یو ای ٹی لاہور اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے درمیان ”محفوظ سفر محفوظ پاکستان“ آگاہی مہم چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے اس سلسلے میں 12اگست کو محفوظ سفر محفوظ پاکستان کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ بعدازاں واک کااہتمام کیا جائے گا۔ سیمینار کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کر کے قومی جذبے کو فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر احمد خاور شہزاد نے ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یوای ٹی کی ترقی اور استحکام کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور اسے مالی بحرا ن سے نکالنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کو بھی خوش آئند قرار دیا کہ یوای ٹی میں داخلوں کا بھی ریکارڈ قائم ہوا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے ”محفوظ سفر محفوظ پاکستان“ آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے یہ مہم وقت کی ضرورت ہے۔ اور یہ یوای ٹی کی جشن آزادی کی تقریبات کا حصہ ہو گی ۔اس موقع پر ڈین الیکٹریکل ڈاکٹر محمد شعیب، ڈاکٹر تنویرقاسم اور ڈی ایس اے ڈاکٹر ذوالفقار بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر پنجاب روڈ سیفٹی اٹھارٹی ڈاکٹر احمد خاور شہزادکی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر سے ملاقات………یو ای ٹی لاہور اور پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے درمیان ”محفوظ سفر محفوظ پاکستان“ آگاہی مہم چلانے پر اتفاق
25