Home خبریں ترک وفد کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

ترک وفد کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ

by Ilmiat

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ترکیہ سے آئے وفد نے دورہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے وفد سے ملاقات کی۔ترک وفد کی قیادت ڈائریکٹر یوتھ سنٹر،وزارتِ نوجوانان و کھیل، ترکیہ رمضان شینول جیریت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ سٹڈیز صدیق اعوان، کنٹرولر امتحانات شہزاد احمد، چیف لائبریرین محمد نعیم اور انچارج انٹرنیشنل ریلیشنز ڈاکٹر احمد رضا خان بھی موجود تھے۔وفد میں 12 ترک طلبہ کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی وزارتِ نوجوانان و کھیل کے نمائندگان اور ترک معارف فاؤنڈیشن کے افسران بھی شامل تھے۔ وفد نے جی سی یو لاہور کے تاریخی کیمپس کا دورہ کیا اور ادارے کی علمی و ثقافتی وراثت کے بارے میں بریفنگ لی۔ مہمانوں نے علامہ اقبال کے کمرے اور سینٹر فار ترک اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا۔ ترک وفد نے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ترکیہ سے آئے وفد کا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کے ساعھ گروپ فوٹو

You may also like

Leave a Comment