Home Uncategorized سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب خالد نذیر وٹو،کی سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور تجربات کا تبادلہ تھا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب خالد نذیر وٹو،کی سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد کے ساتھ ایک اہم ملاقات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور تجربات کا تبادلہ تھا۔

by Ilmiat

سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب، جناب خالد نذیر وٹو، نے سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد کے ساتھ ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات اور تجربات کا تبادلہ تھا۔

ملاقات کے دوران پنجاب اور سندھ کے نمائندگان نے اسکولی تعلیم کے نظام کو مؤثر اور جدید بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات، اصلاحات، پالیسی اقدامات اور عملی تجربات پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں صوبوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تعلیمی ترقی کے لیے بین الصوبائی اشتراک اور سیکھنے کے عمل کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جناب خالد نذیر وٹو نے سندھ وفد کو پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کی بہتری کے لیے جاری منصوبوں، ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، اساتذہ کی تربیت، اور طلباء کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سندھ کے وفد نے بھی اپنے صوبے میں کیے گئے اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی ایسے روابط کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ پاکستان بھر میں تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment