Home خبریں یو ای ٹی لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد……پاکستان کا 78واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا …….یومِ آزادی پر ہمیں اپنے قومی جوش و جذبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف موڑنا ہوگا،ہمیں ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے،…… ڈاکٹر شاہد منیر 

یو ای ٹی لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد……پاکستان کا 78واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا …….یومِ آزادی پر ہمیں اپنے قومی جوش و جذبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف موڑنا ہوگا،ہمیں ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے،…… ڈاکٹر شاہد منیر 

by Ilmiat

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپس کو برقی قمقموں اور جھنڈوں سے سجایا گیا نیز طلباء کی میوزک سوسائٹی کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ چاک و چوبند گارڈز نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈینز، چیئرپرسنز، رجسٹرار، ٹریژر، کنٹرولر امتحانات، پی آر او،  دیگر تعلیمی و انتظامی عملے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ “یومِ آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے قومی جوش و جذبے کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی طرف موڑنا ہوگا، کیونکہ یہی اصل ترقی کے محرک ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “جدت کو اپنا مشن اور علم کو اپنی طاقت بنا کر ہم ایک مضبوط اور خود کفیل پاکستان کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔” جشن آزادی کے اس پر مسرت موقع پر فیملیز بالخصوص بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب میں  مختلف بچوں نے تقاریر کیں، اور کوئز مقابلوں میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر نے مہمانوں سے خطاب کیا اور حاضرین کو 78ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں حصہ ینے والے طلباء کو انعامات دئیے گئے اور وائس چانسلر نے سٹوڈنٹ سوسائٹیز کو بہترین کارکردگی دکھانے پر نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ جشن آزادی کے اس عظیم موقع پر ملک میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ جس کے ںعد وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے حاضرین بالخصوص بچوں کیساتھ تصاویر بنوائیں۔

3 Attachments • Scanned by Gmail

You may also like

Leave a Comment