Punjab Higher Education Commission, with co-host partners, is organizing the All Punjab Universities Innovation Expo 2022 on November 15, 2022, at Faletti’s Hotel, Lahore. The main objective of this expo is to demonstrate the innovative capabilities of the faculty, researchers, and students of provincial universities. It is an excellent opportunity to showcase and commercialize innovative ideas, research, and products. Moreover, it will also connect innovators with investors, industry experts, academia, and policymakers.
Developer
پنجاب یونیورسٹی میں انٹرنپنیورشپ کوفروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ڈاکٹر اصغر زیدی……..پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کیلئے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے طلباء کو روزگار کے مسائل کے حل کے لئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس ادارے کے وائس چانسلر کی حیثیت سے پنجاب یونیورسٹی کی ہر لمحہ خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری کے سنٹر فار ریسرچ ان آئیونک لیکوئڈ ز کے زیر اہتمام ’کیمسٹری اور انٹرنپنیور شپ‘ پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ، ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس، ڈاکٹر عدیل انور، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے معاشرے کی اصلاح کیلئے قاسم علی شاہ کے کردار کو سراہا۔ قاسم علی شاہ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے صبر سب سے بہترین حکمت عملی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے معاملات اور مشکلات اللہ پر چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اصغر زیدی ہر چیلنج کا بہترین انداز میں مقابلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مشکلات سے بچتا ہے وہ کامیابی نہیں حاصل کر سکتا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سنٹر ڈاکٹر ملیحہ عروس نے کہا کہ کیمسٹری سے متعلق منصوبوں کو انڈسٹری سے لنک کریں گے۔
……..2…..
پنجاب یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ طلباء کیلئے تحریری امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں
لاہورپنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سیلاب سے متاثر ہونے والے ایل ایل بی (تین اور پانچ سالہ)، ایسو سی ایٹ ڈگری ان کامرس اور ایم اے /ایم ایس سی کے امیدواروں کیلئے سپیشل اینول امتحان2022ء کے تحریر ی امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔
لاہور (9 نومبر،بدھ): وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی و گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم اقبال ہمارے لئے یوم احتساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی انتشار کے پیش نظر سوچنا چاہیے کہ کیا ہم نے علامہ اقبال کی تعلیم کو صحیح سمجھا ہے یا اس پر صحیح طریقے سے عمل کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر علامہ اقبال کی تعلیمات سے استفادہ کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسفہ اقبال نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کی شاعری میں شاہین محض شاعرانہ تشبیہ نہیں بلکہ وہ یہ خصوصیات اپنے نوجوانوں میں دیکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے طالبعلم رہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام …….. شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ تقریبات کے سلسلے میں سکیچ /پینٹنگ مقابلے کا انعقاد ……..
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس میں چولستان کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارشوں میں اضافے کے پروجیکٹ کے مستقبل کے روڈ میپ پر بات چیت اور حتمی شکل دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سمبل نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد سہیل انور،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب آفتاب پیرزادہ بھی شریک ہوے ۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وفدکی سربراہی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر اطہر محبوب نے کی اور ڈاکٹر محمد علی رضا، ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ، ڈاکٹر محمد حیدر بن خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ نے شرکاء کو پروجیکٹ کے مستقبل کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے اس پروجیکٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی خصوصی شمولیت کو سراہا اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے متوقع مسائل کے حل کی جانب قدم اٹھانے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے وژن کوسراہا۔
…….2…….
شعبہ اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور کے اشتراک سے جشن خودی بسلسلہ یوم اقبال کی دس روزہ تقریبات کے سلسلے میں سکیچ /پینٹنگ مقابلے کا انعقاد رشیدیہ أڈیٹوریم میں ہوا۔ مقابلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ملک ذکاءاللہ نے حاصل کی۔ مقابلے کے قواعد و ضوابط کے کے بارے میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل پہاول پور سجاد حسین نے ہدایات دیں۔ طلبہ و طالبات نے علامہ اقبال کے سکیچ اور پینٹنگز بڑی محنت سے تیار کیے۔ مقابلے میں شریک طلبہ و طالبات کا تعلق سکول ، کالجز اور جامعات سے تھا۔ تقریب کی نظامت سجاد حسین نے انجام دئیے۔ شعبہ اقبالیات سے ڈاکٹر محمد اصغر سیال سے شکریہ ادا کیا اور پیغام خودی کو پیغام عمل قرار دیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی نے شعبہ اقبالیات اور أرٹس کونسل کی مشترکہ کاوش کی تعریف کی۔ انھوں نے طلبہ کو فائن آرٹس کی طرف کی طرف مائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ مقابلے میں منصفین کے فرائض میڈم ماریہ انصاری پرنسپل یونیورسٹی کالج اف فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن اور فرجاد فیض نے انجام دئیے.محمد رمضان نے پہلی، سویرا ستار نے دوسری اور ثنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حوصلہ افزائی کا انعام طیبہ شاہد کو دیا جائے گا۔ آخر میں تمام شریک طلبہ و طالبات میں اعزازی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کے ساتھ گروپ فوٹو لیا گا۔
پنجاب یونیورسٹی نے شازیل احمد ولد محمد صدیق کوبائیولوجیکل سائنسز (سپیشلائیزیشن ان مالیکیولر بائیولوجی) کے مضمون میں ’پائرو بیکلم کیلیڈیفونٹس سے حاصل شدہ ڈی این اے بنانے والے خامرے کی کام کرنے کی صلاحیت میں بہتری کے اقدامات‘ کے موضوع پر،نور محمد ولد شاہ محمد کوسپیشل ایجوکیشن کے مضمون میں ’صوبہ پنجاب کی جیلوں میں مقید نابالغ بچوں کی بحالی کے تربیتی پروگرام کی تشکیل‘ کے موضوع پر،عبدالجبار ولد میاں محمد کوانفارمیشن مینجمنٹ کے مضمون میں ’سکول کے طلباء کا فراغت میں پڑھنے کی عادت کا فروغ: طلباء خاندان اور استاد کے کردار کا تجزیہ‘ کے موضوع پر،اسماء احسان دختر محمد احسان کوریاضی کے مضمون میں ’پروٹیومکس میں پیٹرن کے تجزیہ کے لئے حسابی طور پر موثر ریاضیاتی ماڈل‘ کے موضوع پراورحافظ مزمل رحمان ولد سفیان گل کوبائیوٹیکنالوجی کے مضمون میں ’ارتقاپذیر وائر سز (ڈینگی، ذیکا اور کوروناوائرس) کے علاج کی شناخت‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔
حکومت پنجاب کی طرف سے چلائی جانے والی “گندم کی پیداوارمیں اضافہ کی مہم” میں غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات موئثر کردار ادا کریں گے………. پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان ۔
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور محکمہ زراعت و توسیع حکومت پنجاب کے اشتراک سے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے چلائی گئی مہم کے سلسلہ میں گذشتہ روز ایک افتتاحی تقریب ڈائریکٹر زراعت ڈیرہ غازی خان کے آفس کے احاطہ میں منعقد ہوئی، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی ہدایت پر اس تقریب میں غازی یونیورسٹی کی زراعت فیکلٹی کے اساتذہ اور طباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلباء بھی پروگرام میں شامل تھے۔ اس تقریب میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا، جناب مہر عابد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور فوکل پرسن ڈاکٹرعبدالحنان نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نے گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے اس تقریب کے شرکاء کو نئی ٹیکنالوجی سے آگاہی دی اور زہر لگا کر بیج کی کاشت پر زور دیا۔ سیمینار کے بعد اس مہم کے دوسرے سیشن میں ایک آگاہی واک کا انعقاد ہوا۔ جس میں تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ اس واک کا مقصد سول سوسائٹی میں بھی گندم کی فصل کی نگداشت اور بہتر پیداوار کے لیے معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکا نے اس تقریب کے اختتام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے کسان کو بہتر معلومات اور سفارشات کی فراہمی سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔اور ہمیشہ کی طرح غازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔
بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں………۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔……….سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار.
بہاول پور(مزمل شبیر،بیوروچیف رپورٹ )سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔ وہ آج یہاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد شہباز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، ڈی ای او ایجوکیشن رشید احمد چیمہ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف، اساتذہ کرام، طلباء وطالبات اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ آئندہ ماہ بہاول پور ڈویژن میں تحصیل کی سطح پربھی مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گابلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے نوجوانوں نے صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ بہاول پور میں قومی و بین الاقوامی سطح کے اتھلیٹکس مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہااور شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نیسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء فاتح ٹیموں کو ونر ٹرافی جبکہ فائنل میچ میں ہارنے والی ٹیموں کو رنر اپ ٹرافیوں سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گرلز فائنل میچ بہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم اور بہاول نگر کی برق رفتار ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجوبہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 7گولز سے جیت لیا۔اسی طرح بوائز فائنل میچ رحیم یار خان اور بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیاجو بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیااور فاتح قرار پائی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل الرحمن نے شاندار انداز میں ادا کئے۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب سکولمپکس کا دوسرا چیپٹر 8نومبر2022ء سے شروع ہو گا جس میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے 2ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔
بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں……….۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا……..سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور
بہاول پور(مزمل شبیر،بیوروچیف رپورٹ )سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ بہاول پور کی زمین کھیلوں کے لئے زرخیز اور یہاں کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔خطہ بہاول پور نے مطیع اللہ خان، سمیع اللہ خان اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔ وہ آج یہاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام مطیع اللہ خان ہاکی اسٹیڈیم بہاول پور میں بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم محمد شہباز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید، ڈی ای او ایجوکیشن رشید احمد چیمہ، دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف، اساتذہ کرام، طلباء وطالبات اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ آئندہ ماہ بہاول پور ڈویژن میں تحصیل کی سطح پربھی مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں گے جس سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ حاصل ہو گابلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے نوجوانوں نے صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے۔ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا کہ بہاول پور میں قومی و بین الاقوامی سطح کے اتھلیٹکس مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہااور شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور مہار نیسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ چیمپئن شپ2022ء فاتح ٹیموں کو ونر ٹرافی جبکہ فائنل میچ میں ہارنے والی ٹیموں کو رنر اپ ٹرافیوں سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق گرلز فائنل میچ بہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم اور بہاول نگر کی برق رفتار ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجوبہاول پور نواب کی گرلز ہاکی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں 7گولز سے جیت لیا۔اسی طرح بوائز فائنل میچ رحیم یار خان اور بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیاجو بہاول پور نواب کی بوائز ہاکی ٹیم نے 2 کے مقابلے میں 3گول سے جیت لیااور فاتح قرار پائی۔تقریب کی نظامت کے فرائض شکیل الرحمن نے شاندار انداز میں ادا کئے۔یاد رہے کہ جنوبی پنجاب سکولمپکس کا دوسرا چیپٹر 8نومبر2022ء سے شروع ہو گا جس میں جنوبی پنجاب کے سکولوں کے 2ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔
Saudi Ambassador Mr. Nawaf bin Said al-Malki called on Chairman HEC Dr. Mukhtar Ahmed.
Saudi Ambassador Mr. Nawaf bin Said al-Malki called on Chairman HEC Dr. Mukhtar Ahmed. Both dignitaries agreed to strengthen academic linkages among the Pakistani and Saudi HEIs. They also discussed the facilitation of Pakistani and Saudi students studying in the two countries.