پنجاب یونیورسٹی نے سائرہ بتول دختر سید احمد علی نقوی کوجیوگرافی کے مضمون میں ’خطہ پوٹھوہار، پنجاب۔ پاکستان میں جغرافیائی اور مختلف اعداد وشمار کے ذریعے موسمی تغیر کا غذائی تحفظ پر جائزہ‘ کے موضوع پر،محمد اجمل راناولد محمد اسلم رانا کوایگریکلچر سائنسز (ایگرونومی) کے مضمون میں ’نباتاتی اجزاء کا زمینی یوری ایز کی سرگرمی کو روکنے اور گندم کی نائٹرجنی کھاد سے استفادہ کی صلاحیت کو بڑھانے میں استعمال‘کے موضوع پر،سیدہ زینت مریم دختر سید فیض الحسن رضوی کوکامرس کے مضمون میں ’اسلامی مالیاتی اداروں کے ذریعے زرعی مالیاتی مربوط قدر میں مالیاتی ٹیکنالوجی اور جدت کا کردار: متعلقین کا نقطۂ نظر‘کے موضوع پر،مہوش جبیں دختر اقبال نسیم کوجیومیٹکس کے مضمون میں ’موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان میں ماحولیاتی خطوں اور گندم کی زرعی کاشت کی ترقی پر دیر پااثرات کا جائزہ‘کے موضوع پر اورمحمد عمران خان ولد اسلام الدین کوکمیونیکیشن سٹڈیز کے مضمون میں ’ذرائع ابلاغ اور سماجی و ثقافتی انضمام: پاکستان کے قبائلی علاقوں سے بیدخل افراد کا معاملہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
Developer
صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ایم ای اوز میں 891 ٹیبلیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں……ایم ای ایز کو ٹیبلیٹ کی فراہمی کی بدولت صوبے بھر سے ڈیٹا کی بہتر ترسیل میں مدد ملے گی۔
لاہور 6 جنوری:……صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بطور مہمان خصوصی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس (MEAs) میں ٹیبلیٹ تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ آج صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ایم ای اوز میں 891 ٹیبلیٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ایم ای ایز کو ٹیبلیٹ کی فراہمی کی بدولت صوبے بھر سے ڈیٹا کی بہتر ترسیل میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تمام ایم ای ایز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ پوری محنت اور لگن سے اپنا کام کریں۔مراد راس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیں درست فیصلے لینے کی ضرورت ہے جو ٹھوس معلومات کی فراہمی کی بدولت ہی ممکن ہے۔
صوبائی وزیر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہم نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کیا جبکہ پاکستان کے دوسرے سب سے بڑے ادارے کو مکمل طور پر ڈیجیٹائیز کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے لئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے نظریے کے عین مطابق کام کیا۔آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت اور جامع استعمال کی بدولت اساتذہ کی زندگی مکمل طور پر آسان ہو چکی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے اساتذہ مخض محکمے کے انتظامی امور میں پھنسے رہتے تھے۔مراد راس نے بتایا کہ آج صوبے بھر میں ہمارے اساتذہ کی توجہ مکمل طور پر ہمارے بچوں کو پڑھانے پر مرکوز ہے۔ تقریب کا انعقاد قائد اعظم ہیڈکوارٹر لنک وحدت روڈ لاہور پر کیا گیا اور اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب، ایم ای اوز، و دیگر موجود تھے۔
نئی فیکلٹی کاقیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی توسیع و ترقی کا حصہ ہے۔…… فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق قائم کی گئی ہے ……ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے کہا ہے کہ نئی فیکلٹی کاقیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی توسیع و ترقی کا حصہ ہے۔ فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق قائم کی گئی ہے تاکہ خطے میں سائنسز کے مضامین میں تدریس و تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کا قیام پاکستان بھر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو ایک منفرد مقام دلاتا ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں 12 شعبہ جات ہیں اور فزکس کے شعبوں میں جدید ترین تحقیق کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی میں اس وقت موسم بہار کے سیمسٹر کے داخلے جاری ہیں۔ ان میں بی ایس جیوگرافی، بی ایس ریموٹ سنسگ اینڈ جی آئی ایس، بی ایس میتھمیٹیکس اور بی ایس فزکس پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مضامین کے گریجویٹس کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے اور ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ صنعتی و تحقیقی اداروں میں بھی ان نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ہیں۔ داخلوں کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ eportal.iub.edu.pkپر اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صحبت پور میں سمارٹ سکول کا افتتاح کر دیا ، یہ سمارٹ سکول سیلاب سے تباہی کا شکار علاقے میں 2 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیاگیا۔بدھ کو صحبت پور کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر وزیراعظم نے اس سکول کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سکول میں آئی ٹی کی جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ سکول میں الیکڑانک سمارٹ بورڈز (تختہ سیاہ) مہیا کئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نے سمارٹ سکول کو بلوچستان میں پہلے دانش سکول میں تبدیل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم سکول کے بچوں سے گھل مل گئے ۔ وزیراعظم طالب علموں کے ساتھ ان کے کلاس رومز میں بیٹھ گئے ۔ وزیراعظم نے بچوں کے ساتھ کھیل میں بھی حصہ لیا۔ طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت اور ہنر مندی سے ہی غربت وجہالت کا مقابلہ ممکن ہے،
آپ کی تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس سے ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، آپ کی تعلیم سے ہی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی آپ کی ترقی ہے، آپ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے
نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔ تعلیمی نظام کو طلبہ میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔……وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے نظام تعلیم میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ تعلیمی نظام کو طلبہ میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینا چاہیے۔ اسلام آباد میں ایک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے ایک نئے جامع نصاب کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا جو 21ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تجزیاتی اور تخلیقی ذہن پیدا کرنے میں مدد دے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، تعلیمی اداروں اور سرکردہ نجی سکولوں میں تعلیم کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے تاہم نصاب کو اتفاق رائے سے تیار کرنے کی ضرورت ہے
نہوں نے کہا کہ نصاب کو تخلیقی اور تجزیاتی ذہن پیدا کرنے اور تنقیدی سوچ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علمی معیشت کے اس دور میں فکری سرمائے کی طاقت اور دماغی طاقت قوم کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔ وزیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس وقت ہم علمیات یعنی مشاہدہ اور استدلال کو کھو چکے ہیں جو تعلیم اور علم کی بنیادی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا، موجودہ تعلیمی نظام مشاہدے اور استدلال کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا اور یہاں تک کہ اساتذہ بھی طلباء کو کلاسوں میں سوال کرنے کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب یہ طریقہ کار اختیار کیا گیا تو ابن سینا، ابن رشد اور الخوارزمی جیسے لوگ پیدا ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت نوبل پرائز کا تصور ہوتا تو ان میں سے 70 فیصد سے زیادہ ہوتے۔ مسلمان دانشوروں کے پاس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو تخلیقی صلاحیتوں اور جدت طرازی کا باعث بنے، انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزارت تعلیم پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد جدید ترین ٹیچرز ٹریننگ سنٹر کے قیام کی تجاویز پیش کرے تاکہ اسے عملی جامہ پہنایا جا سکے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرز یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف سمریوں کی منظوری دے دی
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلرز یونیورسٹیوں سے متعلق مختلف سمریوں کی منظوری دے دی ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازمین کے لیے پنجاب ریگولرازیشن ایکٹ 2018 کو اپنانے کی منظوری دے دی۔ گورنر/چانسلر نے انتظامی محکمے کو ہدایت کی ہے کہ اس ایکٹ کے تحت صرف وہ کنٹریکٹ ملازمین جو قانونی طریقے سے بھرتی کیے گئے ہیں ان کی مستقلی کے کیسز کا پنجاب ریگولرازیشن ایکٹ 2018 کے تحت جائزہ لیا جائے گا اور غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کرنے کے بعد مجاز اتھارٹی کو 30 دن کے اندر پیش کی جائیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو وائس چانسلر لیہ کی پوسٹ کا تین ماہ یا اس پوسٹ پر وائس چانسلرکی مستقل تعیناتی تک اضافی چارج دے دیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو گورنمنث کالج یونیورسٹی،فیصل آباد کے سیلیکشن بورڈ کا تین سال کی مدت یا ان کی بطور مدت وائس چانسلر ختم ہونے تک ممبر نامزد کر دیا۔گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر کامران، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کو عرصہ تین سال یا ان کی ریٹائرمنٹ ان دونوں میں سے جو پہلے ہو پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو صوبہ بھر کی جامعات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے…… اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فارمیسی کے میدان میں عالمی شہرت کی حامل ہے …… فارم ڈی پروگرام میں داخلوں کا میرٹ بہت بلند ہوتا ہے
پرو وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر،ڈین فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز نے کہاکہ سپرنگ ایڈمیشن کے دوران دونوں فیکلٹیوں میں 11پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق حالیہ برسوں میں قائم کی گئی۔ اس فیکلٹی کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو صوبہ بھر کی جامعات میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبے میں منفرد مقام حاصل ہو چکا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فارمیسی کے میدان میں عالمی شہرت کی حامل ہے اور فارم ڈی پروگرام میں داخلوں کا میرٹ بہت بلند ہوتا ہے۔ یونیورسٹی نرسنگ کالج وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے قائم ہوا اور ابتدا ہی سے ملک کے بہترین نرسنگ کالجز میں شمار ہوتا ہے۔ دونوں فیکلٹیز کے تمام شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کے حامل تجربہ کار اساتذہ کرام موجود ہیں۔ لیبارٹریاں بھی جدید آلات سے لیس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام تعلیمی پروگرام جاب مارکیٹ میں انتہائی مقبول ہیں اور ان شعبوں کے گریجویٹس کی اندورن ملک اور بیرون ملک بہت زیادہ مانگ ہے۔ ان پروگراموں میں بی ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، بی ایس فرانزک سائنس، بی ایس پبلک ہیلتھ، سرٹیفکیٹ ان ہیلتھ پرفیشن ایجوکیشن، ڈپلومہ ان کپنگ تھراپی، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان الٹرنیٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان اکیوپانچر اینڈ پین مینجمنٹ، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ایستھیٹک ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ اس وقت ان شعبوں میں موسم بہار کی داخلہ مہم عروج پر ہے۔ داخلوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10جنوری 2023 ہے۔ داخلے کے خواہشمند طلباء و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ Eportal.iub.edu.pk پر آن لائن آپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلے سے متعلق رہنمائی کے لیے عباسیہ کیمپس میں متعلقہ عملہ موجود ہے اور یونیورسٹی انفارمیشن سینٹر کے ان نمبروں 03459255555, 03469255555, 0629255580 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔