Home Uncategorized وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات……..یونیورسٹی میں موجود اہم خالی سیٹوں بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری پر تبادلہ خیال 

وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات……..یونیورسٹی میں موجود اہم خالی سیٹوں بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری پر تبادلہ خیال 

by Ilmiat

 یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یونیورسٹی کے مالی معاملات، انتظامی امور اور خالی آسامیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں یو ای ٹی کو مالی بحران سے نکالنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی لیڈرشپ میں یو ای ٹی کا مالی بحران سے باہر آنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر شاہد منیر کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

ملاقات میں یو ای ٹی میں موجود اہم انتظامی خالی آسامیوں، بالخصوص ٹریژرر اور خزانہ دار کی تقرری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر یقین دہانی کروائی کہ یو ای ٹی میں تمام خالی انتظامی سیٹوں کو جلد از جلد پر کیا جائے گا تاکہ یونیورسٹی کے امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی معاملات میں تسلسل اور شفافیت کے لیے خالی آسامیوں پر جلد بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment