Home خبریں ائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور سید ظفر شریف نے بغد اد الجدید کیمپس میں قائم شدہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا

ائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور سید ظفر شریف نے بغد اد الجدید کیمپس میں قائم شدہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا

by Ilmiat

بہاول پور (پ ر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صدر ایوان صنعت و تجارت بہاولپور سید ظفر شریف نے بغد اد الجدید کیمپس میں قائم شدہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی مختلف شعبوں میں خود کفالت میں پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ سے یونیورسٹی کے لیے فرنیچر جیسے کلاس رومز کے لیے کرسیاں اور میز اور دیگر اشیاء تیار ہو رہی ہیں۔ یونیورسٹی کے اندر ہی فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کی سہولت کے باعث فرنیچر کی خریداری پر ہونے والے اخراجات کم ہو گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ بلال احمد خان اور ان کے سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کی انتھک محنت کے بعد یونیورسٹی کو معیار ی فرنیچر دستیاب ہوگا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اب یونیورسٹی تجارتی پیمانے پر بھی فرنیچر تیار کرکے آمدنی کا ذریعہ بنا سکتی ہے۔ سید ظفر شریف نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کا قیام انتہائی خوش آئند ہے اور یونیورسٹی کے کاریگروں کی ہنر مندی قابل ستائش ہے۔ ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے وفد نے وائس چانسلر کے ہمراہ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ میں تیار شدہ فرنیچر کا معائنہ کیا اور فرنیچر کی تیاری کے مراحل دیکھے۔ اس موقع پر شیخ محمد عباس رضا سابق صدر ، آصف عباس سابق ایگزیکٹو ممبر ، سید عبیر حیدر سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے۔  اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، خزانہ دار طارق محمود شیخ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد ، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر ڈاکٹر عامر منظور اور لیکچرر فیصل شہزاد موجود تھے۔ قبل ازیں ایوان صنعت و تجارت بہاولپور کے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان انٹرپرینورشپ، طلبا وطالبات کے ٹیلنٹ کے فروغ ، یونیورسٹی کی تدریسی سرگرمیوں میں معاونت خصوصا کپاس کے بیجوں کی فروخت میں معاونت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے محمد یوسف کارپنٹر کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سید ظفر شریف نے کارپینٹر کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔ بعدازاں صدر  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور نے  محمد یوسف  کارپینٹر  کو مدعو کر کے نقد انعام دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

You may also like

Leave a Comment