Home Uncategorized A seminar at the University of Azad Jammu & Kashmir……..آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں نوجوانوں کے نفسیاتی و تولیدی صحت کے مسائل پر سیمینار کا انعقاد

A seminar at the University of Azad Jammu & Kashmir……..آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں نوجوانوں کے نفسیاتی و تولیدی صحت کے مسائل پر سیمینار کا انعقاد

by Ilmiat


مظفرآباد (خصوصی نامہ نگار) “نیشنل یوتھ ہیلپ لائن” کے زیرِ اہتمام آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی (UAJK) کے چیلا کیمپس میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا مقصد نوجوانوں کو درپیش نفسیاتی اور تولیدی صحت کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ہیلپ لائن کو بطور معاون سہولت متعارف کرانا تھا۔

سیمینار میں نوجوانوں کے نفسیاتی مسائل پر ایک خصوصی انٹریکٹو سیشن رکھا گیا، جس میں سہولت کاروں نے سوال و جواب کے ذریعے طلبہ کو بھرپور انداز میں شریک کیا اور فکر انگیز مباحثہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایک عملی مشق کے طور پر فرضی کاؤنسلنگ ایکسرسائز بھی پیش کی گئی جس سے شرکاء کو یہ سمجھنے میں مدد ملی کہ نیشنل یوتھ ہیلپ لائن ضرورت کے وقت نوجوانوں کو کس طرح سہارا فراہم کرتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایچ ای سی، یو این ایف پی اے اور اے سی ٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔

You may also like

Leave a Comment