ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو 4پی ایچ ڈی اور 3ایم فل پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کہا کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے جن پروگراموں کے اجازت نامے جاری کیے ہیں ان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پی ایچ ڈی جغرافیہ، پی ایچ ڈی ایجوکیشن لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ، پی ایچ ڈی آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور پی ایچ ڈی اینیمل بریڈینگ اینڈ جنیٹکس شامل ہیں۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ایم ایس سی آنرزایگریکلچرہارٹیکلچر اور بہاولنگر کیمپس میں ایم فل باٹنی اور ایم فل کیمپوٹر سائنس کے آغاز کی اجازت دے دی ہے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ان پروگراموں کی اجازت دینے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ڈینز، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، پروفیسر ڈاکٹر محمدخالد منصور، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی اور ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگر ڈاکٹر رفاقت علی اور تدریس شعبہ جات کے سربراہان پروفیسر ڈاکٹر شیر محمد ملک، ڈاکٹر عابد حسین شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس، ڈاکٹر ویژا شفیق، پروفیسر ڈاکٹر مسرت عباس خان کو مبارکباد دی ہے۔
Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی نے نائلہ رحمان دخترمحمد ثناء اللہ کوتاریخ،محمد عباس ولد غزان محمود کواردو، مکرم علی خان ولد الطاف خان کوایڈمنسٹریٹیو سائنسز (مینجمنٹ)،نذیر حسین ولد محمد شفیع کوانفارمیشن مینجمنٹ اورگائتی سحر شریف دختر شریف صاحب دین کوزوالوجی کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور نے ڈی ایس گروپ آف کمپنیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد نا صرف اکیڈمی اور صنعت کے روابط کو بہتر، وسیع اور مضبوط کرناتھا بلکہ تحقیق کو فروغ دینا ، جدت طرازی، کارپوریٹ ٹریننگ، لیبارٹری کی سہولیات اور مزید مضبوطی کے لیےصنعتی دوروں، ورکشاپس، سیمینارز، اور کانفرنسوں کے ذریعے طلبہ کے تعلیمی تجربے کو بڑھانے ، ملازمت کی جگہ فراہم کرنے ، اور طلبہ کے آخری سال کے پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت کرنا تھا۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایس جی انرجی دانیال صدیقی نے ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب، ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد شفیق، رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈی ایس جی انرجی نظیفہ فاطمہ کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے۔
فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے شعبہ سول انجینئرنگ کو دو سیشنز، 2019 اور 2020 کے لیے ایکریڈیشن دے دی۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو انجینئرنگ کی تعلیم میں سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی قیادت میں جہاں یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز اور تعلیمی پروگراموں کے معیار میں آضافہ ہوا ہے، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے تعلیمی معیار میں بھی ہونیوالی بہتری کے باعث پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرنگ فیکلٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے شعبہ سول انجینئرنگ کو دو سیشنز، 2019 اور 2020 کے لیے لیول II ایکریڈیشن دے دی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس شاندار کامیابی پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اعلیٰ تعلیم، معیارات اور سہولتوں کے باعث اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے تمام انجینئرنگ پروگراموں کو مستند قرار دیتے ہوئے ایکریڈیشن دے دی ہے جس سے اساتذہ اور طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس پیشرفت سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے انجینئرنگ طلباء وطالبات کی رسائی عالمی مارکیٹ تک ہوگئی ہے۔

پاکستان سے بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے چین کے تعلیمی اداروں کے انتخاب کی بڑی وجہ صرف خواہش و عزم اور بنیادی تعلیمی معیار پر پورا اترنا، وسیع پیمانے پر مکمل اور جزوی سکالر شپس، چین کے تعلیمی اداروں کا عالمی درجہ بندی میں نمایاں ہونا اور پاکستانی طلباء و طالبات کو اچھے ماحول کا میسر آنا ہے، یہی وجہ ہے اس وقت بھی 30 ہزار سے زیادہ پاکستانی سٹوڈنٹس چین کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ یہ کہنا تھا اسلام آباد میں “چین مین تعلیمی مواقعوں” کے موضوع پر منعقد ہونے والی ورکشاپ کے شرکاء کا، جس کا انعقاد پاک چائنہ سٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد اور چائنہ میڈیا گروپ کے تعاون سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں بحریہ یونیورسٹی کے علاوہ دیگر نمایاں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبران اور بیرون ملک تعلیم کے لیے کنسلٹنسی سروسز فراہم کرنے والے اداروں و تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔ پاک چائنہ سٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر (بحریہ یونیورسٹی, اسلام آباد) کے ڈائریکٹر کموڈور (ر) عمران الحق نے بتایا کہ پاکستان اور چین کی تاریخی اور لازوال دوستی سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اب اس دوستی کو پروان چڑھانے کے نوجوان نسل کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ یہ کسی نعمت سے کم نہیں کہ عالمی رینکنگ میں پہلے دس درجوں میں شامل چین کے تعلیمی ادارے پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے اپنے دروازے کھول رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم چائنہ سٹڈی سنٹر کی ڈائریکٹر، مس ژیانگ ژینگ نے چین کے تعلیمی اداروں میں اوورسیز سٹوڈنٹس کی بڑھتی تعداد، ان کی انفرادی اور اجتماعی معاشی و اقتصادی ترقی اور چینی معاشرے میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے پرو ریکٹر، ریسرچ اننویشن سنٹر ریئر ایڈمرل (ر) احمد فوزان نے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، پاکستانی نوجوانوں کے لیے چینی زبان سیکھنے کی مستقبل میں اہمیت اور افادیت کے حوالے سے شرکاء کا آگاہ کیا۔ سابق ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد بٹ نے شرکاء کو ان تعلیمی شعبہ جات کے حوالے سے بریفننگ دی جن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے نوجوان مستقبل میں سی پیک جیسے منصوبوں سے معاشی طور مستفید ہو سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں ڈائریکٹر چائنہ میڈیا گروپ، ڈوجیننگ جنھیں پاکستانی عوام تبسم کے نام سے پہچانتے ہیں، نے چینی ثقافت اور با آسانی چینی زبان سیکھنے کے حوالے سے ایک جامع پریزنٹیشن اور شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ ورکشاپ کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل سی پیک سیل (ہائر ایجوکیشن کمیشن) ڈاکٹر صفدر علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی منصوبے سے عوام اس وقت تک مستفید نہیں ہو سکتی جب تک اس سے متعلق مہارت کا حصول یقینی نہ بنا لے، اسی سوچ کے تحت 2017 میں ایچ ای سی میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا، جس کا نتیجہ یہ کہ اس وقت کے مقابلے میں آج چینی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد چھ گنا زیادہ ہے۔ ڈاکٹر صفدر علی شاہ نے کہا کہ عوامی روابط بالخصوص نوجوان نسل کے درمیان روابط کا فروغ معیشت سمیت ہر شعبے میں بہتری کا ضامن ہے۔ اور اسی طرح دونوں ممالک کی لازوال دوستی کے ثمرات عوام تک پہنچنا یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
Links:
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 25ویں ایشین یوتھ چیس چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی چیس ٹیم کی خصوصی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی 25ویں ایشین یوتھ چیس چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی چیس ٹیم آف پاکستان نے خصوصی ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے تمام کھلاڑیوں کو چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ شطرنج جیسی مائنڈ سپورٹس دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ ان گیمز سے بچوں کی ذہنی، جسمانی نشوونما ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شطرنج جیسی صحت مند ان ڈور کھیل سے بچے موبائل اور ٹی وی کی سکرین سے ہٹ کر صحت مند سرگرمی کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ شطرنج میں ہمارے پاس کافی ٹیلینٹ موجود ہے جس کی مثال بارہ سالہ آیت آصمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیت آصمی نے رواں سال قازقستان میں منعقدہ ورلڈ چیس سکولز چیمپین شپ میں برونز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بچے اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام شطرنج کی دنیا میں روشن کریں گے۔
اس موقع پر صدر، چیس فیڈریشن آف پاکستان حنیف قریشی نے گورنر پنجاب کا چیس ٹیم آف پاکستان سے ملنے اور انہیں دعائوں اور نیک تمنائوں سے رخصت کرنے پرشکریہ ادا کیا۔چیس کے تمام کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بہترین کارکردگی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات کرنے والوں میں نیشنل چیس چیمپئن و فیڈے (انٹرنیشنل چیس فیڈریشن)ماسٹر نیشنل و انٹر نیشنل چیس ٹرینر عامر کریم، خالد جاوید، پنجاب مائنڈ سپورٹس اکیڈمی، سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد سلیم اختر، جائنٹ سیکریٹری کاشف سلیم، ایگزیکٹیو ممبر سدرہ بٹ، اور ڈویلپمنٹ آفیسر محمد وقار، چیس فیڈیریشن آف پاکستان، چیس کے کھلاڑی مئشا فرقان چوھدری، آیت آصمی، حفصہ قمر، عیسی حسین لعل ، عمرو افتخار ، سحان احسن ولید احمد اجلال عامر موجود تھے ۔
شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر…..IUB Conference

شعبہ سوشل ورک فیکلٹی آف سوشل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام سماجی علوم کے باہمی اشتراک کے تناظر میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام پذیر ہو گئی۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے سماجی علوم کی مد دسے فعال اور پائیدار معاشروں کی تشکیل کے موضوع پر عالمی کانفرنس کے انعقاد کو سراہا ہے۔ سماجی ترقی میں اکیڈمیا کا کلیدی کردار ہے اور حکومتی اور نجی اداروں کو سماجی اور معاشی کے ترقی منصوبوں میں اساتذہ اور محققین کو شامل کرنا چاہیئے تاکہ دوررس اور پائیدار نتائج حاصل ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سماجی علوم کا معاشرتی ترقی اورپائیداری میں کلیدی کردار ہے اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سماجی علوم میں تدریس و تحقیق کے بغیر موثر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور کی کانفرنس میں موجودگی اور علمی مباحثے میں شرکت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ کانفرنس کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا نے کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی شرکت کو سراہا اور بتایا کہ دو روزہ کانفرنس میں نامور عالمی اور قومی جامعات سے سماجی علوم کے ماہرین اور محققین اور سرکاری و نجی سماجی اداروں کے حکام نے شرکت اور سوشل ورک، ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ، کلائمنٹ چینج اور فوڈ سیکورٹی، صنفی مساوات، معاشرتی ترقی اورپائیداری، پائیدار ترقی کی نفسیاتی اور سماجی جہتیں، کمیونٹی اشتراک اور تعاون، ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے اور سماجی اور معاشی ترقی کے پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگز دیں جن سے اساتذہ اور طلباء وطالبات نے استفادہ کیا۔ کانفرنس میں ڈی جی پاپولیشن پنجاب ثمن راے، وائس چانسلر گورنمنٹ ایمرسن کالج یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سابق صوبائی وزیر و چیئرپرسن بنیاد کمیونٹی لاہور شاہین عتیق الرحمن، سماجی رہنما کائنات رضا، مدثر ریاض ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب، ظفر اقبال چیئرمین این جی او ملتان، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک یونیورسٹی آف پنجاب، ڈاکٹر بالاراجووقو لاتھمسن ریورو یونیورسٹی کینیڈا، ڈاکٹر وچونگ سینا نوچ راتھما سسٹ یونیورسٹی تھائی لینڈ نے کلیدی خطبات کیے دیئے۔

……..2……
منشیات کے مضراثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منشیات کے مضراثرات سے آگاہی اور استعمال کی حوصلہ شکنی کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار سیریز جاری ہے۔ اس کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فیاض الدین احمد ہیں۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام بغدادالجدید کیمپس میں سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پرڈاکٹر ملیحہ عارف پرنسپل میڈیکل آفیسرنے منشیات کے استعمال اور اس کے ذہنی اور جسمانی صحت پر مرتب ہونیوالے مضر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئرز، فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات بڑی تعداد میں شریک تھے۔
The Department of Small Animal Clinical Sciences of the University of
Veterinary and Animal Sciences Lahore arranged two-day workshop on ‘Anaesthesia in Pet
Animal Practice’ at UVAS Veterinary Academy.
Vice-Chancellor Prof Dr Nasim Ahmad presided over the inaugural session of the workshop and
Dean Faculty of Life Sciences Business Management Prof Dr Muhammad Azam chaired the
concluding ceremony and presented shields among the resource persons, organizers and
distributed certificates to the participants while Prof Dr Asim Khalid Mehmood, Dr Uzma Fareed
Durrani, Dr Zia ullah Mughal and a number of participants/clinicians, vet professionals and
postgraduate students were present.
During two day workshop experts delivered their lectures on the topic of physiological aspects of
anaesthesia, pre anaesthesia assessment of patients, gas anaesthesia, birds and rabbit anaesthesia,
anaesthesia emergencies, hands on training on local anaesthesia techniques, hands-on training on
injectable and gas anaesthesia, general monitoring of hands-on training of gas anaesthesia and
emergency management and general hands-on training of gas anaesthesia in birds and rabbit, etc.
The aim of the workshop was to impart practical knowledge regarding latest anaesthesia
techniques in the field of veterinary anaesthesia to the small animal practitioner.
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے الیکشنز 27 فروری 2024 کو منعقد ہونے کا اعلان حتمی ہے
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے الیکشنز 27 فروری 2024 کو منعقد ہونے کا اعلان حتمی ہے ۔اس سلسلہ میں درخواست ہے کہ سو روپیہ فی فرد ووٹر رجسٹریشن فیس الیکشن کمیشن کے مشترکہ اکاؤنٹ
PK13BKIP.0201139320010001
THE PEASANT
میں بیس دسمبر 2023 تک جمع کرا دیں تاکہ اکیس تاریخ کو الیکشن کمیشن کی میٹنگ میں بر وقت الیکشن شیڈول دیا جا سکے۔
پپلا أئین کے تحت تمام أئینی و قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مشترکہ الیکشن کمیشن موجود ہے جبکہ الیکشن سے خوفزدہ چند لوگوں نے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے ایک غیر سنجیدہ شخصیت کے ذریعے کالج کمیونٹی سے بھونڈا مزاق کیا ہے جس کی اتحاد اساتذہ اور تحریک اساتذہ شدید مذمت کرتے ہیں اور کمیونٹی کو یقین دلاتے ہیں کہ پپلا الیکشنز بر وقت ہوں گے ۔ غیر جانبداری اور ازادانہ الیکشن کے تمام تقاضے پورے کیۓ جائیں گے۔انشااللہ ۔
منجانب
پروفیسر غلام مصطفےٰ
چئیرمین پپلا الیکشن کمیشن 23/24
پروفیسر ڈاکٹر افضل عابد
سیکریٹری پپلا الیکشن کمیشن 23/24
All reactions:
1616
