Home خبریں آزادی کسی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور احترام لازم ہے۔…….. ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور آج پاک افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔………وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین یونیورسٹی آف اوکاڑہ

آزادی کسی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور احترام لازم ہے۔…….. ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور آج پاک افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔………وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین یونیورسٹی آف اوکاڑہ

by Ilmiat

پاکستان کا 78واں یوم آزادی یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں قومی جذبے، حب الوطنی کے جوش اور وطن کی سلامتی و خودمختاری کے لیے دعاؤں کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور رجسٹرار جمیل عاصم نے قومی پرچم بلند کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی سیکیورٹی اسکواڈ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے زیتون کا پودا لگایا، جو امید اور ترقی کی علامت قرار دیا گیا۔ وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ شرکاء نے پاک افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ آزادی کسی قوم کے لیے ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور احترام لازم ہے۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور آج پاک افواج مادرِ وطن کی خودمختاری اور تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
رجسٹرار جمیل عاصم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آزادی کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہیے اور اس کے تحفظ و دوام کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مارکۂ حق” ایک ایسا تاریخی موڑ تھا جس نے قوم کو امید اور بہتری کے سفر پر گامزن کیا۔
یوم آزادی کی مناسبت سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں ملی نغمے بجائے گئے اور پورے کیمپس میں حب الوطنی کا ماحول نمایاں رہا۔ یونیورسٹی کی اہم عمارتوں کو سبز روشنیوں سے منور کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی ٹیم اور اوکاڑہ گیریژن ٹیم کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا جبکہ طلبہ سوسائٹیز کے مابین قومی نغموں اور تقاریر کے مقابلے بھی ہوئے۔
تمام تقریبات ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور پبلک ریلیشنز آفس کے اشتراک سے منعقد ہوئیں۔ وائس چانسلر نے ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اقبال کی کاوشوں کو سراہا۔

You may also like

Leave a Comment