Home اشتہارات Applications for the Commonwealth Scholarship 2025–26…..کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025–26 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

Applications for the Commonwealth Scholarship 2025–26…..کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025–26 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز

by Ilmiat

اسلام آباد (ایجوکیشن ڈیسک): کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025–26 کے لیے درخواستیں جمع کرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس اسکالرشپ کے تحت پاکستانی طلبہ و طالبات کو برطانیہ کی معروف جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مکمل فنڈنگ کے ساتھ حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسکالرشپ پروگرام کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں عالمی معیار کے تعلیمی اور تحقیقی ماحول سے روشناس کرانا ہے۔ اہل امیدواروں کو ٹیوشن فیس، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

یہ اسکالرشپ پاکستانی طلبہ کے لیے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور مستقبل کے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment