے پرو فیسرڈاکٹرمحمد یونس نے اسا تذہ، طلبہ اورملازمین کو پاکستان کے اٹھترہویں یوم آزادی کی مبا رکبا د پیش کی نیز اُ نہو ں نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلما نو ں کے لیئے ایک آزا د ملک کے حصول کے لیئے قا ئد اعظم محمد علی جناح کی سیا سی جدو جہد اور ادا کی گئی انتھک کاوشوں اور گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اُ نہو ں نے کہا کہ ہم شا عر مشرق ڈاکٹر محمد علا مہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہو ں نے ہمیں ایک آزاد ملک کا بہترین تصور پیش کیا نیز کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بھی بے حد ممنو ں ہیں جنہو ں نے پاکستان کا د فا عی سسٹم نا قا بل تسخیر بنانے میں اپنامثا لی کردار اداکیا کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں امن و سکون کے ساتھ زند گی گذا ر رہے ہیں۔

پرو فیسرڈاکٹرمحمد یونس نے افوا ج پاکستان کی بھی شاندار کاوشوں کی تعریف کی جنہو ں نے حال ہی میں آپریشن بنیان المر صو ص کے دوران دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور جرات و بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہما ر ے بز ر گو ں نے ایک آ زاد ملک کے حصول کی جدو جہد میں اپنی بیش قدر قیمتی جا نو ں کے نذ را نے پیش کیئے،تب ہمیں خدا نے آزا دی کی نعمت سے نوا ز ا کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں ایک آزاد قوم کی طر ح زندگی گز ار رہے ہیں۔اُ نہو ں نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی خدا کی نعمت ہے اور اس کی قدر کشمیر اور فلسطین کی عوام سے پوچھیں جو آج تک آزادی کی نعمت سے محروم ہیں نیز اُ نہو ں نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیئے دعا بھی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہمارا ملک اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا تھا اور ہمیں اس بات پر پورا فخر ہے نیز کہا کہ پاکستانی ہونے کے نا طے ہم پر ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ ہم اپنے علم و عمل سے ملکی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر پاکستانی افواج کے شہدا اور ویٹر نری یونیورسٹی کی تر قی کے لیئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے دعا بھی کی۔
د ریں اثنا ویٹر نری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز جن میں راوی کیمپس پتوکی، کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز جھنگ،خا ن بہا در چو ہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینیمل سائنسز نارووال اور پیراویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کروڑ لعل ایسن لیہ کیمپس میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہو ئیں۔
معرکہ حق جشن آزادی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پرچم کشائی کی…… حالیہ دنوں میں دشمن نے ہماری سرحدوں پر جارحیت کی تو ہماری افواج نے نہ صرف جغرافیائی بلکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا بہترین ثبوت دیا۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ۔ یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے……..وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران…… نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے لیے بہاول پور کی خدمات بے مثال ہیں۔ بہاول پور پہلی ریاست تھی جو پاکستان میں شامل ہوئی۔ ریاست بہاول پور نے نوزائیدہ مملکت پاکستان کو بھرپور مالی امداد کے ساتھ ساتھ انتظامی طور پر بھی مدد کی۔ ………. نواب بہاول عباس خان عباسی

معرکہ حق جشن آزادی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پریونیورسٹی سیکورٹی کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ 14 اگست ہمارے قومی وجود کا سنگ میل ہے۔ پاکستان علامہ اقبال کی بصیرت اور قائد اعظم کی قیادت کا شاہکار ہے۔ وائس چانسلر نے محسن پاکستان و بانی جامعہ اسلامیہ بہاول پور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دشمن نے ہماری سرحدوں پر جارحیت کی تو ہماری افواج نے نہ صرف جغرافیائی بلکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا بہترین ثبوت دیا۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی ۔ یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔ نواب بہاول عباس خان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور قیام پاکستان کے لیے بہاول پور کی خدمات بے مثال ہیں۔ بہاول پور پہلی ریاست تھی جو پاکستان میں شامل ہوئی۔ ریاست بہاول پور نے نوزائیدہ مملکت پاکستان کو بھرپور مالی امداد کے ساتھ ساتھ انتظامی طور پر بھی مدد کی۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی سو سالہ تقریبات پر وائس چانسلر ، اساتذہ اور طلباو طالبات کو مبارکباد دی۔ نواب بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں وائس چانسلر کی زیر قیادت تدریس وتحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے خصوصا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو تمام علوم سے منسلک کرنے کا اقدام بہت خوش آئند ہے۔ اس موقع پر صادق پبلک سکول بہاول پور کے استاد نعمان فاروقی نے ریاست بہاول پور کے تعلیمی ، سماجی اور معاشی اقدامات اور نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے نواب بہاول پور عباس خان عباسی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر جشن آزادی کے سلسلے میں شعبہ اسٹیٹ کیئر کی جانب سے وائس چانسلر اور نواب بہاول عباس خان عباسی نے طلباء وطالبات میں شجر کاری مہم کے پودے تقسیم کیے۔ وائس چانسلر اور پرنس بہاول عباس خان عباسی نے حبیب بنک لمیٹڈ کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ وائس چانسلر نے سیلانی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے یونیورسٹی ملازمین کے لیے دئیے گئے تحائف بھی تقسیم کیے۔

ہم پاکستان کے 78ویں جشن آزادی پر1947ء میں ملک کو آزادکرانے والے اور 10مئی 2025ء کو آزادی کی حفاظت کرنے والے محسنوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں…..ہم اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے معرکہ حق میں بڑی فتح نصیب کی اور ہم ایک بڑی قوم بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 10 مئی کے بعد بھرپور قوت سے روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے………وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب
:وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے 78ویں جشن آزادی پر1947ء میں ملک کو آزادکرانے والے اور 10مئی 2025ء کو آزادی کی حفاظت کرنے والے محسنوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایڈمن بلاک کے سامنے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام،فیکلٹیز ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ،افسران، ملازمین، طلباء و طالبات، فیملیزاور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی اورکبوتر آزاد کئے۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے جس میں ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے ملک، قوم اور ایمان کے ساتھ کہ جب تک زندہ ہیں اس وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے معرکہ حق میں بڑی فتح نصیب کی اور ہم ایک بڑی قوم بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 10 مئی کے بعد بھرپور قوت سے روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور متحد ہوکر خوشحالی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے شرف بخشا تو ملک کی حفاظت کے لئے شہادت کو قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور خراب موسم میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے جذبات قابل دید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی آزادی کے لئے ہر تقریب میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی ضروری ہے جو صرف تعلیم سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی میں جامعات کا کرداراہم ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی صف اول کا کردار اداکررہی ہے۔

یو ای ٹی لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد……پاکستان کا 78واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا …….یومِ آزادی پر ہمیں اپنے قومی جوش و جذبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف موڑنا ہوگا،ہمیں ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے،…… ڈاکٹر شاہد منیر
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز طلباء کی میوزک سوسائٹی کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، ٹریژر، کنٹرولر امتحانات، پی آر او، دیگر تعلیمی و انتظامی عملے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ “یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے قومی جوش و جذبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف موڑنا ہوگا، کیونکہ یہی اصل ترقی کے محرک ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “جدت کو اپنا مشن اور علم کو اپنی طاقت بنا کر ہم ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔” جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر فیملیز بالخصوص بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب میں مختلف بچوں نے تقاریر کیں، اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر نے مہمانوں سے خطاب کیا اور حاضرین کو 78ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں حصہ ینے والے طلباء کو انعامات دئیے گئے اور وائس چانسلر نے سٹوڈنٹ سوسائٹیز کو بہترین کارکردگی دکھانے پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ جشن آزادی کے اس عظیم موقع پر ملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جس کے ںعد وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے حاضرین بالخصوص بچوں کیساتھ تصاویر بنوائیں۔
3 Attachments • Scanned by Gmail
آزادی اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، جس کا شکر ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔……. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری………. گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پروقار تقریب کا انعقاد
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پروقار تقریب کا انعقاد ، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر اساتذہ، طلباء اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہمیں آزادی کی جدوجہد میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم اور وعدہ ہے، جو ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کریں، چاہے وہ وطن کے لیے ہوں، اپنے ادارے کے لیے یا اپنے پیشہ وارانہ اور روزمرہ کے کاموں کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، جس کا شکر ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، یہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں آنے والے دنوں کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ جنگی حالات میں درپیش چیلنجز طویل عرصے تک جاری رہ سکتے ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم دنیا کو ثابت کریں کہ ہم واقعی ایک زندہ قوم ہیں۔
یوم آزادی کی تقریب میں ڈبیٹنگ سوسائٹی کے طلباء نے پرجوش تقاریر پیش کیں۔

آزادی کسی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور احترام لازم ہے۔…….. ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور آج پاک افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔………وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین یونیورسٹی آف اوکاڑہ
پاکستان کا 78واں یوم آزادی یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں قومی جذبے، حب الوطنی کے جوش اور وطن کی سلامتی و خودمختاری کے لیے دعاؤں کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور رجسٹرار جمیل عاصم نے قومی پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سیکیورٹی اسکواڈ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے زیتون کا پودا لگایا، جو امید اور ترقی کی علامت قرار دیا گیا۔ وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے پاک افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ آزادی کسی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور احترام لازم ہے۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور آج پاک افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
رجسٹرار جمیل عاصم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے اور اس کے تحفظ و دوام کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مارکۂ حق” ایک ایسا تاریخی موڑ تھا جس نے قوم کو امید اور بہتری کے سفر پر گامزن کیا۔
یوم آزادی کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں ملی نغمے بجائے گئے اور پورے کیمپس میں حب الوطنی کا ماحول نمایاں رہا۔ یونیورسٹی کی اہم عمارتوں کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ٹیم اور اوکاڑہ گیریژن ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جبکہ طلبہ سوسائٹیز کے مابین قومی نغموں اور تقاریر کے مقابلے بھی ہوئے۔
تمام تقریبات ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور پبلک ریلیشنز آفس کے اشتراک سے منعقد ہوئیں۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔