
پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے شعبہ گرافک ڈیزائن کے زیر اہتمام ’ہائیپ آف تھیسس‘ کے عنوان سے سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر معروف آرٹ ڈائریکٹر علی اسلم نے طلباؤطالبات کو ڈیزائن کی تھیسس کیمپینز تیار کرنے کے حوالے سے کار آمد اور تخلیقی معلومات فراہم کیں۔انہوں نے طلباء کوکیمپین میکنگ کے ہر مرحلے کو عملی مثالیں دے کر سمجھایا۔ اس موقع پر طلباء نے ماحول، سماجی تقسیم، عورتوں کے حقوق، جانوروں سے محبت، اور مثبت سوچ کا پھیلاؤ جیسے موضوعات پر تھیسس بنانے سے متعلق سوالات کئے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ گرافک ڈیزائن پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے ڈیزائن اور سوسائٹی کے مابین ربط پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیمینار میں ہونے والی گفتگو کو عملی اور بامقصد قرار دیا جس کے چیدہ چیدہ نکات کو سمجھ کر کسی بھی ڈیزائن پراجیکٹ میں جان ڈالی جا سکتی ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلباکا کہناتھا کہ انہیں اس سیمینار سے مارکیٹ کے رجحانات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے جس سے ان کے کام میں مقصدیت پیدا ہو گی۔انہوں نے گرافک ڈیزائن کے شعبہ کو مارکیٹ لیڈر قرار دیتے ہوئے اس میں ہونے والی علمی اور تکنیکی سرگرمیوں کو خوب سراہا۔
—